Tag: آئیڈیاز 2022

  • آئیڈیاز 2022: پاک فضائیہ  کے نیشنل ایرواسپیس سائنس اینڈٹیکنالوجی پارک اسٹال نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے

    آئیڈیاز 2022: پاک فضائیہ کے نیشنل ایرواسپیس سائنس اینڈٹیکنالوجی پارک اسٹال نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے

    کراچی : پاک فضائیہ کے نیشنل ایرواسپیس سائنس اینڈٹیکنالوجی پارک اسٹال نے آئیڈیاز 2022 میں کامیابی کے جھنڈےگاڑ دیے۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 میں نیشنل ایرواسپیس سائنس اینڈٹیکنالوجی پارک اسٹال نے کامیابی کے جھنڈےگاڑ دیے۔

    ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ آئیڈیاز 2022 کا گیارہواں ایڈیشن کراچی ایکسپو سینٹر میں اختتام پذیر ہوگیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پروجیکٹ اسٹال کو انعام سے نوازا گیا ، انعام سب سے زیادہ سجایا گیا اسٹال ہونے پر دیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق یہ کامیابی پاک فضائیہ کی ٹیم کی محنت اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے پروجیکٹ نےآئیڈیازمیں مہمانوں اورغیر ملکی معززین سےخوب داد وصول کی۔

    سربراہ پاک فضائیہ کے ازخود اقدامات کی بدولت منصوبہ ریکارڈوقت میں مکمل کیاگیا، منصوبہ تحقیق،جدت کیلئے ضروری عناصر سے لیس ایک بہترین ماحول فراہم کرے گا۔

    پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ آئیڈیاز میں شامل 64ممالک کے285 وفودبین الاقوامی اہمیت کی عکاسی کرتےہیں، نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کی کامیابی سنگ میل کیجانب سفرکا آغاز ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا پاک فضائیہ کے قومی سطح کےمنصوبوں کومہمانوں سےمتعارف کرانےکاموقع فراہم کیا، نمائش نےغیرملکی دوطرفہ دفاعی تعاون کی بھی حوصلہ افزائی کی۔

  • پاک فضائیہ کے طیارے آئیڈیاز 2022 میں شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئے

    پاک فضائیہ کے طیارے آئیڈیاز 2022 میں شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئے

    کراچی : پاک فضائیہ کےطیارےآئیڈیاز2022میں شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئے، جےایف17اورسپرمشاق ٹرینر طیاروں کے ڈسپلے میں حاضرین کی خصوصی دلچسپی نمایاں رہی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر میں بین الاقوامی دفاعی نمائش و سیمینار، آئیڈیاز 2022 کے گیارہویں ایڈیشن کی تقریبات عروج پر ہیں۔

    ایونٹ کا تیسرا دن ‘پرائیڈ آف پاکستان’ JF-17 تھنڈر اور سپر مشاق ٹرینرطیاروں کے سٹیٹک ڈسپلے میں حاضرین کی خصوصی دلچسپی کے حوالے سے نمایاں رہی۔

    تقریب میں پاک فضائیہ کے پویلین میں دکھائے گئے طیاروں میں غیر ملکی مندوبین اور عسکری حکام نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

    حاضرین، مندوبین اور غیر ملکی معززین کو ان طیاروں کے جائزے کے ساتھ ساتھ ان کی تکنیکی خصوصیات کے بارے میں بھی مکمل طور پر آگاہ کیا گیا۔

    ڈسپلے میں شامل طیاروں نے اپنے جدید ڈیزائن اور تکنیکی خصوصیات کی بدولت قومی اور بین الاقوامی سطح پر تعریفیں سمیٹیں۔

    نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک، NASTP، جو کہ انتہائی اہمیت کا حامل ایک قومی منصوبہ ہے، تقریب میں سب سے زیادہ سراہا جانے والا پروجیکٹ رہا۔

