Tag: آئی ایس آئی

  • لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

    لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

    راولپنڈی: لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تبدیلیاں کی گئی ہیں، کور کمانڈرز کی تبدیلیوں کے ساتھ انٹر سروسز انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر جنرل کی تبدیلی بھی عمل میں لائی گئی ہے۔

    حساس ادارے کے نئے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم تعینات کیے گئے ہیں، ان کا تعلق پنجاب رجمنٹ اور 78 ویں پی ایم اے لانگ کورس سے ہے۔

    اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کور کمانڈر کراچی تعینات تھے، وہ کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، اور آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ کے عہدے پر بھی تعینات رہے۔

    لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کرم ایجنسی ہنگو میں بریگیڈ کمانڈ بھی کی، وہ رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز یو کے سے فارغ التحصیل ہیں، انھوں نے ایشیا پیسفک سینٹر برائے سیکیورٹی اسٹڈیز ہونولولو سے ڈگری لی۔

    لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر پشاور تعینات

    لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کا آبائی علاقہ موہرا شیخاں کونٹریالہ، گوجر خان، راولپنڈی ہے۔ ان کے پیش رو آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔

    دریں اثنا، لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کور کمانڈر کراچی تعینات کیے گئے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود صدر این ڈی یو، جب کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک پاک فوج کے ایجوڈنٹ جنرل مقرر کر دیے گئے ہیں۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب پہنچ گئے

    ریاض: پاک فوج کے سپہ سالار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اہم دورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ نہایت اہم اور دفاعی امور پر مبنی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ اور انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اہم دورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے۔

    آرمی چیف سوموار کی صبح ریاض کے ہوائی اڈے پر پہنچے جہاں ان کا استقبال سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجا علی اعجاز اور دیگر اعلیٰ حکام نے کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے دورے کے دوران دونوں ممالک میں حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ مسئلہ کشمیر پر بھی گفتگوکی جائے گی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پہلے سے طے شدہ اور بنیادی طور پر دفاعی امور پر مبنی ہے۔

    اپنے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اعلیٰ سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان قائم دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ دفاعی امور کے علاوہ علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعلقات میں مزید تعاون پر بھی غور کیا جائے گا۔

  • آئی ایس آئی کی قربانیاں اور انتھک کاوشیں قابل تعریف ہیں، وزیر اعظم عمران خان

    آئی ایس آئی کی قربانیاں اور انتھک کاوشیں قابل تعریف ہیں، وزیر اعظم عمران خان

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انٹر سروسز انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی) کی قربانیاں اور انتھک کاوشیں‌ قابلِ تعریف ہیں۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی اور اسد عمر اور معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف کے ہمراہ  ہیڈ کوارٹرز آئی ایس آئی کا دورہ کیا۔

    ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے ہیڈ کوارٹرز آمد پر وزیر اعظم سمیت دیگر مہمانوں کا استقبال کیا۔

    اس موقع پر ایک اہم اجلاس بھی ہوا جس میں وزیرِ اعظم کو پیچیدہ علاقائی اور داخلی چیلنجز کے ساتھ امن کی بحالی کے لئے پاکستانی کاوشوں کے متعلق تفصیل اور امن کی بحالی کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

    وزیرِ اعظم نے اجلاس میں شریک شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ ملکی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لئے کسی بھی بات کو معمولی سمجھ کر نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

     وزیرِ اعظم نے آئی ایس آئی کی قربانیوں اور انتھک  کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہا۔

  • ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی والدہ انتقال کر گئیں

    ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی والدہ انتقال کر گئیں

    چکوال: پاکستان کی سب سے بڑی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ڈائریکٹرجنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی والدہ انتقال کر گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی علیل والدہ خالق حقیقی سے جا ملیں، معروف عالم دین و مبلغ مولانا طارق جمیل نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی والدہ کی نماز جنازہ پڑھائی۔

    نمازجنازہ میں سول و عسکری حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شرکاء نے والدہ کے انتقال پر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

    نماز جنازہ کے شرکاء نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی والدہ کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی۔

    نماز جنازہ کے بعد لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی والدہ کی مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔

