Tag: آئی ایس پی آر

  • بنوں: دہشت گردوں کا ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ، 6 اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 5 خوارج ہلاک

    بنوں: دہشت گردوں کا ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ، 6 اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 5 خوارج ہلاک

    بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں پاک فوج، ایف سی کے 6 اہلکار شہید ہوگئے، فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 خوارج ہلاک ہوئے۔

    آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں بتایا کہ بنوں میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا، سیکیورٹی فورسزکی موثر کارروائی میں 5 خوارج ہلاک ہوئے، پاک فوج اور ایف سی کے 6 اہلکاروں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: بنوں میں دہشتگردوں کا تھانے پر بڑا حملہ ناکام، حملہ آور گرفتار

    جاری بیان میں آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فتنہ الہندوستان کے خوارج کی ایف سی ہیڈ کوارٹر میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خوارجیوں نے بارود سے بھری گاڑی عمارت کی بیرونی دیوار سے ٹکرادی، خودکش دھماکے میں 3 شہری زخمی ہوئے۔

    علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی پر کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائےگا، فورسز بھارتی پشت پناہی میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/quetta-blast-near-akhtar-mengal-car/

  • معرکہ حق :  آئی ایس پی آر کا  یوم دفاع و شہدا کا نیا پرومو جاری

    معرکہ حق : آئی ایس پی آر کا یوم دفاع و شہدا کا نیا پرومو جاری

    راولپنڈی: آئی ایس پی آر نے یوم دفاع وشہدا کا نیا پرومو جاری کردیا، جس میں افواج پاکستان کی جرات و شجاعت کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم دفاع و شہدا کے موقع پر نیا پرومو جاری کر دیا۔

    "معرکہ حق” کے عنوان سے جاری اس پرومو میں مسلح افواج پاکستان کی جرات، شجاعت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بری، فضائی اور بحری افواج کی لازوال قربانیاں قوم کے حوصلے اور ایمان کی روشن علامت ہیں۔ پرومو میں شہدا کے خون کو وطن کی سرحدوں کی حفاظت کی اصل ضمانت قرار دیا گیا ہے۔

    ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ پرومو وطن کے دفاع کی انمول داستان اجاگر کرتا ہے اور یہ اس بات کا عہد ہے کہ یوم دفاع کے موقع پر دشمن کے ناپاک عزائم کو ہمیشہ کی طرح ناکام بنایا جائے گا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج ہر دور میں دشمن کے لیے سیسہ پلائی دیوار بنی رہیں، جبکہ افواج کی بہادری اور قربانیوں نے تاریخ میں روشن باب رقم کیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دفاع وطن ہی بقائے وطن کی ضمانت ہے اور پوری قوم اپنے شہدا اور افواج پاکستان کو سلام پیش کرتی ہے۔

  • پاک افغان بارڈر کے قریب کلیئرنس آپریشن میں مزید 14 دہشت گرد مارے گئے

    پاک افغان بارڈر کے قریب کلیئرنس آپریشن میں مزید 14 دہشت گرد مارے گئے

    سمبازہ(9 اگست 2025): ژوب میں کلیئرنس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مزید 14 بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے دہشت گرد مارے گئے۔

    انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان میں دراندازی کی کوشش کرنیوالے مزید 14 بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے دہشت گرد مارے گئے، دو روز میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 47 ہوگئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 8 اور 9 اگست کی درمیانی شب پاک افغان سرحد کے ساتھ سمبازہ کے گرد و نواح میں کلیئرنس آپریشن کیا جس کے نتیجے میں مزید 14 بھارتی سرپرست یافتہ خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/zhob-security-forces-operation-33-terrorist-killed/

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج نے گزشتہ روز افغان سرحد سے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں درندازی کی کوشش کی، 7 اور 8 اگست کی درمیانی رات میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 33 امن دشمنوں کو ٹھکانے لگادیا۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان میں امن واستحکام اور ترقی کا عمل سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔

  • یوم آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری

    یوم آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری

    راولپنڈی(2 اگست 2025): یومِ آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر کا "دل سے پاکستان” کے عنوان سے نیا نغمہ جاری کردیا گیا۔

