Tag: آئی ایس پی آر

  • انسداد دہشت گردی آپریشنز نے پاک فوج کو سخت جان بنا دیا ہے: آرمی چیف

    انسداد دہشت گردی آپریشنز نے پاک فوج کو سخت جان بنا دیا ہے: آرمی چیف

    لاہور: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی آپریشنز نے پاک فوج کو سخت جان بنا دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز لاہور اور پاکستان رینجرز پنجاب کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف کو بارڈر کی صورت حال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

    انھوں نے جوانوں اور افسران سے خطاب میں کہا کہ مجھے اپنے افسرا ن اور سپاہیوں پر فخر ہے، پاک فوج ثابت قدم ہے، انسدادِ دہشت گردی آپریشنز نے پاک فوج کو سخت جان بنا دیا ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج کسی بھی قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

    واضح رہے کہ آرمی چیف نے 3 دن میں 3 کور ہیڈ کوارٹرز کے دورے کیے۔

  • غیر ملکی میڈیا نمایندوں کا ایل او سی کا دورہ، آئی ایس پی آر کی بریفنگ

    غیر ملکی میڈیا نمایندوں کا ایل او سی کا دورہ، آئی ایس پی آر کی بریفنگ

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر نے غیر ملکی میڈیا کے نمایندوں کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کرایا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آج غیر ملکی میڈیا کے نمایندوں کے ایک گروپ کو ایل او سی کا دورہ کرایا گیا جہاں میڈیا نمایندوں کوایل او سی کی صورت حال سے آگاہی دی گئی۔

    آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی میڈیا نمایندگان کو بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    میڈیا نمایندوں کو بھارت کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے سے متعلق بھی بتایا گیا، اس دوران غیر ملکی میڈیا نمایندوں نے آزادانہ مقامی شہریوں سے بات چیت بھی کی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو اور لاک ڈاؤن ہے، وادی میں اب بھارتی ظلم و جبر پوری دنیا کے سامنے آ چکا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: جوانوں اور افسروں کا بلند حوصلہ قابل قدر ہے: آرمی چیف

    دوسری طرف آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسٹرائیک کور کی فارمیشن کا دورہ کیا، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ہمارے جوانوں اور افسروں کا بلند حوصلہ قابل قدر ہے۔

    سپہ سالار نے کہا کہ اسٹرائیک کور کا جنگ میں فیصلہ کن اور اہم کردار ہوتا ہے، اسٹرائیک کور کی پیشہ ورانہ تیاریاں اور تربیت کا معیار قابل تحسین ہے۔

  • بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ: بچی سمیت دو شہری شہید، تین زخمی

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ: بچی سمیت دو شہری شہید، تین زخمی

    راولپنڈی: بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کے نکرون سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں بچی سمیت دو شہری شہید ہوگئے، فائرنگ سے تین شہری زخمی اور تین گھر تباہ ہوئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے نکرون سیکٹر پر ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے۔

    بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ سے شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں بچی سمیت دو شہری شہید ہوئے۔

    بھارتی فوج کی فائرنگ سے45سال کے عبدالجلیل اور تین سالہ نوشین شہید ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ سے3شہری زخمی ہوئے اور گولہ باری سے تین گھر تباہ ہوگئے۔

    مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلااشتعال گولہ باری، دو شہری شہید

    یاد رہے کہ اس سے قبل 15 اگست کو بھی بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے تھے، جس کے جواب میں پاک فوج کی بھرپور اور مؤثر کارروائی میں 5 بھارتی فوجی بھی مارے گئے تھے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ نازک صورت حال سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارتی فوج نے ایل او سی پر فائرنگ کا سلسلہ بڑھا دیا ہے۔

  • چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن کا جی ایچ کیو کا دورہ

    چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن کا جی ایچ کیو کا دورہ

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن چین جنرل ژو کلیانگ نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے ادارے نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی۔

