Tag: آئندہ انتخابات میں کامیاب کیلئے پی پی کا عوامی معاملات پر احتجاج تیز کرنے کا فیصلہ

  • انتخابات میں کامیابی کیلئے پی پی کا عوامی معاملات پر احتجاج تیز کرنے کا فیصلہ

    انتخابات میں کامیابی کیلئے پی پی کا عوامی معاملات پر احتجاج تیز کرنے کا فیصلہ

    لاہور : چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ انتخابات میں اقتدار سنبھالنے کےلیے تین ماہ میں تنظیم سازی مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ حکومت بنانے کےلیے جدوجہد تیز کردی ہے، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کو واپس لانے کےلیے جدوجہد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی پنجاب کو تین ماہ میں تنظیم سازی مکمل کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ ‘ہم 19 ماہ میں حکومت بنانا چاہتے ہیں’۔

    چیئرمین پی پی پی نے صوبائی تنظمیوں کو ہوم ورک مکمل کرنے اور تمام ذیلی تنظیموں کو انتخابات جیتنے کےلیے زمین ہموار کرنے کی ہدایت بھی کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی میں الیکشن جیتنے والے امیدواروں کو شامل کروایا جائے گا۔

    پیپلز پارٹی نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کی غرض سے عوامی ایشوز پر احتجاج تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا اور ساتھ ہی بلاول بھٹو نے 17 دسمبر کو گیس بحران کے خلاف احتجاج ہدایت بھی جاری کردیں۔