Tag: آئر لینڈ

  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 افراد گرفتار

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 افراد گرفتار

    آئر لینڈ سے تعلق رکھنے والے 2 افراد کو 10 تارکین وطن کی اسمگلنگ کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا۔

    39 سالہ وائن شرلاک اور 48 سالہ آئن ناولن ٹائر لے جانے والے ایک ٹرک میں 10 تارکین وطن کو چھپا کر لے جارہے تھے، اسمگل کیے جانے والے افراد میں 2 بچے بھی شامل تھے۔

    بیلجیئم میں داخل ہوتے وقت پولیس نے مشکوک سمجھ کر ان کے ٹرک کو روکا جس میں سے چھپائے ہوئے افراد برآمد ہونے کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق دونوں ملزمان پر غیر قانونی ہجرت کی سہولت کاری اور انسانی اسمگلنگ کے الزام عائد کیے گئے ہیں۔ ٹرک کے ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ ان کے ایک اور ساتھی کو شمالی آئر لینڈ سے حراست میں لیا گیاہے۔

    ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ ہم اس اقدام کے لیے بیلجیئن حکام کے شکر گزار ہیں جس کی وجہ سے یہاں آنے والے تارکین وطن کو نہایت خطرناک صورتحال سے دو چار ہونے سے روکا جاسکا۔

    حکام کی جانب سے مزید کہا گیا کہ انسانی اسمگلنگ ایک خطرناک جرم ہے اور حالیہ واقعہ سامنے آنے کے بعد انسانی اسمگلنگ کے خلاف مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے۔

  • شاہ محمود قریشی کی مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں

    شاہ محمود قریشی کی مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں

    نیویارک: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی آئر لینڈ اور متحدہ عرب امارات کے ہم منصب سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب سے ملاقات کی، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر اور خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت علاقائی امور پر گفتگو ہوئی۔

    اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 50 روز سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بدترین کرفیو نافذ ہے، یکطرفہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہیں۔ بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی بھی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ آسام میں بھارت نے 20 لاکھ مسلمانوں کی رجسٹریشن اچانک ختم کی، لاکھوں آسامی مسلمانوں کو بھارت نے اپنے ہی ملک میں دربدر کر دیا۔ ہیوسٹن میں ہزاروں افراد نے کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں ہندو کانگریس ممبران بھی شامل تھے۔

    بعد ازاں وزیر خارجہ نے آئر لینڈ کے ہم منصب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان، آئر لینڈ سے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتاہے۔ آئر لینڈ میں بہت سے پاکستانی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ انتہائی تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔ بھارت جبراً آبادیاتی تناسب تبدیل کرنے کے درپے ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 9 لاکھ بھارتی فوج کشمیریوں پر ظلم و بربریت کر رہی ہے، بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باعث ادویات اور خوراک کی شدید قلت ہے۔

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو خطے میں جنم لیتے انسانی المیے کی روک تھام کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔

  • آئر لینڈ کے ساحل پر اڑن طشتریوں کی پرواز

    آئر لینڈ کے ساحل پر اڑن طشتریوں کی پرواز

    یورپی جزیرے آئرلینڈ میں چند پراسرار روشنیاں دیکھی گئیں جنہیں اڑن طشتریاں کہا جارہا ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

    یہ روشنیاں مقامی وقت کے مطابق 6 بج کر 47 منٹ پر آئرلینڈ کے جنوب مغربی ساحل پر دیکھی گئیں۔

    مذکورہ مقام پر پرواز کرنے والے برٹش ایئر ویز کے طیارے کی پائلٹ نے آئرش ایئرپورٹ شینن کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور دریافت کیا کہ کیا مذکورہ مقام پر کسی قسم کی فوجی مشقیں جاری ہیں؟

    پائلٹ کا کہنا تھا کہ اسے بہت تیز روشنیاں نظر آرہی ہیں تاہم کنٹرول ٹاور نے کسی بھی قسم کی فوجی مشقوں کے انعقاد سے انکار کیا۔

    برٹش ایئر ویز کا یہ طیارہ مونٹریال سے ہیتھرو جا رہا تھا۔ پائلٹ کا کہنا تھا کہ اسے دکھائی دینے والی روشنیاں بہت تیز تھیں جو طیارے کے بائیں جانب سے نمودار ہوئیں اور تیزی سے شمال کی طرف غائب ہوگئیں۔

    مزید پڑھیں: امریکا میں اڑن طشتری کی واضح تصاویر

    اسی مقام سے قریب سفر کرنے والے ورجن ایئر لائن کے طیارے کے پائلٹ نے بھی ان روشنیوں کو دیکھا۔ ان کا خیال تھا کہ یہ شہاب ثاقب ہیں جو زمین کی فضا میں داخل ہوگئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ان کی رفتار بے حد تیز تھی جسے آواز کی رفتار سے دوگنا کہا جاسکتا ہے۔ واقعے کے رپورٹ ہونے کے بعد آئرش ایوی ایشن نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    خیال رہے کہ اڑن طشتریوں کے زمین پر آنے کے دعوے نئے نہیں ہیں۔