    آرمی چیف اور چینی جنرل کے درمیان ملاقات میں باہمی دل چسپی، علاقائی سیکورٹی اور دفاعی تعاون پر گفتگو ہوئی، ملاقات میں مقبوضہ کشمیرکی صورت حال پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیر سمیت اہم معاملات پر چین کی حمایت کو سراہا۔

    چینی جنرل نے اس موقع پر کہا کہ ہم پاکستان سے اپنے مثالی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔

    دریں اثنا، وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد دفاعی تعاون کے ایم او یو پر دستخط کیے گئے، چینی جنرل نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

  • خطرات سے بخوبی آگاہ ہیں، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر گہری نظر ہے: آرمی چیف

    خطرات سے بخوبی آگاہ ہیں، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر گہری نظر ہے: آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم ہر طرح کی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں.

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان خیالات کا اظہار  انھوں‌ نے گلگت میں فارمیشن ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر کیا.

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم مشرقی سرحدوں اور درپیش خطرات سے بخوبی آگاہ ہیں، مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورت حال پرپوری نظر ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ موسمی، جغرافیائی دشواریوں کے باوجود جوانوں کاعزم قابل قدر  ہے، دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ پر دشمن کاڈٹ کرمقابلہ لائق تحسین ہے.

    مزید پڑھیں: آرمی چیف سے مدارس کے طلبا کی ملاقات

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے یادگارشہدا پر پھول چڑھائے، سپہ سالار نے افسروں، جوانوں کی تیاریوں اورعزم وحوصلے کو سراہا.

    https://www.facebook.com/OfficialDGISPR/videos/498421500954410/

    خیال رہے کہ 21 اگست کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اتحاد تنظیمات مدارس کے طلبا کی ملاقات ہوئی تھی، اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دینی مدارس قومی دھارے میں لانے کی کوشش کے مثبت اثرات ہوں گے۔

    مدارس کے 13 طلبا کے گروپ میں 4 طالبات بھی شامل تھیں، مدارس کے ان طلبا نے امتحانات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کی تھیں۔ آرمی چیف نے طلبا کو نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔

  • اشتعال انگیزی پر پاک فوج کی جوابی کارروائی، افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک

    اشتعال انگیزی پر پاک فوج کی جوابی کارروائی، افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک

    راولپنڈی: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزیوں کا منہ توڑ جواب دیا ہے، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی میں بھارتی مورچوں کو نشانہ بنایا، پاک فوج کی کارروائی میں افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کے 2 بنکر بھی تباہ ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 7 سالہ بچے سمیت 3 شہری شہید ہوئے تھے۔

    بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

    دوسری جانب بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا تھا، پاکستان نے 7 سالہ بچے صدام کی شہادت پر بھارت سے شدید احتجاج کیا تھا۔

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق 7 سال کا صدام 18 اگست کو بھارتی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا تھا، صدام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز شہید ہوگیا تھا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول، ورکنگ باؤنڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے۔

    یاد رہے کہ بھارتی فوج نے مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔

    بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر شہری آبادی پر گولہ باری اور فائرنگ کے نتیجے میں کئی شہری اور فوجی جوان شہید ہوچکے ہیں۔

  • آرمی چیف نے حاضر سروس میجر کو عمر قید کی سزا کی توثیق کردی

    آرمی چیف نے حاضر سروس میجر کو عمر قید کی سزا کی توثیق کردی

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حاضر سروس میجر کو عمر قید کی سزا کی توثیق کردی، میجر اختیارات کے غلط استعمال کا مرتکب پایا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حاضر سروس میجر کو عمر قید کی سزا کی توثیق کردی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق میجر کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے تحت سزا سنائی گئی تھی، میجر اختیارات کے غلط استعمال کا مرتکب پایا گیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج ادارہ جاتی احتساب پر یقین رکھتی ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل رواں برس مئی میں بھی آرمی چیف نے 2 افسران کی سزائے موت اور ایک افسر کی قید کی سزا کی توثیق کی تھی۔

