Tag: آئی ایس پی آر

  • عوام کی توقعات پر ہمیشہ پورا اتریں گے، عوام ہماری حقیقی طاقت ہیں، آرمی چیف

    عوام کی توقعات پر ہمیشہ پورا اتریں گے، عوام ہماری حقیقی طاقت ہیں، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عوام کی توقعات پر ہمیشہ پورا اتریں گے، پاکستانی عوام ہماری حقیقی طاقت ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، آرمی چیف کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے آگاہ کیا گیا، خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت سماجی، اقتصادی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

    [bs-quote quote=” پاک فوج نے داخلی خطرات ختم کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ” style=”style-8″ align=”left” author_name=”آرمی چیف”][/bs-quote]

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اسکول آف انفینٹری کوئٹہ کا بھی دورہ کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ کو سیکیورٹی صورت حال، آپریشن ردالفساد پر بھی بریفنگ دی گئی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج سرحدوں پر موثر انداز میں کردار ادا کررہی ہے، دہشت گردی، انتہا پسندی کے خلاف قوم نے بھرپور تعاون کیا۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، صوبائی حکومت، بلوچ عوام سے بہتر مستقبل کے لیے تعاون کریں گے۔

    مزید پڑھیں: پاک فوج کے 23 افسران کو ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا، آئی ایس پی آر

    آرمی چیف نے کہا کہ سماجی، اقتصادی اشاریے، سیکیورٹی صورت حال بہتر ہوئی ہے، پاک فوج نے داخلی خطرات ختم کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

  • سائنس دانوں، انجینئرز کو ستارہ امتیاز، دیگر اعزازات دینے کی تقریب، آئی ایس پی آر

    سائنس دانوں، انجینئرز کو ستارہ امتیاز، دیگر اعزازات دینے کی تقریب، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں منعقدہ تقریب میں سائنس دانوں، انجینئرز کو ستارہ امتیاز اور دیگر اعزازات سے نوازا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سائنس دانوں، انجینئرز کو ستارہ امتیاز سمیت دیگر اعزاز دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 5 افراد کو ستارہ امتیاز اور 2 کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 9 افراد کو پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔

    سائنس دانوں، انجینئرز کو اعزاز چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے دئیے جبکہ تقریب جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔

    مزید پڑھیں: سینئر اینکر پرسن ارشد شریف سمیت دیگر شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا گیا

    واضح رہے یوم پاکستان 23 مارچ کے موقع پر بھی صدر پاکستان عارف علوی نے پاکستان نیوی کے آفیسرز اور سیلرز کو ملٹری اعزازات سے نوازا تھا، 7 شوبز شخصیات کو بھی تمغہ حسن کارکردگی دیا گیا تھا.اے آر وائی نیوز کے سینئر اینکر پرسن ارشد شریف کو بھی اعزاز دیا گیا تھا۔

    اس کے علاوہ صدر مملکت عارف علوی نے سابق کرکٹرز وسیم اکرم، وقار یونس ودیگر کو بھی اعزازات دئیے تھے۔

  • پاکستان کو پر امن اور مستحکم بنانے کی جانب گامزن ہیں: آرمی چیف

    پاکستان کو پر امن اور مستحکم بنانے کی جانب گامزن ہیں: آرمی چیف

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے دورے کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو پر امن اور مستحکم بنانے کی جانب گامزن ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی آمد پر لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض نے ان کا استقبال کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چوتھی پاک برطانیہ استحکام کانفرنس کے شرکا سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پر امن اور مستحکم بنانے کی جانب گامزن ہیں۔

    آرمی چیف نے ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ پاکستان اور خطے میں مستقل استحکام کے وژن کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے جیو پولیٹیکل صورتحال اور پاک چین اقتصادی راہداری کے اقتصادی اثرات پر بھی روشنی ڈالی۔

    اس سے قبل آرمی چیف نے ایک موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنی دھرتی کے دفاع سے بڑھ کر کوئی چیز مقدس نہیں ہے، اپنا فرض نبھانے کے لیے ہمیشہ تیار رہنے والی فوج کی قیادت پر فخر ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پاک فوج کی قیادت کرنے پر فخر ہے، پاک فوج مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر دم تیار ہے۔ پاکستان امن دوست ریاست ہے، ہم نہ تو کیس سے خوفزدہ ہیں اور نہ ہی مجبور ہیں۔

  • آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے آذربائیجان کے وزیردفاع کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے آذربائیجان کے وزیردفاع کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذربائیجان کے وزیردفاع نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی تعلقات اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل ذاکرحسنوف نے راولپنڈی میں جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل ذاکرحسنوف نے اپنی گفتگو میں خطے میں قیام امن کی کوششوں اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کیلئے پاکستان کا مثبت کردار قابل قدر ہے، اس کے علاوہ کرنل جنرل ذاکرحسنوف نے یادگارشہداء پرحاضری دی اور پھول چڑھائے۔

  • "بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی آواز ۔۔پاکستان زندہ باد” یوم پاکستان کا ایک اور پرومو جاری

    "بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی آواز ۔۔پاکستان زندہ باد” یوم پاکستان کا ایک اور پرومو جاری

