Tag: آئی ایس پی آر

  • آرمی چیف سے سینٹ کام کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل کی ملاقات

    آرمی چیف سے سینٹ کام کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    پاک امریکا عسکری قیادت پر مشتمل وفود میں علاقائی سیکورٹی پر گفتگو کی گئی۔

    آئی ایس پی آر نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ ملاقات میں جیو اسٹریٹجک ماحول اور افغان مصالحتی عمل بھی زیرِ غور آیا۔

    سینٹ کام کے سربراہ جنرل جوزف نے اس موقع پر کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  پروفیشنل اور تربیت یافتہ فوج امن کی ضمانت ہے، آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ علاقائی امن کے لیے افغانستان میں دیرپا امن انتہائی ضروری ہے، تمام رکاوٹوں کے با وجود ہم علاقائی امن و استحکام کے لیے کوشاں ہیں۔

  • پاک فوج کا ایئرڈیفنس فائر پاور کا شاندار مظاہرہ، آرمی چیف کی مبارک باد

    پاک فوج کا ایئرڈیفنس فائر پاور کا شاندار مظاہرہ، آرمی چیف کی مبارک باد

    راولپنڈی: پاک فوج کی ایئرڈیفنس کی صلاحیتوں میں نیا اضافہ ہوا ہے، آرمی ایئرڈیفنس نے کراچی کے قریب فائر پاور کا مظاہرہ کیا، آرمی چیف نے مبارک باد پیش کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی ایئرڈیفنس نے کراچی کے قریب فائر پاور کا مظاہرہ کیا، ایئرڈیفنس نے البیضا 2019 مشقوں کے دوران اپنے ہتھیاروں کا مظاہرہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فائرپاور کا مظاہرہ دیکھا، پاک فضائیہ کے سربراہ نے بھی مشقوں کا معائنہ کیا۔

    مشقوں کے دوران پہلی بار ایل وائی 80 سسٹم کو جانچا گیا، آرمی چیف نے آرمی ایئرڈیفنس کو کامیاب فائر پاور پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایل وائی 80 سسٹم سے ایئرڈیفنس صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایل وائی 80 سسٹم قومی سطح پر دفاعی صلاحیتوں کو مزید تقویت دے گا، پاک فضائیہ   سربراہ نے بھی ایل وائی 80 سسٹم کی شمولیت پر پاک فوج کو مبارکباد پیش کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر کور کمانڈر کراچی، کمانڈر آرمی ایئرڈیفنس کمانڈو ودیگر اعلیٰ عسکری حکام بھی موجود تھے۔

    مزید پڑھیں: پروفیشنل اور تربیت یافتہ فوج امن کی ضمانت ہے، آرمی چیف

    واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف نے بہاولپور کور کے زیر اہتمام سرمائی تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا تھا، جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، پاکستان بابائے قوم کے وژن کے تحت امن چاہتا ہے۔

  • پروفیشنل اور تربیت یافتہ فوج امن کی ضمانت ہے، آرمی چیف

    پروفیشنل اور تربیت یافتہ فوج امن کی ضمانت ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، پاکستان بابائے قوم کے وژن کے تحت امن چاہتا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کور کے زیر اہتمام سرمائی تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے میکنائزڈ فارمیشن کی مختلف نوعیت کی حربی مشقیں دیکھیں، جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں، افسروں کے تربیتی معیار، تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشنز کی موسم سرما کی اجتماعی ٹریننگ کے دوران دورہ کیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، پاکستان ملک کے اندر اور باہر بھی امن کا خواہاں ہے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ بہتر طور پر آراستہ، پروفیشنل اور تربیت یافتہ فوج امن کی ضمانت ہے، بہترین تربیت یافتہ فوج جنگ روکنے کا سبب ہوتی ہے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج ایک جنگجو فوج ہے، پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابیاں سمیٹی ہیں۔

    مزید پڑھیں: داخلی صورتحال بہتر ہونے سے بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی: آرمی چیف

    واضح رہے کہ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج سرحدوں کے دفاع کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے، داخلی صورت حال بہتر ہونے سے بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج سرحدوں کے دفاع کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے، ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ داخلی صورتحال بہتر ہونے سے بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

  • شاہ کوٹ سیکٹر: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون شہید

    شاہ کوٹ سیکٹر: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون شہید

    راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کا غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل جاری ہے، ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون جام شہادت نوش کر گئیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایل او سی پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید ہو گئیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی بھی ہو گئی ہیں۔

    ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی فوج پر تنقید کرتے ہوئے کہا ’بھارتی فوج کا غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل جاری ہے۔‘

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پر لکھا کہ بھارتی فوج نے ایل اوسی، شاہ کوٹ سیکٹر پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔


    یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، شہری شہید، 9 افراد زخمی


    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر کے ساتھ ساتھ ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ایسی حرکتیں مقبوضہ کشمیر میں بہادر کشمیریوں کی جدوجہد کو دبا نہیں سکتیں۔

  • پاک فوج کا تھرپارکر میں تین روزہ فری میڈیکل کیمپ

    پاک فوج کا تھرپارکر میں تین روزہ فری میڈیکل کیمپ

    تھرپارکر: صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں پاک فوج نے تین روزہ فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا جس میں سیکڑوں مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج سندھ کے نہایت پس ماندہ علاقے تھر میں لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے پہنچ گئی، اس سلسلے میں ایک مفت طبی کیمپ لگایا گیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی کے ڈاکٹروں اور اسٹاف نے 1700 سے زائد مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مفت طبی کیمپ میں ناک، کان، گلہ، دانتوں کے ڈاکٹروں اور دیگر امراض کے ماہرین نے تھر کے غریب مریضوں کا معائنہ کیا۔

