Tag: آئی ایس پی آر

  • ملک میں امن و استحکام شہدا اورغازیوں کی مرہون منت ہے، آرمی چیف

    ملک میں امن و استحکام شہدا اورغازیوں کی مرہون منت ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے جان سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں ہے، ملک میں امن و استحکام شہدا اورغازیوں کی مرہون منت ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہیدوں، غازیوں کو اعزازات دینے کے لیے جی ایچ کیو میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، آرمی چیف نے شہدا کی قربانیوں اور بہادری کو سراہا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے قوم کے تعاون، جرأت کی بھی تعریف کی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مادر وطن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں، لوگ پوچھتے ہیں دہشت گردی کے خلاف کیسے کامیابی حاصل کی، ہمارے شہدا اور غازی ہی اصل ہیروز ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اپنے شہیدوں کو بھولنے والی قومیں مٹ جایا کرتی ہیں، ملک میں امن و استحکام شہدا اور غازیوں کی مرہون منت ہے، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    آرمی چیف نے شہدا کے اہل خانہ کی جرأت اور بہادری کو سلام پیش کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کے لواحقین نے اعزازات وصول کیے۔

  • آرمی چیف سے برونائی کے مسلح افواج کے کمانڈر کی ملاقات

    آرمی چیف سے برونائی کے مسلح افواج کے کمانڈر کی ملاقات

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برونائی کے مسلح افواج کے کمانڈر نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ برونائی کے مسلح افواج کے کمانڈر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، اس دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ان کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی، کمانڈر برونائی نے خطے میں فروغ امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

    کمانڈر برونائی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیاں گراں قدر ہیں۔

    خیال رہے کہ آرمی چیف سے اس سے قبل بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد بن محمد الخلیفہ نے بھی ملاقات کی تھی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ بحرین کے وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی تھی۔

    بحرین کے وزیر خارجہ اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی زور دیا گیا۔

  • آرمی چیف سے بحرین کے وزیر خارجہ کی ملاقات

    آرمی چیف سے بحرین کے وزیر خارجہ کی ملاقات

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد بن محمد الخلیفہ نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد بن محمد الخلیفہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، اس دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ان کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ بحرین کے وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

    بحرین کے وزیر خارجہ اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی زور دیا گیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف سے امریکی وفد نے بھی ملاقات کی تھی جس کی قیادت سینٹ کام کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی نے کی تھی۔

    ملاقات میں جیو اسٹریٹجک صورتحال، علاقائی سیکیورٹی، افغانستان کی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی پر بھی بات چیت کی گئی۔

  • اگر بھارت نے ایف 16 گرایا تو ثبوت پیش کیوں نہیں کرتا: ڈی جی آئی ایس پی آر

    اگر بھارت نے ایف 16 گرایا تو ثبوت پیش کیوں نہیں کرتا: ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت نے ایف 16 گرایا تو ثبوت کیوں نہیں دیتا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی ایئر فورس کی ایک حالیہ پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بار بار بولنے سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پر اپنے رد عمل میں کہا کہ بھارتی ایئر فورس کہتی ہے کہ اس نے ایف 16 گرایا، اگر ایف سولہ گرایا تو اس کا ثبوت کیوں سامنے نہیں لاتے۔

    آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی نقصان پر پاکستان کی خاموشی کو نظر انداز نہ کیا جائے، پاکستان نے سچ پر بھی کبھی ڈھول نہیں بجائے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ پاک فضائیہ نے 2 بھارتی طیارے مار گرائے، اور گرائے گئے بھارتی طیارے کا ملبہ دنیا نے زمین پر بکھرا دیکھا۔

    خیال رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ رد عمل بھارتی فضائیہ کی اس پریس کانفرنس پر آیا ہے جس میں ائیر وائس مارشل نے جھوٹا دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس ایف سولہ گرانے کے شواہد ہیں لیکن وہ شیئر نہیں کرنا چاہتے۔

    بھارتی حکومت اور فوج کی طرف سے اپنے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوششیں جاری ہیں لیکن ثبوت پیش نہیں کر سکتے، اگر ثبوت ہوتا تو سامنے لاتے۔