    اس سے قبل بھی کئی لوگوں نے مختلف مقامات پر پراسرار روشنیاں دیکھنے کا دعویٰ کیا اور انہیں اڑن طشتری کہا تاہم حتمی طور اب تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ واقعی کوئی اڑن طشتری زمین پر آئی ہے۔

  • بریگزٹ: آئرلینڈ کسی بھی صورت باقاعدہ سرحد قبول نہیں کرے گا

    بریگزٹ: آئرلینڈ کسی بھی صورت باقاعدہ سرحد قبول نہیں کرے گا

    برطانیہ: آئرلینڈ کی جانب سے برطانیہ کو کہا گیا ہے کہ وہ بریگزٹ پر عمل درآمد کی صورت میں شمالی آئرلینڈ اور برطانیہ کے درمیان بارڈر پر سختی نہ کرنے کی اپنےوعدے پر قائم رہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئرش وزیر ِخارجہ سائمن کووینے کا کہنا ہے برطانیہ کی جانب سے کسی بھی جز وقتی انتظام جسے کسی بھی وقت کنگ ڈم ختم کرسکے ، کبھی بھی یورپین یونین کئی جانب سے قبول نہیں کیا جائے گا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ شمالی آئرلینڈ کے ساتھ سرحدی تنازعہ بریگزٹ کی راہ میں موجود رکاوٹوں میں سے سب سے اہم ہے۔ اس کا جلد حل نکالنا ہوگا کہ وقت تیزی سے گزررہا ہے۔

    برطانیہ کی جانب سے مارچ 2019 میں یورپین یونین سے علیحدگی طے ہے اور کہا جارہا ہے کہ اس معاملے کے 95 فیصد عوامل مکمل کیے جاچکے ہیں ، تاہم بارطانیہ نے اس سلسلے میں جو وعدہ کیا تھا کہ آئر لینڈ کے ساتھ سرحد پر سخت انتظامات نہیں کیے جائیں گے ، یہ مسئلہ تاحال تصفیہ طلب ہے۔

    یہ معاملہ اہم بھی ہے کیونکہ بریگزٹ کے بعد برطانیہ اور یورپین یونین کے درمیان یہی زمینی سرحد ہوگی جس پر فی الحال کسی بھی قسم کی سختی نہیں کی جاتی ہے اور اشیا بغیر کسی جانچ پڑتال کے آتی جاتی رہتی ہیں۔

    وزیر ِخارجہ سائمن کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کے باضابطہ بارڈر کی صورت میں شمالی آئرلینڈ میں جاری امن عمل کو شدید نقصان پہنچے گا لہذا جب تک اس معاملے پر حتمی فیصلے نہ لے لیے جائیں اس وقت تک یورپین یونین سے برطانیہ کا انخلا ممکن نہیں ہوسکے گا۔

  • علاج کے لیے بھارت آنے والی خاتون کا زیادتی کے بعد سر قلم کردیا گیا

    علاج کے لیے بھارت آنے والی خاتون کا زیادتی کے بعد سر قلم کردیا گیا

    نئی دہلی: آئر لینڈ سے ذہنی علاج کے لیے بھارت آنے والی 33 سالہ خاتون کا زیادتی کے بعد سر قلم کردیا گیا۔ خاتون کی سر بریدہ لاش بعد ازاں جنگل میں درخت سے لٹکتی پائی گئی۔

    پولیس کے مطابق مذکورہ خاتون ڈپریشن کا شکار تھیں اور آیورویدک علاج کی مقبولیت سن کر بھارت آئی تھی۔

    بھارت آنے سے قبل وہ آئر لینڈ کے شہر ڈبلن میں اپنے ساتھی کے ساتھ رہائش پذیر تھیں تاہم بھارت وہ اپنی بہن کے ساتھ آئی تھیں۔

    این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارت آنے کے چند دن بعد ہی خاتون لاپتہ ہوگئی تھیں۔ آخری بار انہیں آیور ویدک علاج کے ایک سینٹر اور بعد ازاں ساحل پر دیکھا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون رواں برس فروری میں بھارتی ریاست کیرالہ آئی تھیں۔ گمشدگی کے بعد 21 اپریل کو خاتون کی لاش ملی۔

    پولیس کی تفتیش کے مطابق خاتون کو 2 افراد ورغلا کر اپنے ساتھ لے گئے، بعد ازاں انہیں نشہ آور اشیا کھلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا۔

    خاتون کی سر بریدہ لاش جنگل میں درخت سے جھولتی ہوئی ملی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث دونوں مشکوک افراد پولیس کی تحویل میں ہیں۔ دونوں ملزمان منشیات فروش ہیں جبکہ ان میں سے ایک اس سے قبل بھی جنسی زیادتی کے جرائم کا ارتکاب کرچکا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • یوروکپ 2016،آئرلینڈ نےاٹلی جبکہ بیلجئیم نےسوئیڈن کوشکست دے دی

    یوروکپ 2016،آئرلینڈ نےاٹلی جبکہ بیلجئیم نےسوئیڈن کوشکست دے دی

    لیل : یوروکپ دوہزار سولہ میں آئرلینڈ نے اٹلی جبکہ بیلجئیم نے سوئیڈن کو شکست دے دی،پرتگال اور ہنگری کا میچ تین تین گول سے برابر رہا.

