Tag: آئس ہیروئن برآمد

  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، آئس ہیروئن برآمد، مسافر گرفتار

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، آئس ہیروئن برآمد، مسافر گرفتار

    راولپنڈی: اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب جانے والے مسافر سے آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے سعودی عرب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے جدہ جانے والے مسافر کے سامان سے آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

    مسافر اسماعیل نے آئس ہیروئن بوتلوں میں چھپا رکھی تھی، ملزم کو مزید تفتیش کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا۔

    مزید پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی‘ مسافر گرفتار

    واضح رہے رواں ماہ کے اوائل میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر سیکیورٹی فورس نے سعودی عرب جانے والے مسافر کے قبضے سے آئس ہیروئن برآمد کی تھی۔

    اے ایس ایف کے مطابق مسافر اقبال نے آئس ہیروئین بریڈ میں چھپا رکھی تھی،ملزم صوابی کا رہائشی ہے جو پرواز ایکس وائی 316 پر ریاض جا رہا تھا۔

    یہ پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ پراے این ایف کی کارروائی‘ مسافر گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے مسافر سے آئس ہیروئن برآمد کی تھی۔

    اے این ایف کے مطابق ہیروئن بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی، ملزم نجی ایئرلائن کی پرواز سے بحرین جا رہا تھا۔

  • کراچی: اے این ایف کی کارروائی، 3 کلو آئس منشیات برآمد، ملزم گرفتار

    کراچی: اے این ایف کی کارروائی، 3 کلو آئس منشیات برآمد، ملزم گرفتار

    کراچی: اے این ایف نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں آئس منشیات فروخت کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے کراچی کے تعلیمی اداروں کے لیے منگوائی گئی آئس منشیات برآمد کرکے ملزم اعجاز کو گرفتار کرلیا، اے این ایف حکام کے مطابق کارروائی میں ساڑھے تین کلو آئس برآمد کی گئی ہے۔

    اے این ایف حکام کے مطابق برآمد منشیات کی مالیت کروڑوں روپے ہے، آئس منشیات تعلیمی اداروں میں فروخت کے لیے کراچی لائی گئی تھی، ملزم اعجاز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: ملتان: سعودی عرب جانے والا مسافر گرفتار، 720 گرام آئس ہیروئن برآمد

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اے این ایف نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں آئس منشیات برآمد کی تھی جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی گئی تھی اور پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں ملتان ایئرپورٹ پر اے این ایف اور اے ایس ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب جانے والے مسافر کو گرفتار کرکے 720 گرام آئس ہیروئن برآمد کی تھی۔

    ملزم عدنان نجی ایئرلائن کی پرواز سے جدہ جارہا تھا، منشیات سوٹ کیس کے مختلف حصوں میں چھپائی گئی تھی۔

    یہ پڑھیں: کراچی: آئس فروخت میں ملوث اینٹی نارکوٹکس فورس کا سابق سب انسپکٹر گرفتار

    خیال رہے کہ اے این ایف نے گزشتہ ماہ کارروائی کرتے ہوئے آئس منشیات فروخت کرنے میں ملوث اینٹی نارکوٹکس فورس کے سب انسپکٹر کو گرفتار کیا تھا، ملزم صابر سلطان خود بھی نشے کا عادی تھا۔

    ڈی آئی او ایکسائز کا کہنا تھا کہ ملزمان سے برآمد آئس کی مالیت 15 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ پرمسافرکے سامان سے آئس ہیروئن برآمد

    اسلام آباد ایئرپورٹ پرمسافرکے سامان سے آئس ہیروئن برآمد

    اسلام آباد: اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پربیرون ملک جانے والے مسافر کے سامان سے اے ایس ایف نے آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے مطابق شانگلہ کے رہائشی مہدین شاہ نے ہیروئن چارجر، ٹرالی بیگ میں چھپا رکھی تھی۔

    اے ایس ایف حکام نے ہیروئن برآمد ہونے کے بعد مسافرکو انسداد دہشت گردی فورس (اے این ایف) کے حوالے کردیا۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی ‘ ہیروئن برآمد

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے قطر جانے والے مسافر سے ہیروئن اور چرس برآمد کی تھی۔

    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے مطابق ملزم عرفان نے ہیروئن ہارمونیم میں چھپا رکھی تھی، مسافر دوحہ جا رہا تھا۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پرمسافر کے قبضے سے ہیروئن کے کیپسول برآمد

    واضح رہے کہ رواں سال اکتوبر میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافر کو گرفتار کرکے ہیروئن کے کیپسول برآمد کیے تھے۔