Tag: آئیڈیاز 2018

  • پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک پیج پر ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک پیج پر ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک پیج پر ہے، افواج پاکستان کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آئیڈیاز 2018 کا کامیاب انعقاد ثبوت ہے کہ یہ پرامن ملک ہے، کامیاب نمائش کا انعقاد معاشی ترقی کے لیے بھی سود مند ہے، امن کے لیے ہر ادارے، ہر شہری کو اپنا فرض ادا کرنا ہوگا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاک بحریہ کی بہترین کارکردگی سے گوادر بندرگاہ کو حقیقت کا روپ ملا، مسلح افواج کی کارکردگی اور ذمہ دارانہ صلاحیتوں پر سو فیصد یقین ہے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، دہشت گردوں نے ملکی امن، خوشحالی کو بہت حد تک متاثر کررکھا تھا، پاک افواج نے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا، ہم نے دہشت گردوں کے خلاف بہت سے کامیاب آپریشن کیے۔

    واضح رہے کہ آئیڈیاز 2018 نمائش میں پاک فضائیہ نے شاندار فضائی مظاہرہ کیا، فضائی مظاہرے میں تینوں مسلح افواج کے دستوں نے حصہ لیا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ودیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    سربراہ پاک فضائیہ کا کانفرنس سے خطاب

    قبل ازیں سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکی مہمانوں کے آنے پر دلی مسرت ہوئی ہے، پاک فضائیہ کے افسران نے آج کانفرنس میں شاندار بریفنگ دی۔

    سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ کانفرنس کے دوران ماہرین کی رائے اور تجربہ اہمیت کا حامل ہے، ہمارے ہددف ایئر اسپیس کی نگرانی کرنا ہے، چیلنجز کو شیئرنگ آئیڈیاز سے حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

    ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ ایوی ایشن انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں، ہمارا فوکس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پر بھی ہے، ہمارا فوکس ایوی ایشن انڈسٹری پر بھی ہے۔

  • چار روزہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 آج سے کراچی ایکسپو سینٹر میں شروع ہوگی

    چار روزہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 آج سے کراچی ایکسپو سینٹر میں شروع ہوگی

    کراچی : چار روزہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کا آغاز آج بروز منگل سے ہورہا ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی افتتاح کریں گے، نمائش میں روس سمیت50سے زائد ممالک کے وفود شرکت کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج بروز  منگل کو کراچی ایکسپو سینٹر میں چار روزہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018کا افتتاح کریں گے یہ نمائش 27سے 30 نومبر تک جاری رہے گی۔

    دفاعی نمائش آئیڈیاز2018 کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، نمائش میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ‘ پاک فضائیہ کے سربراہ اورپاک نیوی کے سربراہ دفاعی نمائش میں مختلف سیشن میں شریک ہوں گے جبکہ جنرل عمر محمود حیات ایک سیمینار کی صدارت کریں گے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ نمائش میں اسٹالز لگانے والوں کی تعداد ماضی کی آئیڈیاز سے زیادہ ہوگی، دفاعی نمائش میں522سے زائد کمپنیاں نمائش میں اپنی مصنوعات کو نمایاں کر یں گی، جن کا تعلق دنیا کے 52ملکوں سے ہے321غیر ملکی کمپنیاں اور201پاکستانی کمپنیاں شامل ہیں۔

    آئیڈیاز دو ہزار اٹھارہ میں مزید ممالک شرکت کر رہے ہیں جن میں امریکہ، اٹلی، جرمنی، اردن، پولینڈ، روس، جنوبی کوریا،ی وکرائن، عرب امارات اور دیگر اہم ممالک شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں: دفاعی نمائش آئیڈیاز، شہریوں کی سہولت کیلئے متبادل ٹریفک پلان کا اعلان

    واضح رہے کہ ہر دو سال بعد منعقد ہونے والی اس نمائش کے انعقاد سے پاک فوج کے تینوں شعبہ جات کو اپنی عسکری قوت نمایاں کرنے کا موقع ملتا ہے، اس موقع پر ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیے جاتے ہیں، حکومت اور نجی اداروں کے درمیان بھی کئی طرح کے معاہدے تشکیل دیئے جاتے ہیں۔