    مذکورہ افسران میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اقبال کی 14 سال قید بامشقت کی توثیق، جبکہ بریگیڈیئر (ر) راجہ رضوان اور ایک سول افسر ڈاکٹر وسیم اکرم کی سزائے موت کی توثیق کی گئی تھی۔

    تینوں افسران کو حساس راز افشا کرنے اور جاسوسی کے الزامات پر سزائیں سنائی گئی تھیں، مذکورہ افسران پر آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلائے گئے تھے۔

  • بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلااشتعال گولہ باری، 2 شہری شہید

    بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلااشتعال گولہ باری، 2 شہری شہید

    راولپنڈی: بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر پر بلا اشتعال گولہ باری کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 2 بزرگ شہری شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر پر بلااشتعال گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں 75 سال کے لال محمد اور 61 سالہ حسن دین شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے مارٹر اور راکٹ سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں 2 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی سے کئی بھارتی فوجی زخمی ہوئے اور چیک پوسٹوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    مزید پڑھیں: ایل او سی پر فائرنگ، پاک فوج کا ایک اور جوان شہید

    واضح رہے کہ دو روز قبل بھی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے سپاہی محمد شیراز شہید ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ 15 اگست کو بھی بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے تھے، جس کے جواب میں پاک فوج کی بھرپور اور مؤثر کارروائی میں 5 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہید ہونے والے جوانوں میں نائک تنویر،لانس نائک تیموراسلم اور سپاہی رمضان شامل ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ نازک صورت حال سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارتی فوج نے ایل او سی پر فائرنگ کا سلسلہ بڑھا دیا ہے۔

  • بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید

    بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے ہیں، جس کے جواب میں پاک فوج کی بھرپور اور مؤثر کارروائی میں 5 بھارتی فوجی مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے ٹویٹر کے ذریعے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت نے ایل او سی پر فائرنگ بڑھا دی ہے۔

    آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر خلاف ورزیوں میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے، یہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، تاہم پاک فوج پر فائرنگ کے جواب میں پانچ بھارتی فوجی مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج کے کئی بنکرز تباہ ہو گئے، بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے توجہ ہٹانے کے لیے کارروائیاں کر رہا ہے۔

    بتایا گیا ہے کہ شہید ہونے والوں میں سے خانیوال کا شہید نائیک تنویر 14 سال سے فوج میں خدمات انجام دے رہے تھے، شہید نائیک تنویر نے پس ماندگان میں ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

    لاہور کے شہید لانس نائیک تیمور 8 سال سے فوج میں خدمات انجام دے رہے تھے، شہید لانس نائیک تیمور کی ایک بیٹی ہے۔

    خانیوال کے شہید سپاہی رمضان 3 سال سے فوج میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر کا ہتھکنڈا استعمال کررہا ہے، آرمی چیف

    بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر کا ہتھکنڈا استعمال کررہا ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر کا ہتھکنڈا استعمال کررہا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا، آرمی چیف نے باغ سیکٹر میں جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ حکومت نے کشمیر کے بحران کے حل کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں، مسئلہ کشمیر کا ہر ممکن طور پر حل چاہتے ہیں۔

    آرمی چیف نے کہا کہ بھارت کشمیر کی صورت حال سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے، بھارت عالمی توجہ کو ایل او سی، پاکستان کی طرف موڑنا چاہتا ہے، بھارت کو کشمیر میں ظلم سے توجہ ہٹانے میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہمارا دین امن کا درس دیتا ہے، ہم سچ کے لیے کھڑے ہیں اور قربانیاں دیتے رہیں گے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، انشا اللہ کتنا ہی وقت لگے، مشکلات آئیں چیلنج کا مل کر سامنا کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت، مسئلہ کشمیر پر دنیا کو گمراہ کرنے کے لیے کچھ بھی کرسکتا ہے، بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں کیے سنگین جرائم کی پردہ پوشی نہیں کرنے دیں گے۔