    سربراہ پاک فضائیہ کے وژن اور اقدامات کی بدولت NASTP پراجیکٹ ریکارڈ وقت میں مکمل کیا گیا ہے، پاک فضائیہ کے اہلکاروں نے حاضرین کو NASTP پروجیکٹ کے بنیادی عناصر، ذیلی منصوبوں اور مستقبل کے ممکنہ اختراعات کے بارے میں بریفنگ دی۔

    NASTP کے مختلف پروگراموں کی تصوراتی ویڈیوز دکھائی گئیں تاکہ پروجیکٹ کے تحت قائم کردہ مختلف ونگز کی مجموعی کارکردگی کا خاکہ پیش کیا جا سکے۔

    حکومت کے مکمل تعاون اور پاک فضائیہ کی سرپرستی میں، NASTP کے پلان میں جدید ترین اسپیشل ٹیکنالوجی زون (STZ)، ہاؤسنگ، ہائی ٹیک ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز، ڈیزائن سینٹرز، عوامی، نجی، قومی اور بین الاقوامی ہوا بازی کی صنعت، تجارتی اور دفاعی طیاروں، ایوی ایشن لاجسٹکس، ایکسپو سینٹرز کا قیام اور جدید پیشہ ورانہ تربیتی اداروں کے لیے ایم آر او سہولیات کی فراہمی شامل ہیں۔

    نمائش میں قومی اور بین الاقوامی سامعین کی جانب سے پروجیکٹ کے وسیع منصوبوں کو سراہا گیا۔

    یہ میگا ایونٹ مستقبل میں دوست ممالک کے ساتھ دفاعی اور خاص طور پر NASTP جیسے منصوبوں میں تعاون کے لیے راہ ہموار کرے گا اور ڈیزائن، تحقیق، ترقی اور ہوا بازی، خلائی اور سائبر ڈومینز میں جدت طرازی کے لیے، ضروری عناصر سے لیس ایک بہترین ماحول فراہم کرے گا۔

    یہ نمائش بین الاقوامی دفاعی مارکیٹ میں مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات کے لیے ممکنہ خریداروں اور ڈویلپرز کو راغب کرنے میں بھی مدد دے گی۔

  • آئیڈیاز 2022: بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے طیارے کا ٹکڑا نمائش کے لیے پیش

    آئیڈیاز 2022: بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے طیارے کا ٹکڑا نمائش کے لیے پیش

    کراچی : بین الاقوامی نمائش آئیڈیاز میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے طیارے کا ٹکڑا نمائش کے لیے پیش کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والی اسلحے کی نمائش آئیڈیاز میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے طیارے کا ٹکڑا رکھ دیا گیا۔

    ٹکڑا حاصل کرنے والے ایئرکموڈور نے کہا کہ یہ ٹکڑا دشمنوں کیلئے پیغام ہے۔

    نمائش میں الخالد ٹینک،جے ایف سیونٹین تھنڈر،اینٹی کروز میزائل سمیت جدیداسلحہ بھی توجہ کامرکز ہے جبکہ پاک فضائیہ کی جانب سے جےایف سیونٹین تھنڈر کا نیا ماڈل بھی سامنے لایا گیا۔

    دوست ملک ترکیہ کے سب میرین کے اسٹال پر مندوبین کی کافی رش نظر آیا۔

    آئیڈیاز نمائش میں پاکستانی دفاعی کمپنیاں اپنے جدید سامان حرب اور مصنوعات کے ساتھ شریک ہیں، نمائش میں ساٹھ فیصد بین الاقوامی اور چالیس فیصد مقامی دفاعی مصنوعات تیار کرنے والے ادارے موجود ہیں۔

    کشمیرکے نام سے بھی ایک علیحدہ ہال بنایا گیا ہے، گیارواں آئیڈیازاٹھارہ نومبرتک جاری رہےگا، یہ خطےمیں دفاعی ساز وسامان کی نمائش کا سب سے بڑافورم بن گیا ہے۔