Tag: آئی ایس پی آر

  • کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، آئی ایس پی آر نے 5 اگست کی مناسبت سے پرومو جاری کردیا

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، آئی ایس پی آر نے 5 اگست کی مناسبت سے پرومو جاری کردیا

    راولپنڈی : پاک فوج کی جانب سے 5 اگست یوم استحصال کی مناسبت سے نیا پرومو جاری کردیا، اس سے قبل ‘جا چُھوڑ دے میری وادی ‘ کے نام سے گانا ریلیز کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے  یوم استحصال کی مناسبت سے پرومو جاری کردیا، جس کے بول ‘ہر دِل کی آواز، دِل دِل کی آواز، پاکستان کی پُکار، کشمیری ہوں میں ، جا چُھوڑ دے میری وادی، لَب سی سی کر چُپ کر وائے، جتنا چاہے ہم چیخیں گے آزادی، جا چُھوڑ دے میری وادی’ ہے۔

    اس سے قبل آئی ایس پی آر نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حوالے سے آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ جاری کیا تھا، اس گانے کا ٹائٹل ہے ’جا چھوڑ دے میری وادی‘ جس میں پہلی بار کسی کشمیری کو مرکزی کردار کے طور پر پیش کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : مظلوم کشمیریوں کی چیخ، آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری

    یہ گانا شفقت امانت علی نے گایا، جب کہ عمران رضا نے لکھا اور کمپوزیشن ساحر علی بگا نے دی، گانے کا آغاز کلاک کی آواز سے ہوتا ہے جو 365 دنوں کی یاد دلاتا ہے، 365 دنوں میں کشمیریوں کو بد ترین ریاستی دہشت گردی اور لاک ڈاؤن کا سامنا ہے۔

    اس گانے کے ذریعے کشمیریوں کے اس عزم اور جذبے کا اظہار کیا گیا ہے کہ بھارت بینائی چھین سکتا ہے لیکن ہمارے خواب نہیں، وہ جذبہ آزادی کو مات نہیں دے سکتا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر 5 اگست 2019 سے بھارت کے غیر قانونی محاصرے میں ہے، مودی حکومت کی کشمیریوں کو کشمیر میں اقلیت بنانے کی کوشش جاری ہے، دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کے رہائشی اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے منتظر ہیں۔

    پاکستان کی کشمیریوں کے لیے غیر متزلزل حمایت بھی جاری ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر بھی بنے ہیں

  • مظلوم کشمیریوں کی چیخ، آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری

    مظلوم کشمیریوں کی چیخ، آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری

    راولپنڈی: کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حوالے سے آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ جاری کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے 5 اگست کے غیر آئینی اقدام کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوششوں کے تحت آئی ایس پی آر نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حوالے سے نیا نغمہ جاری کر دیا۔

    اس گانے کا ٹائٹل ہے ’جا چھوڑ دے میری وادی‘ جس میں پہلی بار کسی کشمیری کو مرکزی کردار کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

    یہ گانا شفقت امانت علی نے گایا ہے جب کہ لکھا ہے عمران رضا نے، اور کمپوزیشن ساحر علی بگا نے دی ہے۔ گانے کا آغاز کلاک کی آواز سے ہوتا ہے جو 365 دنوں کی یاد دلاتا ہے، 365 دنوں میں کشمیریوں کو بد ترین ریاستی دہشت گردی اور لاک ڈاؤن کا سامنا ہے۔

    اس گانے کے ذریعے کشمیریوں کے اس عزم اور جذبے کا اظہار کیا گیا ہے کہ بھارت بینائی چھین سکتا ہے لیکن ہمارے خواب نہیں، وہ جذبہ آزادی کو مات نہیں دے سکتا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر 5 اگست 2019 سے بھارت کے غیر قانونی محاصرے میں ہے، مودی حکومت کی کشمیریوں کو کشمیر میں اقلیت بنانے کی کوشش جاری ہے، دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کے رہائشی اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے منتظر ہیں۔

    پاکستان کی کشمیریوں کے لیے غیر متزلزل حمایت بھی جاری ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر بھی بنے ہیں، ابھی ریلیز ہونے والے گانے میں کشمیریوں کی آزادی کی چیخ کو پیش کیا گیا ہے، یہ چیخ دنیا کے ایوانوں تک پہنچے گی اور ایک دن کشمیری اپنی آزادی کا حق لے کر رہیں گے۔

