Tag: آئس کرسٹل

  • تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لیے آج اہم اجلاس طلب

    تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لیے آج اہم اجلاس طلب

    اسلام آباد: دفترِ خارجہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں آج ایک اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں انسدادِ منشیات سے متعلق اجلاس آج ہوگا۔

    [bs-quote quote=”عالمی ماہرین کا 2 روزہ مشاورتی اجلاس بھی اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اجلاس میں وزارتِ خارجہ، انسدادِ منشیات اور تعلیم کی وزارت سمیت دیگر حکام شریک ہوں گے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لیے پالیسیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عالمی ماہرین کا 2 روزہ مشاورتی اجلاس بھی اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں ایران، قازقستان، کرغستان، تاجکستان، ترکمانستان، ازبک، اور افغان حکام شرکت کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی: اے این ایف کی کارروائی، 3 کلو آئس منشیات برآمد، ملزم گرفتار

    واضح رہے کہ دو ماہ قبل وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے انکشاف کیا تھا کہ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں آئس ہیروئن بک رہی ہے جس کے بعد ملک کے دیگر صوبوں کے تعلیمی اداروں میں بھی طلبہ میں منشیات کے استعمال کی خبریں آنے لگیں۔

    تین دن قبل بھی اے این ایف نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں آئس منشیات فروخت کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کیں۔

  • اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں آئس سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار

    اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں آئس سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار

    اسلام آباد: وفاقی دار الحکومت کے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا، آئس سپلائی کرنے والا ایک گروہ پکڑا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف کی جانے والی کارروائی میں ایک گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    [bs-quote quote=”گروہ میں کوئٹہ پولیس کا ایک اہل کار امجد خان اور دیگر دو ملزمان شامل ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    اے این ایف انٹیلی جنس وِنگ نے سیکٹر جی نائن میں کارروائی کی، جس میں آئس سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار کیا گیا۔

    اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ گروہ میں کوئٹہ پولیس کا ایک اہل کار امجد خان اور دیگر دو ملزمان شامل ہیں، ملزمان سے ایک کلو سے زائد آئس برآمد ہوئی ہے۔

    یاد رہے کہ 18 دسمبر کو وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے انکشاف کیا تھا کہ اسلام آباد کے بڑے بڑے اسکولوں کے کیفوں میں آئس ہیروئن بک رہی ہے، اور اسے کینڈی کے ریپر میں فروخت کیا جاتا ہے۔

    انھوں نے کہا تھا کہ اسلام آباد کے ٹاپ اسکولوں میں ایک سروے کے مطابق 75 فی صد لڑکیاں اور 45 فی صد لڑکے کرسٹل آئس استعمال کرتے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی لڑکیوں کے آئس نشے کی لت میں مبتلا ہونے کا انکشاف


    ادھر کراچی سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’ذمہ دارکون‘‘ کی ٹیم نے اسٹنگ آپریشن کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ شہرِ قائد میں بھی کالجز اور یونی ورسٹیوں کے طلبہ میں آئس نشے کے استعمال میں تشویش ناک اضافہ ہوا ہے۔

    پروگرام کے میزبان کامل عارف کے مطابق آئس کا نشہ کرنے والوں میں لڑکوں کی نسبت لڑکیوں کی تعداد کئی گنا زیادہ ہے۔

  • طلبہ منشیات کے عادی ہونے کے تشویش ناک بیان پر وزارتِ داخلہ سے رپورٹ طلب

    طلبہ منشیات کے عادی ہونے کے تشویش ناک بیان پر وزارتِ داخلہ سے رپورٹ طلب

    اسلام آباد: سینیٹ کی داخلہ کمیٹی نے وفاقی دار الحکومت کے اسکولوں میں طلبہ میں منشیات کے استعمال کی تشویش ناک شرح کے بیان پر وزارتِ داخلہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی داخلہ کمیٹی کے اجلاس میں اسکولوں میں بچوں کی کرسٹل نشے کی عادت پر بحث کی گئی، کمیٹی نے وزیرِ مملکت برائے داخلہ کے بیان پر اظہارِ تشویش کیا۔

    [bs-quote quote=”وزیرِ مملکت داخلہ کے بیان کے بعد والدین پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”سینیٹ کمیٹی”][/bs-quote]

    کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ طلبہ کے منشیات کے عادی ہونے کی شرح انتہائی خطرناک ہے۔

    جاوید عباسی نے وزارتِ داخلہ سے اس بات کی وضاحت طلب کی کہ بتایا جائے کہ اسکولوں میں 75 فی صد طالبات کس طرح منشیات کی لت میں گرفتار ہوئیں۔

    سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ وزیرِ مملکت داخلہ کے بیان کے بعد والدین پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

    دریں اثنا سینیٹ کی داخلہ کمیٹی نے سوال کیا کہ وزارتِ داخلہ کے پاس ڈیٹا موجود ہے تو اس پر اب تک کیا ایکشن لیاگیا؟


    یہ بھی پڑھیں:  بڑے بڑے اسکولوں کے کیفوں میں آئس ہیروئن بک رہی ہے: شہریار آفریدی


    یاد رہے دو دن قبل وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا تھا کہ اسلام آباد کے بڑے اور نامور اسکولوں کے کیفیز میں آئس ہیروئن بک رہی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ آئس ہیروئن کینڈی کی طرح ہوتی ہے اور کینڈی ریپر میں دی جاتی ہے اس لیے والدین کو پتا نہیں چلتا۔

    شہریار آفریدی نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد کے ٹاپ اسکولوں میں ایک سروے کیا گیا، معلوم ہوا کہ 75 فی صد لڑکیاں اور 45 فی صد لڑکےکرسٹل آئس استعمال کرتے ہیں۔