Tag: آئل ٹینکر

  • لاہور: آئل ٹینکر میں آتشزدگی 7گاڑیاں جل کر خاکستر

    لاہور: آئل ٹینکر میں آتشزدگی 7گاڑیاں جل کر خاکستر

    لاہور: شاہدرہ میں پٹرول پمپ پر کھڑے آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے ٹینکرسمیت سات گاڑیاں جل کر خاک ہو گئیں، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ریسکیو نے ڈیڑھ گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

    لاہور کے نواح شاہدرہ کے علاقہ ماچس فیکٹری اسٹاپ کے قریب پیٹرول پمپ پر کھڑے آئل ٹینکر میں سپلائی کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی، ڈرائیور نے پمپ بچانے کے لیے گاڑی کو فوری طور پرفلنگ اسٹیشن سے باہر نکالا تو ٹینکر مسافر وین سے جا ٹکرایا جس سے مسافر وین میں بھی آگ لگ گئی آگ نے مزید گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا۔

    وین میں موجود مسافروں نے اپنی مدد آپ کے تحت جان بچائی، ریسکیو کی چھ سے زائد گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر ڈیڑھ گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا، تاہم آگ کے باعث ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی ہے ۔

  • سپرہائی وے پرآئل ٹینکراورمال بردارگاڑی میں تصادم، دو افراد جاں بحق

    سپرہائی وے پرآئل ٹینکراورمال بردارگاڑی میں تصادم، دو افراد جاں بحق

    نوری آباد : سپر ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی اور حیدرآباد کے درمیان سپرہائی وے پرآئل ٹینکر اورمال بردار گاڑی میں تصادم کے دوران دو افراد بری طرح جھلس کر جاں بحقاور دو زخمی ہوگئے۔

    حادثے کے بعد د ونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کرفائر بریگیڈ کو طلب کیا  فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا،

    بعد ازاں گاڑیوں سے دونوں جاں بحق افراد کی جھلسی ہوئی لاشوں کو نکال کر ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    واقعے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک جام ہوگیا، پولیس حکام کے مطابق نوری آباد کے قریب سپرہائی وے پرآئل ٹینکر اور مال بردار گاڑیوں میں مبینہ تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوگیا ہے جس کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

    واقعے میں زخمی ہونے والے دو افراد میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

     

  • نوابشاہ:ٹریفک حادثہ،آئل ٹینکر کے جلنے سے تین افراد جھلس کرہلاک

    نوابشاہ:ٹریفک حادثہ،آئل ٹینکر کے جلنے سے تین افراد جھلس کرہلاک

    نوابشاہ : تیزرفتارآئل ٹینکر،کاراور موٹرسائیکل کے تصادم کے نتیجے میں آئل ٹینکر کو آگ لگ گئی۔ تین افراد جھلس کےجاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق نوابشاہ کے علاقے سکرنڈ کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر، کار اور موٹر سائیکل ٹکراگئی ،

    گاڑیوں کے تصادم سے آئل ٹینکر کو آگ لگ گئی ۔ٹینکر سے بھڑکتے شعلوں نے موٹر سائیکل، ٹرالر اور مزدا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں تین افراد جھلس کر جان بحق ہوگئے جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے ۔

    جھلس کرزخمی ہونے والوں کو سکرنڈ کے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک ہے۔ حادثہ میں، مزدا میں لدے ہوئے کئی مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں ۔