Tag: آئی او ایس

  • ایپل نے آئی او ایس کی نئی اپ ڈیٹ پیش کردی

    ایپل نے آئی او ایس کی نئی اپ ڈیٹ پیش کردی

    امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون آپریٹنگ سسٹم (آئی او ایس) کی نئی اپ ڈیٹ پیش کردی۔

    آئی فون نے دنیا بھر میں موجود صارفین کو یقین دہانی کروائی ہے کہ نئی اپ ڈیٹ میں پرانے ورژن کی طرح خرابیاں نہیں ہوں گی اور یہ ماضی کے مقابلے میں زیادہ بہتر ثابت ہوگا۔

    کمپنی نے صارفین کو ہدایت کی کہ وہ اسٹور سے آئی او ایس 15.2.1 آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرلیں، جس کا سائز ایک جی بی ہے۔

    ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق آئی او ایس کے نئے ورژن میں میسج، فوٹوز اپ لوڈ اور کلاؤڈ کے مسائل کو دور کیا گیا ہے، البتہ ایک تھرڈ پارٹی ایپ کار پلے کا مسئلہ جوں کا توں ہے۔

    اسے حاصل کرنے کے لیے سب سے پہلے آئی فون کو ان لاک کریں پھر سیٹنگ کے آپشن میں جا کر جنرل سیکشن پر جائیں اور سافٹ ویئر اپ ڈیٹ سب سیکشن پر کلک کریں۔

    یہاں پر صارف کو نئی اپ ڈیٹ نظر آئے گی جس پر کلک کر کے آپریٹنگ سسٹم کو اپ گریڈ کیا جاسکتا ہے، اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ انسٹالیشن کے دوران فون کسی بھی وجہ سے بند نہ ہو لہٰذا چارجنگ فل کر کے ہی انسٹالیشن کریں۔

  • گوگل کی جانب سے ’’مائی اکاؤنٹ‘‘ سروس شروع

    گوگل کی جانب سے ’’مائی اکاؤنٹ‘‘ سروس شروع

    کیلی فورنیا : گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ، آئی او ایس کے گمشدہ موبائل فونز کو تلاش کرنے کے لیے ’’مائی اکاؤنٹ‘‘ سروس شروع کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گوگل کی جانب سے اس سروس کے لیے ’’مائی اکاؤنٹ‘‘ نامی ویب سائٹ ایک سال قبل بنائی گئی تھی تاہم گزشتہ روز بلاگ کے ذریعے اس سروس باقاعدہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    گوگل بلاگ میں کہا گیا ہے کہ ’’اس سروس کے ذریعے صارفین اپنے گمشدہ یا چوری ہونے جانے والے موبائلز کو بہت آسانی سے تلاش کرسکتے ہیں‘‘۔

    google1

    قبل ازیں ادارے کی جانب سے یہ سروس صرف اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک ٹول کے طور پر فراہم کی گئی تھی، مگر اب فیچر کو اپ ڈیٹ کر کے آئی او ایس صارفین کو بھی اس سروس میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    بلاگ میں کہا گیا ہے کہ اب صارفین کہیں دور بیٹھ اپنے موبائل سے گوگل کے اکاؤنٹ کو سائن آؤٹ کر سکیں گے اور اپنے موبائل کے مقام کو گوگل میپ سروس کے ذریعے تلاش کرسکتے ہیں۔

    اس میں مزید کہا ہے کہ مستقبل میں صارفین کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے اس عمل کو آسان بنایا جائے گا اور انگریزی کے علاوہ اس سروس کو دیگر زبانوں میں بھی متعارف کروایا جائے گا، مستقبل میں صارفین اپنی آواز کے ذریعے اپنا مائی اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔

    اس سروس کے ذریعے صارفین اپنا فون لاک کرنے کے ساتھ ، کال ، اکاؤنٹ محفوظ بنانے اور اسکرین پر کال بیک نمبر چھوڑ سکتے ہیں۔

    سروس استعمال کرنے کا طریقہ

    اس سروس کا طریقہ استعمال نہایت آسان ہے، سب سے پہلے گوگل پر جائیں اور اُس اکاؤنٹ سے لاگ ان ہوں جو ای میل آپ کے موبائل میں ڈالا گیا ہے،صفحہ کھلنے پر سرچ باکس میں "Where’s my phone?”ٹائپ کر کے انٹر کا بٹن دبائیں۔

    2

    اگلے لمحے میں آپ کے سامنے ایک نقشہ آجائے گا جہاں آپ کے فون کی لوکیشن ظاہر ہورہی ہوگی۔

    1

    اگر آپ کا فون دفتر یا گھر میں موجود ہے اور مل نہیں رہا ہے تو آپ رنگ کے بٹن پر کلک کریں جس کے بعد آپ کا موبائل بجنے لگے گا۔

    3

    یاد رہے اس سروس کو استعمال کرنے کے لیے موبائل فون میں انٹرنیٹ کی سہولت ہونا بہت ضروری ہے۔