    تفصیلات کے مطابق یوروکپ2016 کے گروپ ای کی ٹیموں کے درمیان میچ کا آغازہوا تودونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پرتابڑ توڑ حملے کیےگئے،تاہم آئرلینڈ نے اٹلی کو ایک صفر سے شکست دے دی.

    دوسرے میچ میں بیلجئیم نے بھی سوئیڈن کو ایک گول سے شکست دے دی جس کے پوائنٹس ٹیبل پر اٹلی تین میچز میں چھ پوائنٹس حاصل کرکے پہلے،بیلجئیم بھی چھ پوئنٹس کے ساتھ دوسرے ،آئرلینڈ چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ سوئیڈن ایک پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے.

    دوسری جانب گروپ ایف کی ٹیموں پرتگال اور ہنگری کا میچ تین تین گول سے برابر رہا میچ میں پرتگال کے کرسٹینو رونالڈو کی جانب سے دوگول کیے گئے.

  • آئر لینڈ کے ہاتھوں زمبابوے کو پانچ رنز سے شکست کا سامنا

    آئر لینڈ کے ہاتھوں زمبابوے کو پانچ رنز سے شکست کا سامنا

    ہوبارٹ: آئر لینڈ نے زمبابوے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ رنز سے شکست دیدی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی کرکٹ ورلڈ کپ میں آئر لینڈ اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے پول بی کے میچ میں آئر لینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنائے۔

    جس کے جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 49.3 اوورز میں 326 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    زمبابوے کے برینڈن ٹیلر کے ایک سو اکیس رنز بھی ان کی ٹیم کو فتح نہ دلوا سکے،سین ولیم 96 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

    آئر لینڈ کے ایلکس کوسیک نے بتیس رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جبکہ جان مونے اور کیون برائن نے دو دو وکٹیں لیں۔

    اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، آئر لینڈ کی جانب سے سب سے بہترین اسکور ایڈ جوائس نے بنایا،جو ایک سو اکتالیس بالز پر 112 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

    جبکہ اینڈی بیلبرین سینچری کے قریب پہنچ کر97 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے۔آئر لینڈ کے ٹینڈیا چتارا نے اکسٹھ رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اور سین ولیمز نے بھی تین وکٹیں حاصل ک

  • ساؤتھ افریقہ کی آئرلینڈ کیخلاف201 رنزسے شاندار کامیابی

    ساؤتھ افریقہ کی آئرلینڈ کیخلاف201 رنزسے شاندار کامیابی

    کینبرا : جنوبی افریقہ نے آئرلینڈ کو دوسو ایک رنز سے شکست دے دی، آئر لینڈ کی ٹیم ساؤتھ افریقہ کے پہاڑ جیسے ہدف چار سو بارہ رنز کا تعاقب کر نے میں ناکام رہی، اور پوری ٹیم دوسو دس رنزبنا کر پویلین لوٹ گئی۔

    آئر لینڈ کے بیلبرن اٹھاون رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کیون اوبرائن اپنی نصف سینچری مکمل نہ کر سکے اور اڑتالیس رنز بنا کرکیچ آؤٹ ہوگئے۔

      جنوبی افریقہ کی جانب سے ایبٹ نے آٹھ اوورز میں صرف اکیس رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں،مورکل نے تین اسٹین نے دو اوراے بی ڈویلیئرز نے دو اوورز سات دے کر ایک وکٹ اپنے نام کی۔

    عمران طاہرنے دس اوورز میں پچاس رنز دیئے،اور وہ کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے،  ساؤتھ افریقہ کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے جو اس نے دوسو سے زائد رنز سے حاصل کی ہے۔

    اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو دوسو ستاون رنز سے ریکارڈ شکست دی تھی، اس سے قبل کینبرا میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    بارہ رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد جنوبی افریقہ کے بلے باز وکٹ پر ڈٹ گئے۔ ہاشم آملہ اور ڈوپلیسی نے آئرش بولرز کی جم کر پٹائی کردی۔

    دونوں بیٹسمینوں نے سینچریاں اسکور کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لئے دو سو سینتالیس رنز کی شراکت قائم کی۔ ڈوپلیسی نے ایک سو نو رنز کی اننگز کھیلی۔

    آملہ نے ایک سو انسٹھ رنزبنائے۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ پچاس اوورز میں چار وکٹوں پر چار سو گیارہ رنزکا پہاٖڑ کھڑاکردیا۔ یہ موجودہ ورلڈ کپ کا بہترین اسکور ہے۔