    راولپنٍڈی : آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ” بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی آواز ۔ پاکستان زندہ باد” کے عنوان سے ایک اور پرومو جاری کردیا، اس سے قبل پاک فوج کی جانب سے 5 پروموز جاری کئے جاچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈایریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک اور پرومو جاری کر دیا ، جس کا عنوان "بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی آواز ۔ پاکستان زندہ باد” رکھا گیا ہے۔

    پرومو میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے پاکستان زندہ باد کے پیغامات شامل کئے گئے ہیں

    خیال رہے اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم پاکستان پر  پانچ پروموز جاری کئے جاچکے ہیں ، جن میں ستاروں کی آواز۔ پاکستان زندہ باد ، عروس البلا، پاکستان زندہ باد اور ہر پاکستانی کی آواز۔ پاکستان زندہ” شامل ہیں۔

    ان پروموز میں فنکاروں ، کھلاڑیوں اور پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان زندہ کے پیغامات دیئے گئے ہیں۔

    یاد رہے 13 مارچ کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا یوم پاکستان کی پریڈ کا سلوگن ‘پاکستان زندہ باد’ ہوگا جبکہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر بن محمد پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : ملائیشین وزیراعظم یوم پاکستان پریڈمیں مہمان خصوصی ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل ذاکرحسن اوف بھی یوم پاکستان کی تقریب میں شریک ہوں گے جبکہ بحرین فوج کے کمانڈر جنرل شیر محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور سلطنت آف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کریں گے۔

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان کے موقع پر آذربائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے پریڈ میں شرکت کریں گے، آذربائیجان ،بحرین، سعودی عرب اور سری لنکا کا پیراٹروپرز فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گے جبکہ ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔

  • "میڈیا کی آواز ۔۔ پاکستان زندہ باد” پاک فوج نے ایک اور پرومو جاری کردیا

    "میڈیا کی آواز ۔۔ پاکستان زندہ باد” پاک فوج نے ایک اور پرومو جاری کردیا

    راولپنڈی : آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ” میڈیا کی آواز ۔۔پاکستان زندہ باد” کے عنوان سے ایک اور پرومو جاری کردیا، اس سے قبل پاک  فوج  کی جانب سے چار پروموز جاری کئے جاچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈایریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک اور پرومو جاری کر دیا ، جس کا عنوان "میڈیا کی آواز ۔۔۔۔پاکستان زندہ باد” رکھا گیا ہے۔

    پرومو  میں ارشد شریف سمیت دیگر میڈیا نمائندگان کے پیغامات شامل کئے گئے ہیں۔

    خیال رہے اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم پاکستان پر چار پروموز جاری کئے جاچکے ہیں ، جن میں ستاروں کی آواز۔ پاکستان زندہ باد ، عروس البلا، پاکستان زندہ باد اور ہر پاکستانی کی آواز۔ پاکستان زندہ” شامل ہیں۔

    ان پروموز میں فنکاروں ، کھلاڑیوں اور پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان زندہ کے پیغامات دیئے گئے ہیں۔

    یاد رہے 13 مارچ کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا یوم پاکستان کی پریڈ کا سلوگن ‘پاکستان زندہ باد’ ہوگا جبکہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر بن محمد پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : ملائیشین وزیراعظم یوم پاکستان پریڈمیں مہمان خصوصی ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل ذاکرحسن اوف بھی یوم پاکستان کی تقریب میں شریک ہوں گے جبکہ بحرین فوج کے کمانڈر جنرل شیر محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور سلطنت آف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کریں گے۔

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان کے موقع پر آذربائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے پریڈ میں شرکت کریں گے، آذربائیجان ،بحرین، سعودی عرب اور سری لنکا کا پیراٹروپرز فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گے جبکہ ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔

  • چاغی: سیکورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، چار مغوی ایرانی فوجی بازیاب

    چاغی: سیکورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، چار مغوی ایرانی فوجی بازیاب

    چاغی: پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے چاغی کے علاقے اموری میں کام یاب آپریشن کرتے ہوئے چار مغوی ایرانی فوجی بازیاب کرا لیے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ایک کام یاب آپریشن میں ایران سے اغوا کیے جانے والے 4 فوجی بازیاب کرا لیے۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں نے مغوی ایرانی اہل کاروں کے ساتھ پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی، سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے عارضی ٹھکانے کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ اطلاعات کے مطابق دہشت گرد ایران کے 4 مغوی فوجیوں کے ساتھ پاکستان آنے کی کوشش کر رہے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاک فوج نے حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈرون مار گرایا ، ڈی جی آئی ایس پی آر

    سیکورٹی فورسز نے چاروں ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرا لیا، بازیاب ایرانی فوجیوں کو ایرانی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، فورسز نے پاک افغان سرحد سے 3 سے 4 کلو میٹر دور کارروائی کی۔

    خیال رہے کہ چند دن قبل پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی ڈرون مار گرایا تھا، کواڈ کاپٹر ڈرون پاکستانی حدود میں 150 میٹر تک داخل ہوا تھا۔

