Tag: آئینی عدالت

  • زمبابوے: صدارتی انتخابات کے نتائج عدالت میں چیلنج

    زمبابوے: صدارتی انتخابات کے نتائج عدالت میں چیلنج

    ہرارے: زمبابوے میں رواں ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج اپوزیشن اتحاد نے ملکی عدالت میں چیلنج کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق زمبابوے میں مرکزی اپوزیشن اتحاد کے رہنما نیلسن شمیزا نے حالیہ انتخابات کے نتائج کو ملکی آئینی عدالت میں چیلنج کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپوزشن اتحاد کی جانب سے مذکورہ نتائج کو عدالت میں چیلنج کرنے سے نگران صدر ایمرسن کی حلف برداری کی تقریب بھی مؤخر ہو گئی ہے۔

    اپوزیشن رہنما نیلسن شیمزا نے موقف اختیار کیا ہے کہ زمبابوے کے حالیہ انتخابات دھاندلی شدہ تھے، جیتنے والے ایمرسن منانگاگوا کی کامیابی کو تسلیم نہیں کرتے۔

    ایمرسن کو اپنے عہدے کا حلف آئندہ اتوار کو اٹھانا تھا، تاہم جب تک عدالت فیصلہ نہیں سناتی وہ اس عہدے پر فائز نہیں ہوسکتے، ملکی قوانین کے مطابق آئینی عدالت نے اب چودہ دن کے اندر اندر اپنا فیصلہ سنانا ہے۔


    زمبابوے: صدارتی انتخابات کے بعد ہنگامہ آرائی پر برطانیہ کا تحفظات کا اظہار


    خیال رہے کہ ایمرسن منانگاگوا کی جیت پر اپوزیشن سیاسی جماعتوں نے ووٹوں کی گنتی کے عمل کو جعلی قرار دیا ہے، منانگاگوا کا تعلق حکمران زاؤ پی ایف پارٹی سے ہے۔

    واضح رہے کہ صدارتی انتخابات کے دوران ملک بھر میں ہونے والے پرتشدد ہنگامہ آرائی میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں وزیر سیاحت کی رشتے دار بھی شامل ہیں۔

    صدر رابرٹ موگابے کے طویل اقتدار کے بعد زمبابوے میں یہ پہلے صدارتی انتخابات تھے۔

    یاد رہے کہ زمبابوے کی آزادی کے بعد یہ پہلا الیکشن تھا جو سابق صدر رابرٹ موگابے کی غیر موجودگی میں ہوا ہے اور موگابے نے مذکورہ الیکشن میں حصّہ بھی نہیں لیا تھا اور اپنے جانشین ایمرسن منانگاگوا کی حمایت سے بھی انکار کردیا تھا۔

  • جنوبی کوریا کی صدر کامواخذہ :عدالت کل فیصلہ کرے گی

    جنوبی کوریا کی صدر کامواخذہ :عدالت کل فیصلہ کرے گی

    سیول : جنوبی کوریا کی آئینی عدالت جمعے کوصدر پارک گن کے مواخذے کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گی۔

    تفصیلات کےمطابق جنوبی کوریا کی آئینی عدالت کی ویب سائٹ پرجاری بیان میں کہاگیاہےکہ صدرکومستقل عہدے سے ہٹانے یابحالی کے بارے میں حتمی فیصلہ جمعے کو دن 11 بجے دیاجائے گا۔

    جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے بیان میں کہنا ہے کہ عوامی آگہی کےلیے عدالتی فیصلہ براہ راست نشر کیا جائےگا۔

    مزید پڑھیں:جنوبی کوریا میں لاکھوں افراد کا صدرکے خلاف مظاہرہ

    خیال رہےکہ صدرپارک گن کے خلاف مواخذے کی قرارداد 9 دسمبر کوپارلیمنٹ نے واضح اکثریت سے منظورکی تھی۔

    یاد رہےکہ صدر کی سہیلی چوئی سون سل دھوکہ دہی اور طاقت کے ناجائز استعمال کےالزامات میں زیر حراست ہیں۔ان پر جنوبی کوریا کی کمپنیوں سے بھی بھاری رقم بٹورنے کے الزامات ہیں۔

    مزید پڑھیں:جنوبی کوریاکی خاتون صدرعہدہ چھوڑنےکےلیےتیار

    واضح رہےکہ گزشتہ سال نومبر میں جنوبی کوریاکی صدرنے پارلیمان سے کہاتھاکہ وہ انہیں عہدہ چھوڑنےکےلیے راستہ تلاش کرنےمیں مدد کرے۔