اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو ) نے صارفین کی سہولت کے لیے بل کو اقساط میں ادا کرنے کا ریلیف دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو ) نے صارفین کی سہولت کیلئے بجلی بل اقساط میں ادا کرنے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )کے ترجمان کی جانب سے جاری کر دہ بیان کے مطابق صارفین کی سہولت کیلئے بجلی بلوں کی مقررہ تاریخوں میں توسیع کی جارہی ہے۔
اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی کے ترجمان نے مزید کہا کہ بجلی صارفین کسی سرکاری تنصیبات کو نقصان نہ پہنچائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آئیسکو نے راولپنڈی سٹی پولیس آفیسر کو خط لکھا تھا کہ صارفین گروپس کی صورت میں آئیسکو کے مختلف دفاتر جا رہے ہیں، آئیسکو کے ملازمین کو ڈیوٹی سرانجام دینے میں مشکلات اور بے سکونی کا سامنا ہے اس لیے آئیسکو کے دفاتر میں پولیس کی نفری تعینات کی جائے۔