    ’’دل سے پاکستان‘‘ نغمہ ’’معرکۂ حق‘‘ میں عظیم فتح کی یادگار کے طور پر پیش کیا گیا ہے جس میں وطن کے جاں نثار شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے قربانیوں کو سنہری الفاظ میں سراہا گیا ہے۔

    نغمے میں بھارت کے خلاف ’’معرکۂ حق‘‘ میں کامیابی کا جشن جوش و جذبے سے بھرپور انداز میں پیش کیا گیا ہے اور نغمے میں وطن کی بقا، خودمختاری اور سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

    اس نغمے کے ذریعے مادر وطن کے محافظ مسلح افواج کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے، جاری کیا گیا نغمہ قومی یکجہتی، ترقی اور استحکام کے عہد کی تجدید کا مظہر ہے۔

  • بدلتے علاقائی وعالمی حالات کے باوجود پاک چین دوستی ناقابل شکست رہی: آرمی چیف

    بدلتے علاقائی وعالمی حالات کے باوجود پاک چین دوستی ناقابل شکست رہی: آرمی چیف

    (1 اگست 2025): چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک-چین کی دوستی وقت کی آزمائشوں پر پورا اترنے والے، منفرد اور مضبوط دوست ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے 98ویں یوم تاسیس پر جی ایچ کیو میں تقریب ہوئی، جس میں چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں چین کے ملٹری اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ، چینی سفارتخانے کے حکام اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پیپلز لبریشن آرمی کو یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی، پی ایل اے کے قومی دفاع، سیکیورٹی اور ترقی کے وژن کو سراہا اور پاک چین دوستی کو وقت کی ہر آزمائش میں پورا اُترنے والا، منفرد اور ناقابلِ شکست رشتہ قرار دیا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کا اسٹریٹجک تعاون، باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ بدلتے علاقائی وعالمی حالات کے باوجود پاک چین دوستی ناقابل شکست رہی ہے پاکستان آرمی اور پی ایل اے حقیقی معنوں میں بھائیوں کی طرح ہیں، پاک چین عسکری شراکت داری علاقائی استحکام کےفروغ میں کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔

    دوسری جانب چین کے سفیر نے تقریب کے انعقاد پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کے کردار کو سراہا، اُن کا کہنا تھا چین پاکستان کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

    تقریب کا اختتام دونوں ممالک کی دوستی کے عزم کی تجدید کے ساتھ ہوا، جو ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔

  • افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 30 خوارج ہلاک

    افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 30 خوارج ہلاک

    حسن خیل: سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے موثر کارروائی میں 30 خوارج کو ہلاک کردیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، سیکورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں ہندوستانی اسپانسرڈ کے 30 خوارج مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے یکم، 2 جولائی اور اور 3 جولائی کی درمیانی شب میں ہندوستانی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کے ایک بڑے گروہ کی نقل و حرکت دیکھی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام بنائی، سیکورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں ہندوستانی اسپانسرڈ کے تمام 30 خوارج مارے گئے۔

    آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولیاں اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، سیکورٹی فورسز نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور تیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ممکنہ تباہی کو روکا۔

    ترجمان کے مطابق عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے "غیر ملکی پراکسیز” کو افغان سرزمین کے استعمال سے روکے۔

    سیکورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع اور ملک سے ہندوستانی اسپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • پاک بحریہ کا زخمی بھارتی عملے کو بچانے کیلئے کامیاب ریسکیو آپریشن

    پاک بحریہ کا زخمی بھارتی عملے کو بچانے کیلئے کامیاب ریسکیو آپریشن

    پاک بحریہ کی جانب سے سمندر میں زخمی بھارتی عملے کو بچانے کیلئے کامیاب ریسکیو آپریشن کیا گیا، ہنگامی کال پر فوری رسپانس دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں بتایا کہ لائبریریا کے آئل ٹینکر نے زخمی بھارتی عملے کیلئے مدد کی درخواست کی تھی، جے ایم آئی سی سی نے ہنگامی کال پر فوری ریسکیوآپریشن شروع کیا۔

