Tag: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی

  • ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا

    ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا

    اسلام آباد: ملک میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا۔

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دسمبر کیلئے ایل پی جی 11 روپے 79 پیسے فی کلو مہنگی کی گئی ہے جس کے بعد فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 215 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس اضافے کے بعد ایل پی جی کا 11 اعشاریہ 8 کلو کا گھریلو سلنڈر مجموعی طور پر 139 روپے 13 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے اور اب ایل پی جی کے 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈرکی قیمت 2548 روپے 29 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

  • نئے سال کی آمد، اوگرا نے صارفین پر ایل پی جی بم گرانے کی تیاری کر لی

    نئے سال کی آمد، اوگرا نے صارفین پر ایل پی جی بم گرانے کی تیاری کر لی

    کراچی: نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی اوگرا نے صارفین پر ایل پی جی بم گرانے کی تیاری کر لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نئے سال کی آمد کے ساتھ ایل پی جی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے، اوگرا کی جانب سے جنوری 2020 کی سرکاری قیمت میں تقریباً 20 روپے فی کلو گرام اضافہ کرنے کی حکمت عملی تیار ہو گئی۔

    چئیرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ گھریلو سلنڈر 250 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 900 روپے بڑھائی جا رہی ہے، عالمی مارکیٹ کی قیمت کے تناسب سے ایل ہی جی کی مقامی قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں، اضافے کے بعد فی کلو گرام ایل پی جی کی قیمت 130 سے بڑھ 150 روپے ہو جائے گی۔

    خیال رہے کہ پاکستان کی ایل پی جی قیمت میں یہ تاریخی اضافہ ہے، جنوری میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 1760 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 6810 روپے ہوگی، دوسری شدید سردی کے باعث طرف پاکستان میں ایل پی جی کی طلب بھی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایل پی جی قیمت کم رکھنے کے لیے حکومت پالیسی میں تبدیلی متعارف کرائے۔

    ادھر ایس ایس جی سی کے ترجمان نے بیان جاری کیا ہے کہ مختلف گیس فیلڈز سے ایس ایس جی سی کو میسر گیس کی مقدار میں کمی ہو گئی ہے، جس کے سبب گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے، اس لیے پریشر کی کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز کو مزید 24 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ایس ایس جی سی کے مطابق کمپنی کی مینجمنٹ پریشر کا جائزہ لے رہی ہے، جیسے ہی گیس پریشر میں بہتری آئی تو سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی ترسیل بحال کر دی جائے گی، حکومت پاکستان کے لوڈ مینجمنٹ کے تحت سب سے پہلے گھریلو اور کمرشل صارفیین کو گیس پہنچانا اوّلین ترجیحات میں شامل ہے۔

  • اوگرا کی جانب سے نومبر کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کر دیا گیا

    اوگرا کی جانب سے نومبر کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کر دیا گیا

    لاہور: اوگرا کی جانب سے نومبر کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کردیا گیا، سوئی سدرن کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت 10 ڈالر93 سینٹس مقرر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نومبر کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کردیا، اوگرا نے آر ایل این جی قیمت میں گزشتہ ماہ کے مقابلے 12 سینٹس کا اضافہ کر دیا۔

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق سوئی سدرن کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت 10ڈالر93 سینٹس جبکہ سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 10 ڈالر94 سینٹس مقرر کردی گئی۔

    اوگرا کے اعلامیے کے مطابق یہ گیس پی ایس او اورپاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے ذریعے درآمد کی جائے گی، نومبر میں 8 کارگوز درآمد ہوں گے۔

    سوئی سدرن، سوئی ناردرن نے گیس قیمتوں میں اضافے کی درخواست کی: اوگرا

    یاد رہے کہ تین روز قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن، سوئی ناردرن نے گیس قیمتوں میں اضافے کی درخواست کی ہے، سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں ساڑھے 8 فیصد اضافہ تجویز کیا،جب کہ سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت31 فیصد بڑھانے کی درخواست کی۔

    اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ اوگرا میں ایس ایس جی سی کی عوامی سماعت 20 نومبر کو کراچی میں ہوگی، اوگرا میں ایس این جی پی کی عوامی سماعت 19 نومبر کو لاہور میں ہوگی۔

  • نئے سال کا تحفہ،پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 91پیسے اضافے کا امکان

    نئے سال کا تحفہ،پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 91پیسے اضافے کا امکان

    اوگرا نے مہنگائی کی ماری عوام کیلئے نئے سال کا تحفہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں تیار کرلیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوادی ہے، سمری میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دو روپے اکیانوئے پیسے، ہائی اوکٹین کی قیمت میں تین روپے ساٹھ پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں دو روپے چھتیس پیسے اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت ایک روپے اڑتیس پیسے اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت ایک روپے اسی پیسے کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے، اوگرا نے پیٹرولیم لیوی میں کمی کی درخواست کرتے ہوئے موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کی تجو یز بھی دی ہے۔