  • کراچی میں فوج طلب ، آئی ایس پی آر کا اہم بیان سامنے آگیا

    کراچی میں فوج طلب ، آئی ایس پی آر کا اہم بیان سامنے آگیا

    راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کو کراچی میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر سول انتظامیہ کی مدد کیلئے طلب کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقت عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میں پاک فوج کو اربن فلڈنگ کی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے سول انتظامیہ کی مدد کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب پاک فوج کی کراچی کی صفائی میں کردار سے متعلق وزیراعظم نے سمری پردستخط کر دیے ہیں۔

    گذشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ وزیراعظم نے پاک فوج کو کراچی کی صفائی میں اپنا حصہ ڈالنے کو کہا ہے، پاک فوج صفائی کی نگہبانی کرےگی، ایف ڈبلیواو بھی ساتھ ہوگی۔

    یاد رہے 2 روز قبل وزیراعظم عمران خان نے کراچی کی صفائی کے لیے فوج کو طلب کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کو کراچی پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔

    بعد ازاں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کراچی پہنچے اور وزیراعلی سندھ سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران کراچی میں حالیہ بارشوں اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

  • دوستی کا جواب گولی، افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید

    دوستی کا جواب گولی، افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید

    راولپنڈی: پڑوسی ملک افغانستان نے دوستی کا جواب گولی سے دے دیا، پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ میں ایک فوجی جوان شہید ہو گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں لانس نائیک سمیع اللہ شہید ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے بیمار افغان فوجی کا علاج کیا لیکن اس کے جواب میں افغانستان نے پاکستان کا ایک جوان شہید کر دیا ہے، فوجی جوان سرحد پار سے پاکستان کے علاقے باجوڑ میں فائرنگ سے شہید ہوا۔

    افغان فوجی جوان کا علاج کرکے پاکستان نے انسانیت کی مثال قائم کردی

    گزشتہ روز آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ پاکستان نے افغان فوجی حکام کی درخواست پر ایک افغان فوجی جوان کا پاکستان میں علاج کر کے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کی تھی، آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کے اعلیٰ حکام نے پاکستانی عسکری قیادت سے اپنے متاثرہ فوجی جوان کا پاکستان میں علاج کرنے کی درخواست کی تھی۔

    پاکستانی حکام نے افغان فوجی حکام کی درخواست قبول کرتے ہوئے ایک افغان فوجی جوان کا راولپنڈی میں واقع سی ایم ایچ اسپتال میں علاج کیا، افغان فوجی صحت یاب ہونے کے بعد طور خم بارڈر کے ذریعے افغانستان واپس روانہ ہو گیا۔

  • آزاد کشمیر کے صحافیوں کا آئی ایس پی آر کا دورہ

    آزاد کشمیر کے صحافیوں کا آئی ایس پی آر کا دورہ

    راولپنڈی: آزاد کشمیر کے صحافیوں نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا ہے، صحافیوں نے اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر سے کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے صحافیوں نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے دفتر کا دورہ کیا، صحافیوں کے وفد نے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار سے ملاقات کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایل او سی اور مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر صحافیوں کو بریفنگ دی، میجر جنرل افتخار بابر نے بھارتی اشتعال انگیزیوں اور سیکورٹی صورت حال پر بھی روشنی ڈالی۔

    دورے کے دوران صحافیوں کو ایل او سی کی صورت حال اور سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا گیا، بھارتی فوج کی طرف سے مقامی آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے سے متعلق بھی تفصیلی طور پر آگاہی دی گئی۔

    غیر ملکی میڈیا وفد آج پھر ایل او سی کے دورے کے لیے اسلام آباد سے روانہ

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر بھارتی خلاف ورزیوں کا مشاہدہ کرنے کے لیے غیر ملکی میڈیا کے ایک وفد نے بھی ایل او سی کا دورہ کیا تھا، 5 اگست کو بھارتی غیر قانونی اقدام اور بھارتی مظالم کا سال پورا ہو رہا ہے، ان غیر قانونی اقدامات کے سال پورا ہونے سے قبل غیر ملکی میڈیا نے ایل او سی کا دورہ کیا۔

    پاکستان کی جانب سے غیر ملکی میڈیا اور یو این مشن کو ایل او سی اور مقامی آبادی تک مکمل رسائی دی گئی ہے، غیر ملکی میڈیا نے چری کوٹ سیکٹر میں بھارتی خلاف ورزیوں کا مشاہدہ کیا۔

  • بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر مزید اشتعال انگیزیاں، بچی جاں بحق

    بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر مزید اشتعال انگیزیاں، بچی جاں بحق

