Tag: آئیفا ایوارڈز

  • کرینہ اور شاہد کپور کی آئیفا ایوارڈز میں پُرجوش ملاقات، ویڈیو دیکھ کر مداح حیرت زدہ

    کرینہ اور شاہد کپور کی آئیفا ایوارڈز میں پُرجوش ملاقات، ویڈیو دیکھ کر مداح حیرت زدہ

    ماضی کی مشہور جوڑی شاہد کپور اور کرینہ کپور خان کی ملاقات ہوئی، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

    بالی ووڈ کے مداح شاید اپنی آنکھوں اور کانوں پر یقین نہیں کریں گے، تاہم یہ حقیقت ہے کہ سابق ساتھی اداکاروں کرینہ کپور اور شاہد کپور نے ہفتے کو جے پور میں آئیفا 2025 کی پریس کانفرنس میں پرجوش ملاقات کی اور ایک دوسرے کو گلے بھی لگایا۔

    دونوں کے برسوں بعد اس طرح ملنے کو پاپرازی فوٹوگرافرز نے فوری طور پر محفوظ کیا، شاہد اور کرینہ نے مسکراتے ہوئے ایک دوسرے سے بات کی اور میڈیا کے سامنے باتیں کرتے بھی نظر آئے۔

    کرینہ اور شاہد نے بالی ووڈ کی چند آئیکونک فلموں میں سے ایک ‘جب وی میٹ’ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، یہ رومینٹک فل آج بھی شائقین کے ذہنوں پر نقش ہے اور پرستار انھیں ان کے کردار گیت اور آدتیہ کے نام سے جانتے ہیں۔

    کسی زمانے میں ایک دوسرے سے قریبی تعلقات میں رہنے والا یہ جوڑا اپنی راہیں برسوں پہلے جدا کرچکا ہے اور اپنی اپنی شادی شدہ زندگی میں خوش ہے۔

    تاہم آئیفا ایوارڈز میں ان کی پھر سے دوستانہ ملاقت پر مداح کافی خوش ہیں، ایک صارف نے کمنٹ کیا "آخر کار دونوں میچور لوگوں کی طرح برتائو کررہے ہیں”۔

    ایک شخص نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا "معجزہ ہوگیا، یہ دیکھ کر خوشی ہوئی،” ایک اور صارف نے اپنے خیالات کا اظہار کیا "او ایم جی یہ کیا ہوا ہے”۔

  • پوری فلم انڈسٹری میری انگلیوں پر ناچتی ہے: شاہ رخ خان

    پوری فلم انڈسٹری میری انگلیوں پر ناچتی ہے: شاہ رخ خان

    بالی ووڈ شوبز انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان نے کچھ دلچسپ سوالوں کے جوابات دیے ہیں۔

    بالی ووڈ شوبز انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان کا شمار بالی ووڈ کے امیر ترین اداکاروں میں ہوتا ہے، اداکارہ 7,300 کروڑ روپے مالکیت کے مالک ہیں وہ کنگ کی طرح رہنا پسند کرتے ہیں، ان کا گھر ’منت ‘ ہندوستان کے مہنگے ترین گھروں میں شمار ہوتا ہے۔

    حال ہی میں شاہ رخ خان نے آئیفا ایوارڈ 2024 ہوسٹ کیا، آئیفا ایوارڈز کے ایک سیگمنٹ کے دوران کرن جوہر اسٹیج پر آئے اور سپر اسٹار سے کچھ سوالات کیے۔

    بالی ووڈ کے معروف فلم ساز کرن جوہر نے شاہ رخ سے سوالات  پوچھے  کہ آپ منت جیسے بڑے بنگلے میں رہتے ہیں تو کیا آپ نے کبھی ایک اپارٹمنٹ میں رہنے کا سوچا ہے؟

    اس سوال پر شاہ رخ خان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ہو ہی نہیں سکتا نہ یہ ممکن ہی نہیں ہے، کیونکہ مجھ سے اوپر کوئی نہیں ہو سکتا، میں تمام اداکاروں کی چھت ہوں۔

    کرن جوہر نے شاہ رخ خان سے ایک اور سوال پوچھا کہ جب آپ ریٹائر ہو جائیں گے تو رومانس کا کیا ہوگا؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار  نے ہنستے ہوئے کہا کہ اصل میں، رومانس میرے ساتھ ہی ریٹائر ہو جائے گا۔

    کرن جوہر نے پھر شاہ رخ خان سے پوچھا کہ کیا شاہ رخ خود کو اچھا ڈانسر سمجھتے ہیں؟ اس پر بالی ووڈ کے خان نے مذاق میں جواب دیتے ہوئے کہاکہ مجھے ڈانس کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی کیونکہ پوری فلم انڈسٹری ہی میری انگلیوں پر ناچتی ہے۔

  • پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں کام کرنا چاہتا ہوں،انیل کپور

    پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں کام کرنا چاہتا ہوں،انیل کپور

    میڈرڈ: بالی ووڈ کے سپر اسٹار اور نامور اداکار انیل کپور نے پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار انیل کپور نے بھارتی فلم نگری میں بطور چائلڈ آرٹسٹ پندرہ سال کی عمر میں 1971 میں ششی کپور کے ساتھ فلم میں پایل تو گیت سے آغاز کیا.اور انہوں نے اپنا ڈیبیو 1979 میں ہمارے تمہارے فلم سے کیا لیکن اداکار کو شہرت 1982 میں فلم شکتی سے ملی.

