Tag: آئینی مسودہ

  • کون چیف جسٹس ہوگا کون نہیں ہمیں اس معاملے پر کوئی اعتراض نہیں،  جے یوآئی رہنما

    کون چیف جسٹس ہوگا کون نہیں ہمیں اس معاملے پر کوئی اعتراض نہیں، جے یوآئی رہنما

    اسلام آباد : جے یوآئی رہنما راشد سومرو کا کہنا ہے کہ کون چیف جسٹس ہوگا کون نہیں، ہمیں اس معاملے پر کوئی اعتراض نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جے یوآئی رہنما راشد سومرو نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے جب تک مسودہ پی پی کا تھا تو بلاول مولانافضل الرحمان کےپاس آرہےتھے، مسودہ جے یو آئی ف کا ہے تو مولانا فضل الرحمان بلاول کے پاس جا رہے ہیں، کل مولانافضل الرحمان نے واضح کہا کہ جومسودہ پہلے تھا قبول نہیں ہے۔

    جے یوآئی رہنما کا کہنا تھا کہ جو مسودہ جے یو آئی نے تیار کیا تھا اس کو بلاول بھٹو کے سامنے پیش کیا گیا، جے یو آئی ف کے مسودے پر بلاول بھٹو سے اتفاق حاصل کرلیا ہے، آج جو مسودہ نواز شریف کے سامنے پیش کیا گیا وہ جے یو آئی کا تیار کردہ ہے۔

    انھوں نے کہا کہ آئینی مسودہ انسانی حقوق کےمنافی نہیں ہوگاجس پرہم آج بھی قائم ہیں، انسانی حقوق کے منافی جو چیزیں زیرگردش تھیں نئے مسودے میں ایسا کچھ نہیں، اداروں کومضبوط کرنےکیلئےکام کررہےہیں، مسودہ آئین سے متصادم نہیں ہوگا۔

    جے یو آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ کون چیف جسٹس ہوگا کون نہیں ہمیں اس معاملےپرکوئی اعتراض نہیں ، ظاہر ہے سنیارٹی کا خیال رکھا جائے گا،دوسرے نمبر والا جج بھی سینئرہوتا، سپریم کورٹ میں پہنچنے والے تمام ججز ہمارے نظر میں سینئر ہوتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم پراتفاق رائے ہوجائےتوآج ووٹنگ میں کوئی حرج نہیں ، ترامیم پراتفاق ہوجائے تو پی ٹی آئی سے بھی بات ہوسکتی ہے۔

  • ’’جے یو آئی کی پالیسیاں کسی کی خوشنودی، سہولتکاری کیلئے نہیں‘‘

    ’’جے یو آئی کی پالیسیاں کسی کی خوشنودی، سہولتکاری کیلئے نہیں‘‘

    راولپنڈی: مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جے یو آئی کی پالیسیاں کسی کی خوشنودی اور سہولتکاری کیلئے نہیں ہیں۔

    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی مسودہ سامنے آیا، ہم نے اسے پڑھا اور جانچا ہے، اگر بل کو من وعن تسلیم کیا جاتا تو ملک کیلئے تباہی کا سبب بنتا۔

    انھوں نے کہا کہ ہم نے بل کے معاملے پر اپنی رائے قائم کی، ہماری رائے کو پی ٹی آئی، ایم کیو ایم اور پی پی تسلیم کریں تو منع نہیں کرسکتے۔

    مولانا عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا تھا کہ عوام اور سیاسی جماعتیں ہمارے موقف کی تائید کرتی ہیں، حکومت کے لوگ بھی ہمارے موقف کی تائید کرتے ہیں۔

    رہنما جے یو آئی کا کہنا تھا کہ حکومتی لوگ کہتے ہیں کہ ہم اقتدار میں ہیں اس لیے مجبور ہیں، آئینی ترمیم پر ہمارے ڈٹ جانے کے باعث یہ معاملہ ٹل گیا۔