Tag: آئٹم سانگ

  • آئٹم سانگ کے خلاف نہیں، ایک قسم کا آرٹ ہے، سارہ خان

    آئٹم سانگ کے خلاف نہیں، ایک قسم کا آرٹ ہے، سارہ خان

    کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے کہا ہے کہ کسی بھی فلم میں آئٹم سانگ شامل کرنا ضروری نہیں ہے تاہم میں آئٹم نمبر کے خلاف نہیں ہوں یہ ایک قسم کا آرٹ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے کہا ہے کہ آئٹم سانگ کے بغیر فلم باکس آفس پر اچھا بزنس نہیں کرسکتی میں اس بات کی مکمل طور پر مخالفت کرتی ہوں لیکن آئٹم سانگ کے خلاف نہیں ہوں۔

    سارہ خان نے کہا کہ کسی بھی فلم کو کامیاب بنانے کے لیے اچھا اسکرپٹ، جاندار اداکاری، ہدایت کاری کا ہونا معنی رکھتا ہے۔

    [bs-quote quote=”فلموں میں کام کرنے کی آفر ہوئی تھی لیکن نامناسب لباس کی وجہ سے انکار کردیا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”سارہ خان”][/bs-quote]

    انہوں نے کہا کہ آئٹم سانگ پر ڈانس کرتے ہوئے کسی خاص قسم کا طریقہ استعمال کرنا اور آئٹم نمبر ہی ہوگا تو میں اچھی اداکارہ بن سکتی ہوں اور دوسرے ممالک جاکر کام کرسکتی ہوں تو میں اس بات کو صحیح نہیں سمجھتی ہوں۔

    سارہ خان نے کہا کہ مجھے کئی فلموں میں کام کرنے کی آفر ہوئی تھی لیکن نامناسب لباس کی وجہ سے انکار کردیا، پاکستانی فلم انڈسٹری آئٹم سانگ کے بغیر بھی آگے بڑھ سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ سارہ خان متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں اور انہوں نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’تم میری ہو‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جس میں فیصل قریشی اور اعجاز اسلم بھی موجود تھے۔

    یاد رہے کہ سارہ خان کی جوڑی کو اداکار آغا علی کے ساتھ مداحوں کی جانب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے اور انہوں نے آغا علی کے ساتھ کئی ڈراموں میں کام کیا ہے۔

  • شردھا کپور میڈیا کا سامنا کرنے میں اپنے سینئرز پر بھی سبقت لے گئیں

    شردھا کپور میڈیا کا سامنا کرنے میں اپنے سینئرز پر بھی سبقت لے گئیں

    ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور میڈیا کا سامنا کرنے میں اپنے سینئرز پر بھی سبقت لے گئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے ساتھ ساتھ میڈیا کا سامنا کرنے میں بھی کمال مہارت رکھتی ہیں اور وہ ایک ایسی لڑکی کے طور پر سامنے آئی ہیں جو بااعتماد انداز میں میڈیا کا سامنا کرتی ہیں۔

     رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے ادیتیہ رائے کے ساتھ رومانوی تعلق کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے نہایت پراعتماد انداز میں جواب دیا کہ فی الحال وہ صرف کیمرے سے محبت کرتی ہیں اور اس کے علاوہ ان کی زندگی میں کوئی نہیں ہے ۔

     واضح رہے کہ چند روز قبل بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ شردھا کپور نے اپنے والد شکتی کپور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے ۔

  • شردھا کپور پہلی بار آئٹم سانگ کیلئے پُرجوش

    شردھا کپور پہلی بار آئٹم سانگ کیلئے پُرجوش

    ممبئی: معروف ولن شکتی کپور کی بیٹی اداکارہ شردھا کپور اپنے کیریئر میں پہلی بار آئٹم سانگ کرنے والی ہیں، شردھا اس سانگ کے متعلق بہت پرجوش نظر آئیں۔

    انگریزی اخبار ڈی این اے میں شائع شدہ خبر کے مطابق کرن جوہر کی فلم ’انگلی‘ میں شردھا کا  آئٹم سانگ شامل کیا جانے والا ہے، اس فلم کی ہدایت رینسل ڈیسلوا دے رہے ہیں۔

    اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے شردھا نے کہاکہ مجھ پر ناچ بسنتی نام کا گانا فلمایا جائے گا، فلم میں اس کے علاوہ میرا کوئی رول نہیں ہے لیکن میں اس نئے چیلنج کے بارے میں بہت پرامید ہوں۔

    اس فلم میں عمران ہاشمی، کنگنا راناوت، رندیپ ہوڈا اور سنجے دت اہم کردار ادا کر رہے ہیں، معروف ولن شکتی کپور کی بیٹی اداکارہ شردھا کپور اپنے کیریئر میں پہلی بار آئٹم سانگ کرنے والی ہیں۔