Tag: آئس فیسٹیول

  • رنگوں اور روشنیوں سے سجا دنیا کا سب سے بڑا آئس فیسٹیول

    رنگوں اور روشنیوں سے سجا دنیا کا سب سے بڑا آئس فیسٹیول

    چین کے شہر ہربن میں دنیا کا سب سے بڑا آئس فیسٹیول منعقد کیا جارہا ہے جسے دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے لوگ کھنچے چلے آرہے ہیں۔

    رنگا رنگ آتش بازی سے شروع کیے جانے والے اس فیسٹیول میں برف سے بے شمار مجسمے اور عمارتوں کی نقول تیار کی جاتی ہیں جس کے لیے 1 لاکھ 20 ہزار کیوبک میٹر ٹھوس برف اور 1 لاکھ 11 ہزار کیوبک میٹر نرم برف استعمال کی جاتی ہے۔

    اس فیسٹیول کے لیے دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں فنکاروں نے دن رات کام کیا ہے۔

    فیسٹیول میں رات کے وقت مجسموں کو روشنیوں میں نہلا دیا جاتا ہے جس کے بعد یہ حصہ رنگ و روشنی سے منور ہوجاتا ہے۔

    اس فیسٹیول میں تیراکی کا مقابلہ بھی منعقد کیا جاتا ہے جس میں شرکا کو ٹھنڈے پانی میں تیراکی کرنی ہوتی ہے۔

    ہربن مشرقی ایشیا کا سرد ترین شہر ہے جہاں جنوری میں درجہ حرارت منفی 12 سینٹی گریڈ تک چلا جاتا ہے، اس سردی کے باوجود دنیا بھر سے ہزاروں لوگ اس فیسٹیول کو دیکھنے آتے ہیں۔

  • بیلجیئم کا خون جما دینے والا آئس فیسٹیول

    بیلجیئم کا خون جما دینے والا آئس فیسٹیول

    یورپی ملک بیلجیئم میں ٹھٹھرا دینے والی سردی میں شاندار آئس فیسٹیول منعقد کیا جارہا ہے۔ فیسٹیول میں برف سے تراشے گئے خوبصورت مجسمے پیش کیے گئے ہیں۔

    ہر سال کی طرح اس سال بھی بیلجیئم میں ہونے والا آئس فیسٹیول ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ رہا ہے۔

    فیسٹیول میں برف سے بنے 80 مجسمے رکھے گئے ہیں جنہیں 500 ٹن برف سے تیار کیا گیا ہے۔

    فیسٹیول میں شریک ایک مجسمہ ساز الیگزینڈرا کہتی ہیں کہ برف سے مجسمے تراشنا پتھر سے مجسمے تراشنے کی نسبت آسان ہوتے ہیں۔

    گو کہ یہ فیسٹیول کئی سال سے منعقد کیا جارہا ہے، تاہم اس سال اس کی خاص بات یہ ہے کہ پہلی بار مجسموں کو ایل ای ڈی لائٹوں سے روشن کیا گیا ہے جس سے فیسٹیول کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    یہ فیسٹیول اگلے برس 6 جنوری تک جاری رہے گا۔