  • وزیر اعظم سے نئے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کی ملاقات

    وزیر اعظم سے نئے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر سروز انٹیلی جنس کے نئے ڈائریکٹر جنرل نے وزیر اعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کی جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں ملکی سیکورٹی کی صورتِ حال پر بھی بات چیت کی گئی، دریں اثنا، وزیر اعظم عمران خان نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

    خیال رہے کہ دو دن قبل پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرلز کی تقرریاں اور تبادلے کیے گئے تھے، جن میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

    اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ایڈجوٹینٹ جنرل کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

    جن لیفٹیننٹ جنرلز کی تقرری اور تبادلے کیے گئے ان میں لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی، لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید شامل تھے۔

    یاد رہے کہ جنرل فیض حمید سے قبل آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر تھے، جو اب کور کمانڈر گوجرانوالہ ہیں۔

  • لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی آج جی ایچ کیومیں پیش ہوں گے

    لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی آج جی ایچ کیومیں پیش ہوں گے

    اسلام آباد: سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی آج جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں پیش ہوں گے، اسد درانی سے کتاب پران کے خیالات کی وضاحت لی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی طلبی پرسابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی آج جی ایچ کیو راولپنڈی میں پیش ہوں گے جہاں وہ اپنی کتاب ’دی اسپائے کرونیکلز: را، آئی ایس آئی اینڈ دی الوژن آف پیس‘ میں درج مندرجات پروضاحت دیں گے۔

    جنرل (ر) اسد درانی کی کتاب پرپاک فوج کے تحفظات، 28 مئی کو جی ایچ کیو طلب

    خیال رہے کہ 25 مئی کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کو 28 مئی کوجی ایچ کیو طلب کیا گیا ہے، ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پوزیشن واضح کرنا ہوگی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ تمام حاضراور ریٹائرڈ فوجیوں پرلاگو ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل اسد درانی اگست 1990 سے مارچ 1992 تک آئی ایس آئی کے سربراہ رہے ہیں جنہوں نے سابق را چیف اے ایس دلت کے ساتھ مل کرایک کتاب ’دی اسپائے کرونیکلز: را، آئی ایس آئی اینڈ دی الوژن آف پیس‘ لکھی ہے۔

    کتاب میں جن معاملات پر روشنی ڈالی گئی، اُن میں کارگل آپریشن، ایبٹ آباد میں امریکی نیوی سیلز کا اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کا آپریشن، کلبھوشن یادیو کی گرفتاری، حافظ سعید، کشمیر، برہان وانی اور دیگر معاملات شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھارت کا روہنگیا مہاجرین پر آئی ایس آئی سے رابطوں‌ کا الزام

    بھارت کا روہنگیا مہاجرین پر آئی ایس آئی سے رابطوں‌ کا الزام

    نئی دہلی: بھارتی حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ یہاں موجود روہنگیا مسلمانوں کے آئی ایس آئی اور جہادی تنظیموں سے رابطے میں ہیں، یہ مہاجرین ہمارے لیے خطرہ ہیں سپریم کورٹ روہنگیا کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ حکومت پر چھوڑ دے۔

    یہ بات بھارتی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے بیان میں کہی گئی۔

    بھارتی حکومت نے ملک میں 2012ء سے آباد 40 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمانوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے جواب میں روہنگیا کے دو شہریوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا اور بھارتی حکومت سے جواب مانگا جو حکومت نے آج جمع کرادیا۔

    بی بی سی کے مطابق بھارتی حکومت نے اپنے فیصلے کے دفاع میں سپریم کورٹ میں کہا ہے کہ میانمار سے یہاں آنے والے روہنگیا مسلمان ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

    جواب میں بھارت نے کہا ہے کہ ہمارے خفیہ اداروں نے رپورٹ دی ہے کہ بعض روہنگیا مہاجرین پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی اور شدت پسند تنظیموں سے رابطے میں ہیں جب کہ شدت پسند روہنگیا دلی، حیدر آباد، میوات اور جموں میں سرگرم ہیں جن کی طرف سے بھارت میں آباد بدھسٹ باشندوں پر حملوں کا خدشہ ہے۔

