Tag: آئس برآمد

  • ہارمونیم میں منشیات چھپا  کر بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    ہارمونیم میں منشیات چھپا کر بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    کراچی : ہارمونیم میں منشیات چھپا کر بیرون ملک اسمگلنگ کرنے والے دو مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہارمونیم میں آئس چھپا کر بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی، ائیرپورٹس سیکورٹی فورس نے کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر کارروائیاں کی، جس میں 2 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ کراچی سے دبئی جانے والے مسافر سے ڈیڑھ کلو آئس برآمد ہوئی ، شوکت خان نامی مسافر ہارمونیم ساتھ لے جارہا تھا،شبہ پر تلاشی لی گئی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آبادایئرپورٹ پر بھی ہارمونیم سے 2 کلو آئس برآمد کرکے مسافر کو گرفتار کرلیا گیا تاہم دونوں ملزمان کواےاین ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے اےاین ایف کی مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران حکام نے 11 کارروائیوں میں نائیجرین باشندے سمیت 15 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

  • سعودی جانے والے مسافر کے کپڑوں میں جذب 9 کلو سے زائد آئس برآمد

    سعودی جانے والے مسافر کے کپڑوں میں جذب 9 کلو سے زائد آئس برآمد

    راولپنڈی: اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے کپڑوں میں جذب 9.478 کلو گرام آئس برآمد کر لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کی ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن  جارتی ہے، 5 کارروائیوں میں 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی 18.866 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئیں۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے کپڑوں میں جذب شدہ 9.478 کلو گرام آئس جبکہ دبئی جانے والے مسافر کے جوتوں میں چھپائی گئی 354 گرام چرس برآمد کی گئی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں واقع کوریئر آف کے ذریعے بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے کچن کے سامان میں چھپائی گئی 934 گرام آئس برآمد ہوئی۔

    ترجمان کے مطابق جھنگ میں ملو موڑ کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 8 کلو ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں شیخ یوسف چوک کے قریب ملزم سے 100 گرام چرس برآمد ہوئی۔

  • سری لنکا بھیجے جانے والے پارسل سے 1 کلو سے زائد آئس برآمد

    سری لنکا بھیجے جانے والے پارسل سے 1 کلو سے زائد آئس برآمد

    راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی ائیر پورٹ پو کارروائی کرتے ہوئے سری لنکا بھیجے جانے والے پارسل سے 1 کلو سے زائد آئس برآمد کرلی۔

    اے این ایف کی منشیات کے خلاف ملک بھر میں کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے، کارروائی میں بھاری مقدار میں منشیات پکڑی گئی ہے جبکہ  6 ملزمان کو بھی  گرفتار کرلیا گیا۔

    اے این ایف ترجمان کے مطابق فیض آباد اسلام آباد میں ملزم سے 140 عدد نشہ آور گولیاں برآمد کی گئی، ٹھوکر نیاز بیگ لاہور کے قریب گاڑی سے 14 کلو افیون 15 کلو چرس برآمد ہوئی ہے۔

    ترجمان کا بتانا ہے کہ ملتان ایئرپورٹ پرکارروائی کے دوران ملزم سے 1 کلو سے زائد منشیات پکڑی گئی ہے، جیوانی سےکراچی منشیات اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی گئی، مسافر بس سے کراچی اور گوادر کے رہائشی ملزمان سے 4 کلو سے زائد ویڈ برآمد ہوئی ہے۔

    ترجمان کا بتانا ہے کہ کراچی کے جناح  انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران سری لنکابھیجے جانے والے پارسل سے 1 کلو سے زائد آئس برآمد کی گئی۔

    اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ باڑہ خیبر کے غیر آباد علاقے سے پلاسٹک کے تھیلوں میں چھپائی گئی 3 کلو زائد آئس برآمد ہوئی جبکہ ملزم نے باچا خان ائیرپورٹ پر مسافر کے پیٹ میں منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کیا۔

    ترجمان کا مزید بتانا ہے کہ شارجہ جانیوالے ملزم کے پیٹ سے 3 عدد چرس بھرے کیپسولز برآمد کرلی ان تمام ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات  درج کیے گئے ہیں جبکہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