Tag: آئیڈیاز 2024

  • دہشتگردی واقعات، آئیڈیاز نمائش سے ہتھیاروں کی خریداری اور دیگر سیکیورٹی معاملات پر آئی جی سندھ نے اہم اجلاس طلب کر لیا

    دہشتگردی واقعات، آئیڈیاز نمائش سے ہتھیاروں کی خریداری اور دیگر سیکیورٹی معاملات پر آئی جی سندھ نے اہم اجلاس طلب کر لیا

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر 26 نومبر کو دوپہر ڈیڑھ بجے اہم اجلاس طلب کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی جی سندھ نے 26 نومبر کو اجلاس طلب کیا ہے جس میں ایڈیشل آئی جی سی ٹی ڈی حالیہ دہشت گردی واقعات پر بریفنگ دیں گے۔

    اجلاس میں سی ٹی ڈی کے ڈی آئی جی اور ایس ایس پیز بھی موجود ہوں گے، سی ٹی ڈی افسر راجہ عمر خطاب اور مظہر مشوانی بھی شرکت کریں گے۔

    آئیڈیاز نمائش میں ہتھیاروں اور دیگر مصنوعات کی لسٹ بنائی گئی تھی، ڈی آئی جی فنانس بنائی گئی فہرست اجلاس میں پیش کریں گے، متعلقہ افسران جدید آلات، ہتھیاروں کی فہرست دیں گے۔

    علاوہ ازیں ڈی آئی جی سی آئی اے ہوٹل آئی کی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ مدارس کے طلبا اور فیکلٹی ممبران رجسٹریشن پر بریفنگ دیں گے۔

    کالجز اور یونیورسٹیز میں طلبا کی رجسٹریشن پر بھی بریفنگ دی جائے گی، ڈی آئی جی آئی ٹی پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز کی رجسٹریشن پر بریفنگ دیں گے۔

    اجلاس میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی پر بھی مکمل بریفنگ دی جائے گی، اجلاس کے اختتام پر آئی جی سندھ کی جانب سے احکامات دیے جائیں گے۔

  • آئیڈیاز 2024: سندھ پولیس کونسے ہتھیار اور ساز و سامان خریدے گی؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

    آئیڈیاز 2024: سندھ پولیس کونسے ہتھیار اور ساز و سامان خریدے گی؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

    کراچی: دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے 12ویں ایڈیشن میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے جدید ٹیکنالوجی، ہتھیاروں اور دیگر ساز و سامان میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے اعلیٰ پولیس افسران پر مشتمل ایک ٹیم بنائی جس کا کام تمام اسٹالز کا وزٹ کر کے ہتھیاروں کی خریداری کی فہرست مرتب کرنا تھا۔

    اعلیٰ پولیس ذرائع کے مطابق اعلیٰ پولیس افسران کی ٹیم نے جدید ڈرونز اے پی سیز اسکینرز اور دیگر مصنوعات پر ریسرچ کر کے ایک خریداری کی سفارش کیلیے ایک لسٹ بنائی ہے جس کی کچھ تفصیلات ہم نے حاصل کیں۔

    فہرسٹ کے مطابق دو مختلف قسم کے ڈروزنز جس میں ایک سرویلنس ڈرون ہوگا جو کسی ایک مقام پر پرواز کرے گا اور مخصوص ایریا میں موجود تمام افراد کی جیوفینسنگ کر سکے گا، غیر مجاز شخص یا گاڑی دیکھتے ہی الارم کے ذریعے آگاہی دے گا۔

    دوسرا ڈرون لا اینڈ آرڈر کنٹرول کرنے کیلیے خریدا جائے گا جو ہنگامی صورتحال کی جگہ پر بھیجا جائے گا جس میں بیک وقت 5 سے 6 آنسو گیس شیل اٹھانے کی صلاحیت ہوگی اور مظاہرین منتشر کرنے کیلیے پن پوائنٹ پر شیل کو گرایا جا سکے گا۔

    کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم والی اے پی سی خریدنے کی بھی سفارش کی جائے گی جس میں بیٹھ کر تمام صورتحال کو مانیٹر کر سکتے ہیں جو کچے کے آپریشن میں مددگار ثابت ہوگی۔

    اس کے علاوہ، دو مختلف اقسام کے جدید اسکینرز خریدنے کی بھی تجویز دی جائے گی جس میں ایک موبائل ایک فکس اسکینر شامل ہے۔

    فکس اسکینر سے سڑک پر موجود ہر گاڑی کو اسکین کیا جا سکے گا اس اسکینر اسپیشل میٹل گریڈ ٹیکنالوجی سے فوری کسی بھی دھات کی ڈیٹیکشن ہو سکے گی۔

    کراچی پولیس کیلیے میگنافائن ویپن خریدنے کی سفارش کی جائے گی جس سے گولی نشانے پر لگنے کی صلاحیت 10 گنا بڑھ جائے گی۔

    پولیس پروکیورمنٹ ٹیم کی جانب سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو فہرست دی جائے گی جس کے بعد وہ اس فہرست کو حتمی شکل دے کر بجٹ جاری کرنے کیلیے سندھ حکومت کے سامنے پیش کریں گے۔