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیاں جاری ہیں، فائرنگ سے ایک بچی جاں بحق ہوگئی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے حاجی پیر اور بیدوری سیکٹرز پر گزشتہ رات شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی اشتعال انگیزیوں سے مینسر گاؤں میں 13سالہ اقرا شبیر جاں بحق ہوگئیم بھارتی فائرنگ سے اقرا کی والدہ اور ایک 12سالہ لڑکا بھی شدید زخمی ہوا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

    خیال رہے کہ 18 جون کو بھی بھارتی فوج نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 شہری شہید ہوگئے تھے۔ قبل ازیں باگسر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک شہری بابر حسین زخمی ہوگیا تھا۔ بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، خاتون سمیت 4 شہری شہید

    گزشتہ ہفتے بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور 2 بچے شدید زخمی ہوگئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں میں 26 سالہ نسرین، 24 سالہ رابعہ، 7 سالہ بچی مومنہ اور 7 سالہ بچہ منشی شامل تھے۔

  • بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، خاتون سمیت 4 شہری شہید

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، خاتون سمیت 4 شہری شہید

    راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 شہری شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج نے نکیال اور باگسر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 شہری شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے شہریوں کا تعلق رٹہ جبر اور لیوانہ خیتر گاؤں سے ہے، پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور موثر جواب دیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے ایل او سی کے باگسر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک شہری بابر حسین زخمی ہوگیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہری کو طبی امداد کے لیے قریبی میڈیکل سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور 2 بچے شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں میں 26 سالہ نسرین، 24 سالہ رابعہ، 7 سالہ بچی مومنہ اور 7 سالہ بچہ منشی شامل تھے۔

  • میرانشاہ، سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 2 اہلکار شہید

    میرانشاہ، سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 2 اہلکار شہید

    راولپنڈی: میرانشاہ کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی میرانشاہ میں بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، بارودی سرنگ دھماکے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ میرانشاہ میں سیکیورٹی دستوں کے معمول کے گشت کے دوران کیا گیا، شہدا میں صوبیدار عزیز، لانس نائیک مشتاق شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں: بلوچستان، فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، افسر اور 5 سپاہی شہید

    واضح رہے کہ رواں سال مئی میں بھی بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں فورسز کی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں میجر ندیم اور 5 سپاہی شہید ہوگئے تھے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ دیسی ساختہ بارودی مواد سے فورسز کی گاڑی کو ہدف بنایا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہدا میں میجر ندیم عباس بھٹی، نائیک جمشید، لانس نائیک تیمور، لانس نائیک خضر حیات، سپاہی ساجد اور سپاہی ندیم شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں پاک افغان سرحد کے قریب بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک فوجی جوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔

  • بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پرگولہ باری، 3 شہری زخمی،آئی ایس پی آر

    بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پرگولہ باری، 3 شہری زخمی،آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر میں شہری آبادی پرگولہ باری کی جس کے نتیجے میں 3 شہری شدید زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر پرشہری آبادی پرگولہ باری کی جس کے نتیجے میں 3 شہری شدید زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق زخمی شہریوں کو قریبی طبی مرکزمنتقل کر دیاگیا۔

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، 6 شہری زخمی

    اس سے قبل 7 مئی کو بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں رکھ چکری اور نیزہ پیر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 6 شہری زخمی ہوگئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں میں تین بچیاں اور ایک خاتون بھی شامل تھی، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کرد یا گیا تھا۔

  • بلوچستان میں 2 مختلف واقعات میں7 جوان شہید، آئی ایس پی آر

    بلوچستان میں 2 مختلف واقعات میں7 جوان شہید، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں دو مختلف واقعات کے دوران 7 جوان شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے مچھ میں ایف سی کی گاڑی گزشتہ رات بارودی سرنگ سےٹکرائی جس کے نتیجے میں جےسی او سمیت 6 جوان شہید ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہدا میں نائب صوبیدار احسان اللہ خان، نائیک زبیر خان، نائیک اعجازاحمد،نائیک مولا بخش،نائیک نور محمد اور ڈرائیور عبدالجبار شامل ہیں۔

    دوسری جانب بلوچستان کے علاقے کیچ میں فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی امداد علی شہید ہوگئے۔

    بلوچستان، فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، افسر اور 5 سپاہی شہید

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے بلوچستان کے ضلع کیچ میں فورسز کی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے ٹکرائی تھی جس کے نتیجے میں افسر اور 5 سپاہی شہید ہوگئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں میجر ندیم عباس بھٹی، نائیک جمشید، لانس نائیک تیمور، لانس نائیک خضر حیات، سپاہی ساجد اور سپاہی ندیم شامل تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں پاک افغان سرحد کے قریب بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک فوجی جوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