Tag: آؤٹ سورسنگ

  • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ آج کیا جائے گا

    اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ آج کیا جائے گا

    اسلام آباد : اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ آج کیا جائے گا اور بورڈ کی منظوری پر ایئرپورٹ کو ترکیہ کے کنسورشیم کے حوالے کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے بورڈ کا اجلاس آج ہیڈکوارٹرز کراچی میں طلب کرلیا گیا، اجلاس میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    اجلاس میں ترکیہ کی کمپنی کو15 سے20 سال کیلئے ٹھیکے پر دینے پر غور ہوگا، بورڈ کی منظوری پر ایئر پورٹ کو ترکیہ کے کنسورشیم کے حوالے کیا جائے گا۔

    یاد رہے 8 اکتوبر کو اسلام آباد ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے ٹینڈر کے لیے ترکیہ کی کمپنی کی دستاویز اور بولی کو تکنیکی طور پر منظورکرلیا گیا تھا۔

    ذرائع کا بتانا تھا کہ دو کمپنیوں کے نمائندوں کے تاخیر سے آنے پر انہیں تکنیکی آؤٹ کردیا گیا جس کے بعد ترکیہ کی کمپنی نے اسلام آباد ائیرپورٹ کے لیے سب سے زیادہ بولی دی تھی۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ کی کمپنی کی دستاویز کی جانچ پڑتال شروع کردی تھی۔

    آوٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ کمپنی کی پیشکش کو پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس میں پیش کیا جائے گا اور بورڈ کی منظوری ملنے پرترکیہ کی کمپنی کو اسلام آباد ائیرپورٹ آؤٹ سورسنگ پر حوالے کیا جائے گا۔

  • اسلام آباد کے بعد کراچی و لاہور ایئرپورٹ بھی آؤٹ سورس کیے جائیں گے

    اسلام آباد کے بعد کراچی و لاہور ایئرپورٹ بھی آؤٹ سورس کیے جائیں گے

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ پر کام جاری ہے اس کے فوری بعد کراچی اور لاہور ایئرپورٹ بھی آؤٹ سورس کیے جائیں گے۔

    یہ بات انہوں نے مالی سال 25-2024 کی اقتصادی سروے رپورٹ پیش کرتے ہوئے صحافی کی جانب سے حکومت کے سو دن کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

    پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے 6 پارٹیاں پری کوالیفائی کرچکی ہیں، اس کا حتمی نتیجہ آپ جولائی اگست تک دیکھ سکیں گے۔

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت سرکاری اداروں میں ایک ہزار ارب روپے کا خسارہ برداشت نہیں کرسکتی۔

    انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح کم ہونے کی وجہ سے شرح سود میں کمی ہوئی، مئی میں مہنگائی 11.8فیصد پر آئی، توانائی اور قرضوں کی بلند قیمتیں ریکارڈ کی گئیں، ہم آئندہ سال بھی قرض رول اوور کرائیں گے، قرضوں کی ادائیگی کیلئے رواں سال کا طریقہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ جی ڈی پی کا مجموعی حجم ایک لاکھ 6ہزار 45ارب ریکارڈ کیا گیا، ہمارے پاس 9ارب ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، رواں مالی سال میں جی ڈی پی گروتھ 2.38فیصد ریکارڈ کی گئی۔ آئندہ مالی سال کا آغاز بہتر انداز میں کریں گے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ چین کا دورہ سی پیک میں نئی روح لایا ہے، چین کا دورہ سی پیک کے حوالے سے بہت اہم تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ خصوصی اقتصادی زونز سے چینی بزنس پاکستان شفٹ ہوگا، ہماری حکومت کا فوکس بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری ہے۔

    اقتصادی سروے رپورٹ  : 

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 24-2023 کا اقتصادی سروے پیش کر دیا ہے۔

    سروے رپورٹ کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، انڈسٹری، ٹرانسپورٹ اور پاور سیکٹر کی جانب سے تیل کی کھپت میں نمایاں کمی سامنے آئی۔