  • آئیڈیاز 2024: جدید ترین ڈاگ روبوٹ نے سب کو حیران کردیا

    آئیڈیاز 2024: جدید ترین ڈاگ روبوٹ نے سب کو حیران کردیا

    آئیڈیاز نمائش میں جدید ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی خصوصیات رکھنے والے ڈاگ روبوٹ نے سب کو حیران کر دیا۔

    دور جدید میں یوں تو ہر ایجاد ہی کمال لگتی ہے لیکن بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز میں میں نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپویشن (این آر ٹی سی) کے اسٹال پر موجود معصوم ڈاگ روبوٹ نے اپنے مخصوص انداز دکھا کر سب کو حیران کردیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معصوم حرکتیں کرنے والا درحقیقت ایک خطرناک روبوٹ ہے، اس جدید ٹیکنالوجی سے دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔

    اس روبوٹ کو ’ڈاگ روبوٹ‘ کا نام دیا گیا ہے، اس روبوٹ میں کیمرہ اور ریڈار سسٹم موجود ہے جسے ریموٹ کنٹرول سے آپریٹ کیا جاتا ہے، اس روبوٹ کی رینج 500 میٹر تک ہے اس میں ایک کُتے جیسی تمام خصوصیات موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ این آر ٹی سی پاکستان کی دفاعی صنعت جدید ٹیکنالوجیز کی مدد سے عالمی سطح پر اپنی پوزیشن مذید مستحکم کرہی رہی ہے۔

  • امیرالبحر کا پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح

    امیرالبحر کا پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح

    کراچی: پاکستان کے پہلے میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کی گراؤنڈ بریکنگ تقریب آئیڈیاز 2024 کے دوران ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوئی۔

    چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک بحریہ نے منصوبے کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک (پی ایم ایس ٹی پی) میری ٹائم سائنسز، ٹیکنالوجی، کاروبار اور صنعت کے شعبے میں ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ اہم پیش رفت پاکستان کی جی ڈی پی اور بحری شعبے کی ترقی کے لیے نئے راستے کھولے گی۔ امیر البحر نے اس بات پر زور دیا کہ پی ایم ایس ٹی پی کی کامیابی بصیرت رکھنے والے افراد اور تنظیموں کے ساتھ قائم کی گئی شراکت داری کی عکاس ہے۔

    ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز نیوی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پی ایم ایس ٹی پی ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا میری ٹائم سائنس پارک ہے جو پاکستان کے بحری شعبے میں ترقی کو فروغ دینے کے لیے علمی شعبے، صنعت اور حکومت کو ایک منفرد تعاون کے ساتھ مربوط کرتا ہے۔

    اس پارک کے اقدامات میں بحری ٹیکنالوجیز، آرٹیفیشل انٹیلیجینس، سائبر سیکیورٹی، اوشن رینیوایبل انرجی، سی فوڈ پروسیسنگ، جہاز سازی اور ساحلی سیاحت سمیت متعدد شعبوں کو فروغ دینا شامل ہے۔

    پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا تصور جدت اور ترقی کے لیے ایک انقلابی مرکز کے طور پر کیا گیا ہے، جو پاکستان کی بلیو اکانومی کو تقویت دینے کے لیے میری ٹائم سائنس اور ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

    یہ منصوبہ کراچی کے علاوہ اسلام آباد، لاہور اور گوادر تک منصوبہ بند توسیع کے ساتھ پاکستان کے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

  • آئیڈیاز 2024 :  پاکستان میں بننے والے خود کش ڈرون  توجہ کا مرکز

    آئیڈیاز 2024 : پاکستان میں بننے والے خود کش ڈرون توجہ کا مرکز

    کراچی : بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 میں پہلی بار پاکستان میں بننے والے خود کش ڈرون بھی توجہ کا مرکز بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جاری چار روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کی دفاعی مصنوعات کے سامان کی نمائش جاری ہے۔

    نمائش میں پہلی بار پیش کیا جانے والا واہ فیکٹری کی جانب سے پیش کردہ خود کش ڈرون توجہ کا مرکز رہا۔

    خود کش ڈرون 8 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کا حامل ہے، واہ فیکٹری میں بننے والا ایک اور ڈرون 20 کلو میٹر رینج تک سرویلنس اور دھماکہ خیز موادلے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    نیسٹیپ نے بھی دفاعی ڈرونز کے ساتھ کسانوں کے لیے زمین کی معلومات کے لیے ڈرونز ٹیکنالوجی سے مزین منصوبہ تیار کر لیا ہے

    ایئر وائس مارشل لیاقت اللہ اقبال نے بتایا کہ کہ نیشنل ایرواسپیس ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک نے دفاعی ڈرونز کے علاوہ زراعت کے شعبے کے لیے بھی کسانوں کو زمین اور فصلوں کی معلومات فراہم کرنے کے لیے پروجیکٹ مکمل کر لیا ہے۔

    کراچی میں جاری عالمی دفاعی نمائش میں روس اور ایران سمیت 300سے زائد غیر ملکی مندوبین نے ریکارڈ شرکت کی اور غیر ملکیوں نے پاکستانی مصنوعات میں بھی گہری دلچسپی ظاہر کی۔

