Tag: آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی

  • ملک میں تیل کی پیداوار کے حوالے سے اچھی خبر

    ملک میں تیل کی پیداوار کے حوالے سے اچھی خبر

    کراچی: آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے خام تیل ذخائر کی پیداوار میں اضافے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے کنر 12 اور 6 آئل فیلڈ سے تیل کی پیداوار میں اضافے کا اعلان کیا ہے، دونوں آئل فیلڈز سے تقریباً یومیہ 1160 بیرل اضافی خام تیل ملے گا۔

    کمپنی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کنر12 حیدر آباد میں پمپ کو تبدیل کرنے سے پروڈکشن میں اضافہ ہوا ہے، اور اب کنر 12 کنویں سے 1060 کی بجائے یومیہ 1820 بیرل خام تیل ملے گا۔

    جیٹ پمپ کی جگہ الیکٹریکل پمپ لگائے جانے سے پیداوار میں یومیہ 760 بیرل خام تیل کا اضافہ ہوا ہے۔

    ریکوڈک سرمایہ کاری، سعودی کمپنی کی جانب سے بڑی خبر

    اسی طرح کنر 6 حیدر آباد کنویں سے یومیہ 400 بیرل خام تیل اضافی مل سکے گا، کنر آئل فیلڈ 6 میں خام تیل کے کنوئیں کو پانی کی زیادہ مقدار کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا، جسے دوبارہ آرٹیفیشل لفٹ سسٹم کے ذریعے بحال کر دیا گیا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق ان دونوں آئل فیلڈ کے 100 فی صد حصص کمپنی کے پاس ہیں۔

  • سندھ میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

    سندھ میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

    آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل وگیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا۔

    ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق بلوچ کنواں 2 سے 388 بیرل یومیہ خام تیل اور 68 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس کی دریافت ہوئی ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ کنواں 2 کی کھدائی فروری 2024 میں شروع کی گئی، مزید بتایا کہ 3920 میٹر تک کھدائی کرنے کے بعد تیل وگیس کے ذخائر دریافت ہوئے۔

    ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ سنجھورو بلاک کے سمیر فارمیشن میں مزید کنویں کھودنے کا ارادہ ہے۔

    واضح رہے کہ 29 جولائی کو ہنگری کی آئل اینڈ گیس پبلک لمیٹڈ کمپنی (ایم او ایل) نے خیبرپختونخوا میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کیے تھے۔

  • پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

    پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

    اسلام آباد: او جی ڈی سی ایل نے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرایع نے کہا ہے کہ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (OGDCL) نے خیبر پختون خوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ توغ بالا کنواں نمبر 1 سے یومیہ 9 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس مل سکے گی، جب کہ توغ بالا کنواں نمبر 1 سے یومیہ 125 بیرل تیل حاصل کیا گیا ہے.

    یہ کوہاٹ بلاک میں تیل و گیس دریافت کرنے کے سلسلے کی مسلسل دوسری کامیابی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ توغ بالا کنواں نمبر1 کی کامیابی ایکسپلوریشن کی شان دار حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔

    تیل وگیس کی تلاش ،پاکستان کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

    نئی دریافت سے ملکی زر مبادلہ میں خاطر خواہ بچت جب کہ او جی ڈی سی ایل کے تیل و گیس کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس 27 اگست کو او جی ڈی سی ایل نے کہا تھا کہ کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جانچ میں کنوئیں سے یومیہ 1 کروڑ 27 لاکھ معکب فٹ گیس اور 240 بیرل یومیہ خام تیل کے ذخائر ملے، ستمبر کے مہینے میں بھی کوہاٹ میں وارگل فیلڈ سے یومیہ 76 بیرل تیل اور 5 لاکھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس کے ذخائر ملے تھے۔

    رواں سال 17 جولائی کو بھی ماڑی پٹرولیم نے سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گیس کے ذخائر دریافت کیے تھے، ان ذخائر سے 11 ملین مکعب فٹ روزانہ گیس دستیاب ہو سکے گی، ماڑی پٹرولیم کی اس علاقے میں یہ مسلسل پانچویں کامیابی تھی، منصوبے پر 60 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