    بھارتی حکومت نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ روہنگیا باشندوں کو غیر قانونی طریقے سے بھارت لانے کے لیے برما، بنگال اور تری پورہ میں منظم گروہ کام کررہے ہیں۔

    روہنگیا مسلمانوں کے وکیل نے بی بی سی کو بتایا کہ حکومت نے روہنگیا مسلمانوں کو خطرہ تو قرار دیا لیکن شواہد پیش نہیں، روہنگیا مسلمان برما سے جان بچا کر یہاں پہنچے ہیں انہیں اس طرح سے نکالنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    دوسری جانب حکومتی وکیل نے کہا ہے کہ تین اکتوبر کو آئندہ ہونے والی سماعت پر اس معاملے کی مزید تفصیلات پیش کی جائیں گی۔

    خیال رہے کہ بھارتی حکومت نے ان مہاجرین کو ملک سے نکالنے کا اعلان ایسے وقت میں کیا ہے کہ جب چار لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان بے گھر ہوچکے ہیں اور میانمار میں برمی فوجیوں کی جانب سے مسلمانوں پر حملے اور کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت میں عارضی کیمپوں میں آ مقیم روہنگیا مسلمانوں کو کسی قسم کی مالی امداد نہیں ملتی اور ان کا حال برا ہے، وہ کسمپرسی کے عالم میں محنت مزدوری کرکے اپنا اور بچوں کا پیٹ بھرنے پر مجبور ہیں۔

    اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن اور انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں نے بھارت کے اس اعلان کی سخت مخالفت کی ہے ۔

  • وزیر اعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

    وزیر اعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف سے ڈی جی آئی ایس آئی لفٹینینٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم نواز شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی لفٹینینٹ جنرل نوید مختار کی ملاقات ہوئی۔

    isi-2

    ملاقات میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے لفٹینینٹ جنرل نوید مختار کو ڈی جی آئی ایس آئی کی نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

    انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ ماضی کی طرح اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔

  • وزیر اعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

    وزیر اعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کے درمیان ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی۔ ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی خدمات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل فوج میں بڑے پیمانے پر اعلیٰ سطح کی ترقیوں اور تبادلوں کے نتیجے میں کور کمانڈر کراچی لیفٹنینٹ جنرل نوید مختار کو فوج کے انٹر سروسز انٹیلی جنس ادارے (آئی ایس آئی) کا نیا سربراہ تعینات کیا گیا ہے۔

    نوید مختار کی سربراہی میں کراچی آپریشن کو بے حد تقویت ملی اور شہر سے خاصی حد تک جرائم پیشہ گروہوں کا خاتمہ ہوا۔

  • اسکاٹ لینڈ یارڈ کو عمران فاروق قتل کے مرکزی ملزم تک رسائی مل گئی

    اسکاٹ لینڈ یارڈ کو عمران فاروق قتل کے مرکزی ملزم تک رسائی مل گئی

    اسلام آباد: وزارت داخلہ نے اسکاٹ لینڈیارڈ پولیس کو عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم محسن علی سے تفتیش کی اجازت دے دی۔

    اسکاٹ لینڈیارڈ پولیس کے وفد نے جوائنٹ اسویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ انعام علی سے ملاقات کی، ملاقات میں عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم محسن علی تک رسائی پر بات چیت ہوئی، جے آئی ٹی کے سربراہ انعام علی نے اعلیٰ حکام سے مشورے کے بعد اسکاٹ لینڈ یارڈ کے وفد کو محسن علی سے تفتیش کی اجازت دے دی ۔

     اسکاٹ لینڈیارڈ پولیس محسن علی سے پوچھ گچھ کرے گی، اسکاٹ لینڈ یارڈ کے وفد میں ڈیوڈجوناتھن ٹین، اسٹیورٹ مائیکل اورڈینئیل ہوٹن شامل ہیں۔

    اس سے پہلے اسکاٹ لینڈیارڈ پولیس کے وفد نے اپنے پچھلے دورے میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے دو ملزمان معظم علی اور خالدشمیم سے تفتیش کی تھی، اس وقت اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کو محسن علی تک رسائی نہیں دی گئی تھی۔