Tag: آؤٹ

  • بولر کے گیند کرانے سے قبل ہی بلے باز آؤٹ، کرکٹ کی تاریخ کا حیرت انگیز واقعہ پاکستان میں

    بولر کے گیند کرانے سے قبل ہی بلے باز آؤٹ، کرکٹ کی تاریخ کا حیرت انگیز واقعہ پاکستان میں

    کرکٹ کی تاریخ کا پہلا عجیب وغریب آؤٹ گزشتہ دنوں پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ میں ہوا جس میں بیٹر بولر کے گیند کرانے سے قبل ہی آؤٹ ہو گیا۔

    کرکٹ میں کئی بار اس طریقے سے بیٹر آؤٹ ہوتا ہے جو سب کو حیران کر دیتا ہے۔ تاہم پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں گزشتہ دنوں ایک بیٹر اتنے حیران کن طریقے سے آؤٹ ہوا کہ جو کرکٹ کی تاریخ میں اس سے قبل کبھی نہیں ہوا۔

    بیٹر نہ کیچ آؤٹ ہوا، نہ ہی بولڈ اور نہ اسٹمپ۔ بولر کے گیند پھینکنے سے قبل ہی اس کو آؤٹ قرار دے دیا گیا اور یہ واقعہ گزشتہ دنوں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں فیصل آباد میں لاہور ریجن وائٹس اور لاڑکانہ ریجن کے درمیان میچ میں ہوا۔

    اس میچ میں لاہور کی جانب سے جیت کے لیے دیے گئے 216 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاڑکانہ کی ٹیم 81 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی تاہم میچ کے نتیجے سے زیادہ شور لاڑکانہ کے بیٹر بلال ارشاد کے انوکھے طریقے سے آؤٹ ہونے پر ہوا۔

    ہوا کچھ یوں کہ بلال ارشاد کریز پر موجود اور مقابل بالر کامران افضل کی گیند کو کھیلنے کے لیے مکمل تیار تھے۔ تاہم اس سے قبل کہ کامران افضل بال کراتے، لاہور کے وکٹ کیپر محمد اخلاق نے بلال کے آؤٹ ہونے کی اپیل کر دی۔

    اپیل ہوتے ہی فیلڈ امپائر نے تھرڈ امپائر کو اشارہ کیا اور جب ویڈیو دیکھی گئی تو پتہ چلا کہ شاٹ کھیلنے کی تیاری کرتے ہوئے بلے باز کا بیٹ اسٹمپ سے ٹکرا گیا تھا اور بیل نیچے گری تو قانون کے مطابق وکٹ کیپر نے آؤٹ کی اپیل کی اور یوں بلال کو ہٹ وکٹ قرار دے دیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/viral-video-japanese-astronaut-plays-baseball-in-space/

  • سندھ کے مختلف شہروں میں نویں اور دسویں جماعت کے پرچے آؤٹ

    سندھ کے مختلف شہروں میں نویں اور دسویں جماعت کے پرچے آؤٹ

    سکھر: سندھ کے مختلف شہروں میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے آغاز سے قبل ہی پرچے آؤٹ ہوگئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے مختلف شہروں میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا جس کے ساتھ ہی نقل مافیا سرگرم ہوگئی۔

    سخت احکامات کے باوجود سکھر، شکار پور سمیت مختلف شہروں میں امتحانی مرکز کے باہر پیپر با آسانی ملتا رہا۔ کئی مراکز پر بچے موبائل فون سے پرچہ حل کرتے رہے۔

    مزید پڑھیں: سندھ ٹیکنیکل بورڈ کا پرچہ ڈھائی گھنٹہ قبل سوشل میڈیا پر

    پیپر آؤٹ ہونے پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سخت برہم ہوگئے۔ انہوں نے پرچہ آؤٹ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ جس نے بھی پرچہ آؤٹ کیا وہ گھر جائے گا۔

    وزیر اعلیٰ نے اے آر وائی نیوز کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری یونیورسٹی، میٹرک بورڈ کو فوری رپورٹ دینے کی ہدایات کر دی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ اب معافی کی گنجائش نہیں، پرچہ جس نے بھی آؤٹ کیا وہ گھر جائے گا۔

  • کرائسٹ چرچ ٹیسٹ :نیوزی لینڈ200رنزبناکرآؤٹ

    کرائسٹ چرچ ٹیسٹ :نیوزی لینڈ200رنزبناکرآؤٹ

    کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے 133 رنز کے جواب میں 200 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی اس طرح میزبان ٹیم کو پاکستان پر 67رنز کی سبقت حاصل ہوگئی۔

    تفصیلات کےمطابق کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے دن کے آغاز میزبان ٹیم نے 3وکٹ پر 104 رنز سے کیا اور بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی اور 200 کے اسکور پر پوری ٹیم ڈھیر ہوگئی۔

    مزید پڑھیں:کرائسٹ چرچ ٹیسٹ:نیوزی لینڈنے3وکٹوں پر104رنزبنالیے

    خیال رہےکہ اس سے قبل گزشتہ روز دوسرے روز کے اختتام پر نیوزی لینڈکی جانب پاکستان کے خلاف تین وکٹ پر104رنز بنائے تھے۔

    یادرہے کہ نیوزی لینڈ نے آخری مرتبہ 1985 میں پاکستان کے خلاف سیریز میں فتح حاصل کی تھی لیکن اس کے بعد نیوزی لینڈ کامیابی حاصل نہ کرسکی جبکہ پاکستان نے پانچ ٹیسٹ سیریز میں فتح حاصل کی جبکہ3 ٹیسٹ سیریز ڈرا ہوئیں۔

    واضح رہے یہ ٹیسٹ میچ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے لیے بھی یادگار ہے جن کا بطور کپتان ٹیسٹ کرکٹ میں یہ 50 واں ٹیسٹ میچ ہے اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے 16 ویں کپتان ہیں۔