    پاک بحریہ نے بھارت کے جاسوس طیارے ‘پی 8 آئی’ کا سراغ لگایا

    زخمی بھارتی اہلکار کو میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا، ریسکیو آپریشن قومیت سے بالاتر، پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ قابلیت کاعکاس ہے۔

    آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں مزید بتایا کہ پاک بحریہ کا اقدام سمندر میں انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے مثالی کردار کا ثبوت ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-navy-exercises-strengthen-port-defense/

  • ’دھڑکن پر ایک ہی نام‘ آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ریلیز

    ’دھڑکن پر ایک ہی نام‘ آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ریلیز

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے معرکۂ حق کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے نیا ملی نغمہ’ دھڑکن پر ایک ہی نام‘ ریلیز کر دیا۔

    معرکۂ حق سے متعلق پاک فوج کی عظیم فتح پر "دھڑکن پہ ایک ہی نام” کے عنوان سے آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ریلیز ہوگیا۔

    آپریشن "بنیان المرصوص” کی تاریخی کامیابیوں کو نغمے میں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے، نغمے میں وطن سے محبت اور مسلح افواج کے اعتماد کی بھرپور ترجمانی کی گئی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/ispr-rahat-fateh-ali-khan-song/

    بھارت کے خلاف عظیم فتح، شہداء اور غازیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے، ملکی دفاع کے لیے پاکستانی عوام افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ موجود ہیں۔

    دشمن یہ یاد رکھے "ہر لمحہ تیار ہم” صرف نعرہ نہیں عزم ہے "پاک وطن پاکستان” نغمے کے مرکزی پیغام میں حب الوطنی اور اتحاد پر زور دیا گیا ہے، آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ، قومی یکجہتی اور دفاعی عزم کا اظہارہے۔

  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، 3 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، 3 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 2 کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی اسپانسرڈ بی ایل ایف کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں بتایا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں 2 کارروائیاں کی، کارروائیوں میں بی ایل ایف کے 3 دہشت گرد مارے گئے، سیکیورٹی فورسز نے ضلع آواران کے علاقے گشکور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیاگیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک، 2 زخمی ہوئے۔

    بھارت نے اپنے ہی ملک میں 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارت اسپانسرڈ ہلاک دہشت گرد کی شناخت یونس کے نام سے ہوئی، ضلع کیچ کے شہرتربت میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ ہوئی جس میں 2 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد صبراللہ اور امجد ہلاک ہوئے۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    اپنے بیان میں آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن واستحکام سبوتاژ کرنے کی بھارتی پراکسیز کی ہر کوشش ناکام بنا دیں گی۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-major-victory-against-india-dg-ispr-british-media/

  • پاک افواج کی شاندار فتح، آئی ایس پی آر نے راحت فتح کی آواز میں ملی نغمہ جاری کردیا

    پاک افواج کی شاندار فتح، آئی ایس پی آر نے راحت فتح کی آواز میں ملی نغمہ جاری کردیا

    آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی شاندار فتح اور اختتام پر پاک فوج کے شعبے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے راحت فتح علی خان کی آواز میں ملی نغمہ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک افواج کی شاندار فتح اور اختتام پر آئی ایس پی آر نے پاکستان کے بڑے گلوکار راحت فتح علی خان کی آواز میں ملی نغمہ جاری کردیا ہے۔

    لہو کو گرما دینے والا نغمہ حفاظت تیری ہم کریں گے وطن تیری زمین کی قسم تیرے آسمان کی قسم، نغمے کے بول  پاکستان کا مطلب کیا لَا الٰہ الالٰہ محمد رسول اللہ ریاست طیبہ کی ترجمانی کرتے ہیں۔

    ملی نغمہ کے دل مو لینے والے سُر ہر پاکستانی کی آواز ہیں، نغمہ کے بول دشمنوں کے دل پر ہیبت طاری کر دیتے ہیں۔

    نغمہ میں اس وطن کی حفاظت اپنی جانوں سے بھی بڑھ کر کرنے کا عزم کیا گیا ہے، پاک وطن ہمیشہ اللہ کی امان میں رہے اور اس سے وفاداری ہر فرد کے خون میں رہے۔