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے اعلامیے کے مطابق میڈیکل کیمپ میں زچہ بچہ کے ڈاکٹر بھی موجود تھے۔

    واضح رہے کہ گیارہ دن قبل چیف جسٹس ثاقب نثار نے صحرائے تھر میں 400 سے زائد بچوں کی ہلاکت سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کی، تھر کے سیشن جج نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ تھر میں ڈاکٹرز اپنے فرائض سے غفلت برت رہے ہیں، ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ اسپتالوں میں 150 سے زائد ڈاکٹرز کی کمی ہے، زیادہ معاوضے کے با وجود ڈاکٹرز تھر میں کام کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

  • لائن آف کنٹرول باگسر سیکٹر پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، شہری شہید

    لائن آف کنٹرول باگسر سیکٹر پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، شہری شہید

    اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر باگسر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے ایک شہری شہید اور ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر باگسر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 26 سال کا عظیم شہید جبکہ 1 خاتون زخمی ہوگئیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

    دوسری جانب بلا اشتعال فائرنگ اور شہری کی شہادت پر دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرلیا اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر شدید احتجاج کیا۔

    دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فائرنگ سے باگسر سیکٹر میں ایک شہری عظیم شہید ہوا جبکہ ایک خاتون زخمی بھی ہوئی۔ بھارٹی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا گیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ترجمان دفتر خارجہ نے واضح طور پر کہا تھا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا، پاکستان بھارت کے ساتھ تمام مسائل پر مذاکرات کا کہتا ہے، بھارت مذاکرات سے بھاگ رہا ہے۔

  • ایف سی بلوچستان کے تحت پہلی راشد جان شہید بادینی فٹبال چیمپئن شپ

    ایف سی بلوچستان کے تحت پہلی راشد جان شہید بادینی فٹبال چیمپئن شپ

    نوشکی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ پہلی راشد جان شہید بادینی فٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل مقابلہ آج بلوچستان کے علاقے نوشکی میں کھیلا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ ضلع نوشکی میں پہلا راشد جان شہید بادینی فٹ بال چیمپئن شپ ٹورنامنٹ کھیلا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق نوشکی میں چیمپئن شپ کا آغاز ایف سی بلوچستان نے کیا۔

    فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں میچ میں یونس طیب کلب کلی مینگل نے یونس شہزاد کلب کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔


    یہ بھی پڑھیں:  اے 100پاک فوج آرٹلری کور کے راکٹ سسٹم میں شامل، آرمی چیف کی مبارکباد


    آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق 4 ہفتے تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں 86 ٹیموں نے حصہ لیا، میچ کو ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے دیکھا۔

    بلوچ نوجوانوں کے لیے صحت مند سرگرمیوں کے انعقاد پر عوام نے پاک فوج اور ایف سی کو خراج تحسین پیش کیا۔

  • آرمی چیف کا ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے مرکزی دفتر کا دورہ

    آرمی چیف کا ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے مرکزی دفتر کا دورہ

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفاقی دار الحکومت میں واقع ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا جہاں کمپنی کے ایم ڈی لیفٹیننٹ جنرل (ر) اشفاق ندیم نے ان کا استقبال کیا۔

    آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کو کمپنی انتظامیہ نے کارکردگی سے آگاہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملکی معیشت میں کمپنی کے کردار کی تعریف کی، اور تعلیم و صحت کے شعبہ جات میں کمپنی کے منصوبوں کو بھی سراہا۔


    یہ بھی پڑھیں:  لائن آف کنٹرول : پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا


    خیال رہے کہ ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ روزانہ ایک لاکھ بیرل تیل کی پیدوار کر رہی ہے۔

  • لورالائی: ایف سی ٹریننگ سینٹر پر حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک

    لورالائی: ایف سی ٹریننگ سینٹر پر حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک

    لورالائی: سیکورٹی فورسز نے لورالائی میں ایف سی کے تربیتی مرکز کے رہائشی علاقے پر حملے کی کوشش نا کام بنا دی، جس میں 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ 4 اہل کار شہید ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لورالائی میں دہشت گردوں نے فرنٹیئر کانسٹبلری کے تربیتی مرکز کو نشانہ بنایا، حملے میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

    [bs-quote quote=”ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک نے خود کو دھماکے سے اڑایا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں سیکورٹی فورسز کے چار جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق شہید ہونے والے جوانوں میں صوبیدار میجر منور، حولدار اقبال، حولدار بلال اور سپاہی نقشب شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی سے بڑے جانی نقصان سے بچا لیا، دہشت گردوں کو رہائشی علاقے کے داخلی مرکز پر ہی روک لیا گیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  2019 انشاء اللہ پاکستان کی ترقی کا سال ہوگا: پاک فوج


    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ دہشت گردوں نے حملے میں نا کامی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی تھی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک خود کش بمبار سمیت 4 دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 سیکورٹی اہل کار شہید جب کہ 2 اہل کار زخمی ہوئے۔ ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک نے خود کو دھماکے سے اڑایا۔

  • 2019 انشاء اللہ پاکستان کی ترقی کا سال ہوگا: پاک فوج

    2019 انشاء اللہ پاکستان کی ترقی کا سال ہوگا: پاک فوج

    راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ 2019 انشاء اللہ پاکستان کی ترقی کا سال ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر افواج پاکستان کی جانب سے نئے سال پر یک جہتی کا پیغام جاری کیا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا پُر امن، متحرک اور آگے بڑھتا ہوا پاکستان ہمارا قومی عزم ہے۔

    میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ میں لکھا ’دعا ہے اللہ تعالیٰ پاکستان پر رحمتیں جاری رکھے،آمین۔‘

    آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ متحد ہو کر ہی ہم اپنی کام یابیوں کو دوام دے سکتے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے پُر عزم پاکستانیوں اور شہدا کو سلام بھی پیش کیا۔