  • "ستاروں کی آواز۔ پاکستان زندہ باد”  یومِ پاکستان کا نیا پرومو جاری

    "ستاروں کی آواز۔ پاکستان زندہ باد” یومِ پاکستان کا نیا پرومو جاری

    راولپنڈی : آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کی مناسبت سے "ستاروں کی آواز۔ پاکستان زندہ باد” کے عنوان سے نیا پرومو جاری کردیا، اس سے قبل پاک فوج کی جانب سے "ہر پاکستانی کی آواز۔ پاکستان زندہ” کا پرومو جاری کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈایریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا پرومو جاری کر دیا ، جس کا عنوان "ستاروں کی آواز۔ پاکستان زندہ باد” رکھا گیا ہے۔

    پرومو  میں راحت فتح علی خان، ہمایوں سعید، شفقت امانت علی ، علی ظفر، فہد مصطفیٰ، عثمان خالدبٹ، حمزہ علی عباسی اور دیگرفنکاروں کے پیغامات شامل کئے گئے ہیں۔

    اس سے قبل 17 مارچ کو یوم پاکستان کے سلسلے میں جروشنیوں کا شہر، عروس البلا، پاکستان زندہ باد کے نام سے تیسرا پرومو جاری کیا تھا، پرومو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی سمیت شاہد آفریدی، کیرون پولارڈ، کرس جورڈن اور دیگر کھلاڑی نے پاکستان زندہ پاکستان کے نعرے لگائے۔

    پاک فوج کی جانب سے 15 مارچ کو بھی “ہر پاکستانی کی آواز۔ پاکستان زندہ ” کے عنوان سے پرومو جاری کیا تھا۔

    یاد رہے 13 مارچ کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا یوم پاکستان کی پریڈ کا سلوگن ‘پاکستان زندہ باد’ ہوگا جبکہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر بن محمد پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : ملائیشین وزیراعظم یوم پاکستان پریڈمیں مہمان خصوصی ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل ذاکرحسن اوف بھی یوم پاکستان کی تقریب میں شریک ہوں گے جبکہ بحرین فوج کے کمانڈر جنرل شیر محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور سلطنت آف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کریں گے۔

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان کے موقع پر آذربائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے پریڈ میں شرکت کریں گے، آذربائیجان ،بحرین، سعودی عرب اور سری لنکا کا پیراٹروپرز فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گے جبکہ ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔

  • پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد، اللہ ہمیشہ پاکستان پر اپنی نعمتیں نازل کرتا رہے، آرمی چیف

    پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد، اللہ ہمیشہ پاکستان پر اپنی نعمتیں نازل کرتا رہے، آرمی چیف

    کراچی: آرمی چیف نے پی ایس ایل سیزن فور کے کامیاب انعقاد پرمداحوں، ٹیموں اور سیکیورٹی اداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ ہمیشہ پاکستان پر اپنی نعمتیں نازل کرتا رہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد پر سیکیورٹی اداروں، ٹیموں اور مداحوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے یہ ممکن ہوا، اللہ پاکستان کو اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اللہ ہمیشہ پاکستان پر اپنی نعمتیں نازل کرتا رہے، آرمی چیف کے پیغام میں پاکستان زندہ باد کا ہیش ٹیگ بھی موجود ہے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل سیزن فور کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے آٹھ میچز کراچی میں کھیلے گئے، غیرملکی کھلاڑیوں نے بھی پاکستان کو پر امن ملک قرار دیا اور کراچی میں کھیلے جانے والے میچز میں شرکت کی۔

    پی ایس ایل میچز کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

  • پی ایس ایل میچز میران شاہ میں بھی کرائے جائیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

    پی ایس ایل میچز میران شاہ میں بھی کرائے جائیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

    کراچی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی کام یابی پوری قوم کی کام یابی ہے، پی ایس ایل میچز میران شاہ، مظفر آباد اور خیبر میں بھی کرائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے نیشنل اسٹیڈیم کرچی کے میڈیا باکس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز شمالی وزیرستان کے شہر میران شاہ اور آزاد کشمیر کے دار الحکومت مظفر آباد میں بھی کرائے جائیں گے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ان کی چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے میران شاہ اور دیگر شہروں میں اسٹیڈیم کی تعمیر پر بات ہوئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پی ایس ایل فائنل: زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 139 رنز کا ہدف دے دیا

    انھوں نے کہا کہ کراچی پچھلی بار بھی پی ایس ایل کے فائنل کا میزبان تھا، کراچی آج بھی فائنل کی میزبانی کر رہا ہے، خوشی کی بات ہے کہ پاکستان میں اسپورٹس سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی: پی ایس ایل 4 کی اختتامی تقریب کا آغاز، کرائسٹ چرچ کے شہدا کے لیے ایک منٹ کی خاموشی

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اور فورسز نے بہت کام کیا ہے، جس طرح سیکورٹی فورسز نے کام کیا اسے ریورس نہیں کیا جا سکتا، پی ایس ایل کو پاکستان میں ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کے لیے پرعزم ہیں، ہم سب نے مل کر ایونٹ کو کام یاب بنایا ہے۔