Tag: آئل اور گیس

  • گیس کی قیمتوں میں ردوبدل، اوگرا نے اعلامیہ جاری کردیا

    گیس کی قیمتوں میں ردوبدل، اوگرا نے اعلامیہ جاری کردیا

    اسلام آباد : اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔بجلی گھروں کیلئے گیس مہنگی جبکہ کھاد بنانے والی کمپنیوں کیلئے گیس سستی کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا نے وفاقی حکومت کی سفارش پر گیس کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سرکاری ونجی پاورپلانٹس کیلئے گیس تیرہ روپے ایم ایم بی ٹی یو مہنگی جبکہ کھاد کے کارخانوں کیلئے گیس 76 روپے 59 پیسےفی ایم ایم بی ٹی یو سستی کر دی گئی ہے ۔

    پاورپلانٹس کیلئے گیس کے نئے نرخ چھ سو تیرہ روپے اورکھاد کے کارخانوں کیلئے ایک سو تئیس روپے اکتالیس پیسےمقرر کئے گئے ہیں ۔

    واضح رہے کہ اس وقت کھاد کے کارخانوں کودیگرشعبوں سے پانچ گنا سستی گیس فراہم کی جارہی ہے جبکہ پاورپلانٹس کیلئے گیس مہنگی ہونے کا بوجھ بجلی گھرون پر پڑے گا۔

  • آئل اور گیس کے شعبہ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،مرتضیٰ مغل

    آئل اور گیس کے شعبہ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،مرتضیٰ مغل

    اسلام آباد: پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ شیل آئل اور گیس کے شعبہ پر توجہ دینے سے بجلی سستی ہونے کے علاوہ توانائی بحران ہمیشہ کیلئے حل اور تجارتی خسارہ صفر ہو سکتا ہے۔ .

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 105کھرب مکعب شیل گیس موجود ہے ، جو اگلے 45 سال کی تمام ملکی ضروریات کیلئے کافی ہے، اسی طرح 9.1 ارب بیرل شیل آئل کا تخمینہ ہے ، جو 61 سال کی ضروریات کیلئے کافی ہے۔.

    مگر حکومت اس سلسلہ میں سست روی کا مظاہرہ کر رہی ہے،ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے زور دیا کہ شیل آئل اینڈ گیس کے ریگولیٹری فریم ورک کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ سستی اور ماحول دوست توانائی میسر آ سکے جس سے لاکھوں افراد کو نوکریاں بھی ملیں گی۔