Tag: آئس ہاکی

  • پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار آئس ہاکی میں چیمپئن شپ جیت لی

    پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار آئس ہاکی میں چیمپئن شپ جیت لی

    امریکا (22 اگست 2025): قومی آئس ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کو پہلی بار لیٹم کپ ڈویژن تھری کا چیمپئن بنا دیا۔

    آئس ہاکی پاکستان کی ٹیم نے امریکا کے شہر فلوریڈا میں فتح کے جھنڈے گاڑ دیے اور لیٹم کپ ڈویژن تھری چیمپئن شپ جیت کر پہلی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا اور امریکی سر زمین پر پاکستان کا نام روشن کیا۔

    پاکستان نے فائنل میں پیرو کو چھ، ایک سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا اور چیمپئن بننے کے بعد کھلاڑیوں نے پاکستانی پرچم کے ساتھ وکٹری پریڈ بھی کی۔

    لیٹم کپ ڈویژن تھری چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی قابل رشک رہی اور گرین شرٹس ناقابل شکست رہتے ہوئے پانچ میچز جیت کر فائنل میں پہنچی اور وہاں بھی فتح نے ان کے قدم چومے۔

    اس ٹورنامنٹ میں 17 ممالک کی 62 سے زائد ٹیموں نے شرکت کی۔ اسی چیمپئن شپ میں پاکستانی خواتین کی ٹیم نے بھی نمایاں کارکردگی دکھائی اور ڈویژن ٹو مقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

  • دنیا کا طاقت ور ترین شخص لڑکھڑا گیا

    دنیا کا طاقت ور ترین شخص لڑکھڑا گیا

    ماسکو: روسی صد ولادی میرپیوتن آئس ہاکی کے میدان میں‌ لڑکھڑا گئے.

    تفصیلات کے مطابق دنیا کے طاقت ور ترین شخص تصور کیے جانے والے ولادی میر پوتن کے ساتھ گزشتہ روز عجیب واقعہ ہوا.

    روسی صدر آئس ہاکی کے ایک میچ میں اترے، اس روز وہ بھرپور فارم تھے. چھیاسٹھ سالہ روسی صدرنے اپنی ٹیم کی طرف سےآٹھ گول اسکور کیے.

    میچ کے بعد وہ اپنی ٹیم کی کے جشن میں شریک ہوئے. بعد ازاں وہ شائقین کی تالیوں کا جواب دینے کےلیے گراؤنڈ کا چکر لگانے لگے.

    اس اثنا میں وہ اچانک لڑکھڑا کر گرگئے، ساتھی کھلاڑیوں نے انھیں تھام لیا. پوتن کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔

    مزید پڑھیں: روس امریکا تناؤ، پوتن نے مسلح افواج کو مزید طاقتور بنانے کا اعلان کر دیا

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایک فوجی پریڈ کے دوران روسی صدر نے یہ اعلان کیا تھا کہ عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر وہ اپنی فوج کومزید طاقت ور بنائیں گے.

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ روس مستقبل میں دہشت گردی سے نبرد آزما ہر ملک سے تعاون کرے گا.