    یاد رہے کہ پانچ اپریل کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھارتی میزائلوں کی تصویر بھی پوسٹ کر کے بھارتی دعوؤں کی قلعی کھول دی تھی۔

    بھارتی ایئرفورس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے مگ 21 نے پاکستانی شاہینوں کا شکار بننے سے قبل ایف 16 مار گرایا تھا، آئی ایس پی آر نے بھارتی طیارے کے ملبے سے ملنے والے میزائلوں کے وہ ہیڈز دکھا دیے جو درست حالت میں تھے۔

  • آرمی چیف سے امریکی سینٹ کام کمانڈر کی وفد کے ہمراہ ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    آرمی چیف سے امریکی سینٹ کام کمانڈر کی وفد کے ہمراہ ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی فوج کے جنرل کینتھ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے امریکی وفد نے ملاقات کی، امریکی وفد کی قیادت سینٹ کام کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی نے کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں جیو اسٹریٹیجک صورت حال، علاقائی سیکیورٹی پر گفتگو کی گئی، افغانستان کی صورت حال، پاک بھارت کشیدگی پر بھی بات چیت کی گئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف سے امریکی کارنل یونیورسٹی کے طلباء کے وفد نے ملاقات کی تھی، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ امریکی طلباء نے لاہور، ہنزہ، پارلیمنٹ اور اسلام آباد کا بھی دورہ کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: نوجوان مستقبل کی قیادت ہیں: آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نوجوانوں کی بہادری سے کامیابیاں ملیں، نوجوان ترقی میں بھرپورکردار ادا کر رہے ہیں۔

    امریکی طلباء کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان ایک خوبصورت اور پرامن ملک ہے، یہاں سے حسین یادیں لے کر جا رہے ہیں، امریکا میں پاکستان کی حقیقی تصویرکی عکاسی کریں گے.

    یاد رہے کہ چند روز قبل آرمی چیف سے امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مصالحتی عمل زلمے خلیل زاد نے بھی ملاقات کی تھی۔

  • آرمی چیف کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس، اعلیٰ سطح  پرترقیوں کی منظوری

    آرمی چیف کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس، اعلیٰ سطح پرترقیوں کی منظوری

    راولپنڈی: آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرترقیوں کی منظوری دی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس اجلاس میں بریگیڈیئر سے میجر جنرل کےعہدوں پر40 افسران کی ترقیوں کی منظوری دی گئی۔

    [bs-quote quote=”اجلاس میں بریگیڈیئر سے میجر جنرل کےعہدوں پر40 افسران کی ترقیوں کی منظوری دی گئی” style=”style-8″ align=”left” author_name=”آئی ایس پی آر”][/bs-quote]

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے 29 افسران کی میجر جنرل کے عہدوں پر ترقیاں دی گئیں، ترقی پانے والوں میں میڈیکل کورکے 11 افسران بھی شامل ہیں۔

     ترقی پانے والوں میں میجر جنرل ظفر اقبال مروت، شاکر اللہ خٹک، میجرجنرل محمد اویس ، عامرنوید، محمداعجاز مرزا، تبسم حبیب، شجاع انور، میجر جنرل دلاور خان، سرفرازاحمد، آصف محمود گورایہ اور کمال اظفر شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں: دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کے بعد مثبت سمت میں گامزن ہیں، آرمی چیف

    یاد رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف کی زیر صدارت 220 ویں کور کمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ملکی سیکیورٹی، اندرونی و بیرونی چیلنجز پر غور کیا گیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کے بعد مثبت راہ پر گامزن ہیں، ایسے اقدام کررہے ہیں جہاں ہتھیار کے استعمال کا حق صرف ریاست کو ہو۔

  • دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کے بعد مثبت سمت میں گامزن ہیں، آرمی چیف

    دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کے بعد مثبت سمت میں گامزن ہیں، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کے بعد مثبت راہ پر گامزن ہیں، ایسے اقدام کررہے ہیں جہاں ہتھیار کے استعمال کا حق صرف ریاست کو ہو۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت 220ویں کور کمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملکی سیکیورٹی، اندرونی و بیرونی چیلنجز پر غور کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں جیو اسٹریٹجک، مشرقی بارڈر کی صورت حال پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سماجی و اقتصادی ترقی کے ثمرات سامنے آرہے ہیں، مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر اقدام کیا جائے گا۔