    1982 کے بعد سے نامور اداکار نے بھارتی سنیما میں اپنی بہترین ادکاری کی وجہ سے بہت ساری کامیاب فلمیں دیں،اس کے علاوہ اداکار نے ہالی ووڈ فلم اندسٹری میں بھی اپنی بہترین اداکاری سے سب کے دل جیت لیے.

    ANIL POST 2

    اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہونے والی آئیفا2016 کی تقریب پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے کا خواہش مند ہوں،ان کا کہنا تھا کہ سب ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں جس سے آپس میں محبتیں بڑھتی ہیں.

    ANIL POST

    یاد رہے رواں ماہ بالی ووڈ اسٹار انیل کپور نے وائس آف امریکہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر مجھے دعوت دی گئی تو میں پاکستان ضرور آؤں گا اور شاید میں جلد آؤں، ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں اور یہ سچ بھی ہے کہ میں وہاں آنے کے لئے ترس رہا ہوں.

    انیل کپور نے مزید کہا کہ میں بہت خوشی محسوس کرتا ہوں،جب پاکستانی میری فلم دیکھتے اور پسند کرتے ہیں.

    واضح رہےاس سے قبل ہریتک روشن ،رنبیر کپور،رشی کپور اداکارہ کرینہ کپور،ودیا بالن سمیت متعدد اداکارپاکستانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں.

  • دپیکا کے لیے فواد گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے

    دپیکا کے لیے فواد گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے

    میڈرڈ: پاکستانی اداکار فواد خان بالی ووڈ حسینا دپیکا پڈکون کے لیے گانا گاتے ہوئے گھٹنے کے بل بیٹھ گئے.

    پاکستانی اداکار فواد خان بالی ووڈ میں اپنی جاندار اداکاری کے باعث جگہ بنانے میں کامیاب ہوچکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ فواد بالی ووڈ کے نامور ہدایت کاروں کی پسند بن گئے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں پاکستانی اداکار فواد خان اور فلمساز کرن جوہرنے بھارتی فلم اندسٹری کے دوسرے بڑے انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئیفا) راکس 2016 ایوارڈزکی تقریب کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیے جس میں بالی ووڈ کی نامور شخصیات نے بھی شرکت کی.

    تقریب کے دوران میزبان کرن جوہر کی جانب سے فواد خان کو رومانوی گیت گانے کا چیلینج دیا گیا،جس پر پاکستانی اداکار بالی ووڈ حسینا دپیکا پڈوکون کے لیے گیت ’’روپ تیرامستانا‘‘ گانا گاتے ہوئےگھٹنے کے بل بیٹھ گئے،جس پر پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا.

    واضح رہے کہ فواد خان اور کرن جوہر ایک ساتھ رواں برس آئیفا ایوارڈز کی میزبانی کررہے ہیں.

  • جب میں شادی کروں گا تو ٹویٹ کروں گا، سلمان خان

    جب میں شادی کروں گا تو ٹویٹ کروں گا، سلمان خان

    ممبئی: بالی ووڈسُپر اسٹار سلمان خان کا اپنی شادی سے متعلق افواہوں پر کہنا تھا کہ جب وہ شادی کریں گےتو سوشل میڈیا کے ذریعے بتادیں گے.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ دبنگ خان کی شادی کے متعلق افواہیں میڈیا میں گردش کررہی ہیں کہ نامور اداکار سلمان خان اپنی رومانوی گرل فرینڈ لولیا سے 27 دسمبر 2016 کو اپنی سالگرہ کے دن شادی کریں گے.

    آئیفا ایوارڈز کی کانفرنس میں بالی ووڈ کے بجرنگی بھائی جان کا کہنا تھا کہ جب مجھے شادی کرنی ہوگی تو میں کرلوں گا مجھے یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ میں کب شادی کروں گا.

    بالی ووڈ کے دبنگ خان حال میں ہی اپنی دوست پریٹی زنٹا کی شادی کی تقریب میں اپنی گرل فرینڈ لولیا کے ساتھ پہلی بار ایک ساتھ نظر آئے تھے.

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں معروف بھارتی اخبار کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ سلمان خان نے لولیا سے سال2016 میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ دبنگ خان نے اپنی والدہ کی خوائش کا احترام کرتے ہوئے کیا ہے.