    اس سال پہلی مرتبہ ایران اور روس بھی خصوصی شرکت کررہے ہیں ایرانی کروز ،بلیسٹک اورائیرڈیفنس میزائل کے علاوہ ریڈار سسٹم کو شرکاء نے سراہا۔

    نمائش میں 9 ہالز میں 530 اسٹالز لگائے گئے ہیں، نمائش میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، ایران، یمن، چین اور سنگاپور سمیت 350 وفود شریک ہیں۔

  • پاکستان دنیا بھر میں قیام امن کے لیے کردار ادا کر رہا ہے، وزیر دفاع

    پاکستان دنیا بھر میں قیام امن کے لیے کردار ادا کر رہا ہے، وزیر دفاع

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے جو دنیا بھر میں قیام امن کے لیے اپنا منفرد کردار ادا کر رہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کراچی ایکسپو سینٹر میں آئیڈیاز 2024 کی نمائش کا افتتاح کیا. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، جو دنیا بھر میں قیام امن کیلیے اپنا منفرد کردار ادا کر رہا ہے۔ ہماری معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے اور دفاعی صنعت بھی فروغ پا رہی ہے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ علاقائی امن اور سماجی و اقتصادی ترقی کیلیے رابطے ضروری ہیں۔ پاکستان مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کیلیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیوٹ سیکٹر دفاعی صنعت میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ دفاعی ضروریات کی برآمدات سے معیشت مضبوط ہوگی اور یہ نمائش پاکستان کی دفاعی پیداوار کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کیلیے بے پناہ مواقع ہیں۔ آئیڈیاز 2024 علاقائی گیٹ وے ثابت ہو گی۔ دفاعی نمائش آئیڈیاز کا سلوگن ’آرمز فار پیس ‘ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی ایکسپو سینٹر میں آئیڈیاز 2024 کی نمائش کا آغاز ہوگیا ہے جو آج سے 22 نومبر تک جاری رہے گی۔

    اس عالمی دفاعی نمائش میں 350 غیر ملکی وفد شرکت کر رہے ہیں۔ نمائش میں جدید اور روایتی دفاعی سازوسامان کا بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا۔

    آئیڈیاز 2024 نمائش کے لیے ایکسپو سینٹر میں 9 ہالز بنائے اور 530 اسٹالز سجائے گئے ہیں۔ اس نمائش میں بزنس ٹو بزنس اور اور بزنس ٹو گورنمنٹ میٹنگ بھی ہوگی۔

  • آئیڈیاز 2024 نمائش کا آغاز : پولیس کے 4 ہزار 800 جوان سیکیورٹی پر تعینات

    آئیڈیاز 2024 نمائش کا آغاز : پولیس کے 4 ہزار 800 جوان سیکیورٹی پر تعینات

    کراچی : بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے لئے پولیس کے 4 ہزار 800 جوان سیکیورٹی پر تعینات کردیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر میں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز کا آغاز ہوگیا، کراچی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کیے گئے ہیں

    کراچی پولیس کے 4ہزار 800جوان سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ سیکیورٹی پر پولیس آفیسر،آفیشل اور لوکل پولیس تعینات ہوگی۔

    ایس ایس یو کمانڈوز،ریپڈ رسپانس فورس اور اسپیشل برانچ بھی فرائض انجام دے گی جبکہ ٹریفک پولیس کے اہلکار مختلف اہم مقامات پر تعینات کردیے گئے ہیں۔

    ایکسپو سینٹر کے اطراف عمارتوں پر بھی نشانہ بازوں کو تعینات کیا گیا ، ایئرپورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے ایکسپو سینٹر تک بھی بھاری نفری تعینات کی گئی۔

    رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار بھی بڑی تعداد میں تعینات ہیں۔

    چار روزہ نمائش کے دوران صبح سات سے شام سات بجے تک ایکسپو سینٹر سے منسلک سڑکیں بند رہیں گی جبکہ ایکسپو سینٹر کی حدود میں موجود تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    حسن اسکوائر فلائی اوور سے نیشنل اسٹیڈیم سڑک اور فلائی اوور بند رہیں گے جبکہ ڈالمیا روڈ اسٹیڈیم سگنل سے دائیں جانب حسن اسکوائر جانیوالی سڑک بند ہوگی۔

    اس کے علاوہ یونیورسٹی روڈ نیپا سے ایکسپو سینٹر کے بائیں جانب جانیوالی سڑک بھی بند ہوگی جبکہ شاہراہِ فیصل سے ہیوی اور کمرشل گاڑیوں، واٹر ٹینکر کا کارساز روڈ پر داخلہ بند ہوگا۔

    یاد رہے دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے موقع پر حفاظتی نکتہ نظر کے تحت کراچی بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، دفعہ 144 کا نفاذ 7دن کیلئے کیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 18 نومبر سے 24 نومبر تک ہوگا، ان ایام میں جلسے، جلوس، ریلیاں نکالنے پر سخت پابندی ہوگی۔