    کور کمانڈر کانفرنس میں شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کسی بھی مہم جوئی یا جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، نیشنل ایکشن پلان کے اطلاق کے لیے حکومت سے تعاون کیا جائے گا، علاقائی امن و استحکام کے لیے مثبت اقدام کی حمایت کی جائے گی۔

  • بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ‘ 3 جوان شہید

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ‘ 3 جوان شہید

    راولپنڈی: ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے تین جوان شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے راولا کوٹ سیکٹر میں رکھ چکری کے مقام پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک جوان زخمی بھی ہوا جبکہ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارت کی جانب سے ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فائرنگ سے صوبیدار محمد ریاض، حوالدار عزیز اور سپاہی شاہد منصب شہید ہوئے۔

    بھارتی فوج کی ایل او سی چکوٹھی سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ، 2 شہری شہید

    اس سے قبل گزشتہ ماہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 شہری شہید ہو گئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں چکوٹھی سیکٹر پر 4 پاکستانی شہری بھی زخمی ہوئے۔

    بھارتی فوج کی ایل او سی کی شہری آبادی پر فائرنگ، دو افراد زخمی

    یاد رہے کہ 6 مارچ کو بھی ایل او سی کے باغسر سیکٹر پر بھارتی فورسز نے اندھا دھند فائرنگ کی تھی، شہری آبادی پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

  • بھارتی طیارے مار گرانے کا واقعہ تاریخ کا حصہ بن چکا، آئی ایس پی آر

    بھارتی طیارے مار گرانے کا واقعہ تاریخ کا حصہ بن چکا، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: بھارت سے کشیدگی اور ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے کے معاملے پر آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 27 فروری کا واقعہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے، اپنے دفاع میں تمام صلاحیتوں کا مرضی کے مطابق استعمال کا حق رکھتے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 27 فروری کا واقعہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے، ایل او سی کے پاس کارروائی پاکستانی حدود میں جے ایف 17 تھنڈر نے کی، 2 بھارتی طیاروں نے ایل او سی کی خلاف ورزی کی تو انہیں نشانہ بنایا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی طیاروں کو ایف 16 یا جے ایف 17 نے نشانہ بنایا سوال بے معنی ہے، پاک فضائئیہ نے دونوں بھارتی جہازوں کو اپنے دفاع میں مار گرایا۔

    مزید پڑھیں: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی طیارے مارگرائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جب بھارتی جہاز آئے تو فضائیہ کے تمام جہاز بشمول ایف 16 فضا میں تھے، بھارت خواہش کے مطابق کوئی جہاز چن لے نتیجے پر فرق نہیں پڑتا ہے، اگر ایف 16 استعمال ہوا تب بھی 2 بھارتی جہاز ہی نشانہ بنے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے27 فروری کو بھارت کے دو طیارے مار گرائے تھے، ایک طیارے مگ21کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا جبکہ دوسرا جہاز ایس یو 30 ایم کے آئی بھارتی علاقے میں جاگرا تھا۔

    یاد رہے کہ پاک فوج کے اہل کاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرنے والے جہاز کے پائلٹ ابھی نندن کو مشتعل ہجوم سے بچا کر بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کیا، بعدازاں ابھی نندن کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کردیا گیا تھا۔۔

  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد

    اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائی کی گئی جس میں بھاری مقدار میں گولہ بارود، راکٹ، بارودی سرنگیں اور مارٹر گولے برآمد کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آپریشن رد الفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کارروائی کی۔ خفیہ اطلاعات پر کی جانے والی کارروائی سبی اور کوہلو کے درمیان بھمبر کی پہاڑیوں پر کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں گولہ بارود، راکٹ، بارودی سرنگیں اور مارٹر گولے برآمد کیے گئے۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل ہی بلوچستان کے علاقے لورالائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 خودکش بمباروں سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

    لورالائی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر آپریشن کیا تھا جس میں 2 خودکش بمباروں سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کا ماسٹر مائنڈ بھی ہلاک ہوا۔

    ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ آپریشن کے دوران 4 سیکیورٹی اہلکار بھی معمولی زخمی ہوئے۔