    ماہ جولائی تا مارچ2023 کی نسبت 2024 میں انڈسٹری کی تیل کی کھپت8.365فیصد کم ہوئی ٹرانسپورٹ سیکٹر کی کھپت4.78فیصد اور پاورسیکٹر کی کھپت63.26فیصد کم ہوئی۔

  • :اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کیلئے ٹینڈر کی تاریخ میں 2 ماہ کی مزیدتوسیع

    :اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کیلئے ٹینڈر کی تاریخ میں 2 ماہ کی مزیدتوسیع

    اسلام آباد : اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کیلئے ٹینڈر کی تاریخ میں 15 جولائی کی توسیع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کیلئے ٹینڈر کی تاریخ میں 2 ماہ کی مزید توسیع کردی گئی۔

    اس حوالے سے سول ایوی ایشن نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ ٹینڈرکی تاریخ میں15جولائی تک توسیع کی گئی۔

    سی اےاے کا کہنا تھا کہ حکومت ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے ذریعے فنڈز اکٹھا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، ترکیہ، یو اے ای، قطر، ملائیشیا سعودی عرب سمیت دیگر ملکوں کی کمپنیوں نے دلچسپی دکھائی۔

    سول ایوی ایشن کا اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق اجلاس ہوا، ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اجلاس کی صدارت کی تھی۔

    ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کیلئے سی اے اے حکام کی ڈی جی سی اے اے کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ترکیہ نے دلچسپی ظاہر کی تھی۔

  • اسلام آباد ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے خاطر خواہ نتائج نہ ملنے پر اہم فیصلہ کرلیا گیا

    اسلام آباد ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے خاطر خواہ نتائج نہ ملنے پر اہم فیصلہ کرلیا گیا

    اسلام آباد : اسلام آباد ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے خاطر خواہ نتائج نہ ملنے پر ٹینڈر کی تاریخ میں 2 ماہ کی توسیع کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے معاملے پر خاطر خواہ نتائج نہ ملنے پر ٹینڈر کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے ٹنڈر کی تاریخ میں 2 ماہ کی توسیع کردی۔

    اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے بولی کی تاریخ 15 مئی 2024 کردی گئی ہے ۔

    اسلام آباد ائیرپورٹ کو ٹھیکے پر لینے کے لئے دلچسپی رکھنے والی ملکی اور بین الاقوامی کمپنیوں سے درخواست طلب کی گئی ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ٹینڈر کی تاریخ میں توسیع کا نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے ، حکومت اسلام آباد کراچی اور لاہور ایرپورٹس کی اؤٹ سورسنگ کے ذریعے اربوں روہے فنڈز اکٹھا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    پہلے مرحلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • اسلام آباد ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ، سول ایوی ایشن کا اہم فیصلہ

    اسلام آباد ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ، سول ایوی ایشن کا اہم فیصلہ

    اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت انتظامی آؤٹ سورسنگ میں پیشرفت نہ ہوسکی۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے درخواستوں کیلئے مدت میں توسیع کردی، توسیع سمیت دیگر شرائط وضوابط پر مبنی اشتہار جاری کردیا گیا۔

    ممکنہ بولی دہندگان کی جانب سے مدت میں توسیع کیلئے تحریری درخواستیں موصول ہوئیں۔ بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ15مارچ2024مقرر کردی گئی۔

    نظرثانی شدہ بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ کی مدت پوری ہونے پر دیگر مراحل کا آغاز ہوجائے گا۔

    اس حوالے سے سی اےاےحکام کا کہنا ہے کہ متعین کردہ ٹائم لائن کے علاوہ دیگرشرائط و ضوابط حسب سابق رہیں گی، دلچسپی رکھنے والے بولی دہندگان ریکوئسٹ فار پرپوزل حاصل کرسکتے ہیں۔