Tag: آئی ایس پی آر

  • تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کراچی میں سیکورٹی صورتِ حال مزید بہتر بنائیں گے: آرمی چیف

    تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کراچی میں سیکورٹی صورتِ حال مزید بہتر بنائیں گے: آرمی چیف

    کراچی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز سندھ کا دورہ کیا، ڈی جی رینجرز نے آرمی چیف کو صوبے کی سیکورٹی صورتِ حال پر بریفنگ دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل نے سوشل میڈیا پر کہا ہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز سندھ کا دورہ کیا۔

    [bs-quote quote=”کراچی قومی معیشت میں انجن کی حیثیت رکھتا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”آرمی چیف”][/bs-quote]

    آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف کو صوبے میں سیکورٹی بشمول کراچی میں امن و امان کی صورتِ حال پر بریفنگ دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ کراچی قومی معیشت میں انجن کی حیثیت رکھتا ہے، تجارتی سرگرمیوں کو تقویت دینے کے لیے کراچی میں سیکورٹی کی صورتِ حال کو مزید بہتر بنائیں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:  افغان رویے سے لگتا ہے، طاہر داوڑ کا قتل صرف دہشت گرد تنظیم کا کام نہیں: پاک فوج


    اس موقع پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز بھی آرمی چیف کے ہم راہ تھے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آرمی چیف نے صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان رینجرز سندھ اور قانون نافذ کرنے والے دیگر تمام اداروں کی کوششوں کو سراہا۔

  • افغان رویے سے لگتا ہے، طاہر داوڑ کا قتل صرف دہشت گرد تنظیم کا کام نہیں: پاک فوج

    افغان رویے سے لگتا ہے، طاہر داوڑ کا قتل صرف دہشت گرد تنظیم کا کام نہیں: پاک فوج

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ افغان حکام کے رویے سے لگتا ہے، طاہر  داوڑ کا قتل صرف دہشت گرد تنظیم کا کام نہیں.

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان میں ایس پی طاہر داوڑ کا بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے، ایس پی طاہرداوڑ کی صورت میں ایک بہادر پولیس افسر سے محروم ہوگئے.

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ طاہرداوڑ کا اغوا، افغان حکام کےمؤقف نے کئی سوالوں کوجنم دیا، افغانستان کے رویے سے لگتا ہے کہ معاملہ صرف دہشت گرد تنظیم کا کام نہیں.

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ افغان فورسزسرحدی باڑ، بہترسیکیورٹی کے لئے تعاون کریں گے.


    مزید پڑھیں: ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی پاکستان کے حوالے، میت پشاورروانہ

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو، اس کے لئے سیکیورٹی تعاون بڑھایا جائے، بہتراقدامات سے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکا جاسکتا ہے.

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ طاہرداوڑ کا قتل اور بعد کی صورت حال سے لگتا ہے کہ کئی قوتیں ملوث ہیں.

    یاد رہے کہ آج افغان حکام نے مذاکرات کے بعد طاہر داوڑ کی میت پاکستانی حکام کے حوالے کی تھی، جسے پشاور روانہ کردیا گیا.

  • ایل او سی: بھارتی فائرنگ سے پانچ شہری زخمی، پاک فوج کا بھرپور جواب

    ایل او سی: بھارتی فائرنگ سے پانچ شہری زخمی، پاک فوج کا بھرپور جواب

    راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پراشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا، جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ہے.

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے لیپہ سیکٹر اور باگسرسیکٹرپربھاری ہتھیاروں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فائرنگ سے بجل دار اور باٹلیاں گاؤں کے چار شہری، جب کہ گجراکھ گاؤں کی 20سالہ خاتون  زخمی ہوگئیں.

    پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا، پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹوں کو مؤثرانداز میں نشانہ بنایا.


    مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی ایک مرتبہ پھر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا جوان ظہیر احمد شہید


    یاد رہے کہ 8 نومبر 2018 کو بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا سپاہی ظہیر احمد شہید ہوگیا تھا۔

    یاد رہے 2 نومبر کو بھی بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا گیا، جس سے 2 بچوں کی ماں منزہ بی بی شہید ہوگئی تھی۔

  • شہید کیپٹن زرغام کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، وزیراعظم کا شہادت پر افسوس کا اظہار

    شہید کیپٹن زرغام کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، وزیراعظم کا شہادت پر افسوس کا اظہار

    اسلام آباد: مہمند میں شہید کیپٹن زرغام کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کردی گئی، وزیراعظم عمران خان نے کیپٹن زرغام کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مہمند میں شہید کیپٹن زرغام کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کردی گئی ہے، کیپٹن زرغام شہید کا جسد خاکی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کے لیے آبائی علاقے روانہ کردیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن زرغام شہید کی نماز جنازہ میں گورنر کے پی، صوبائی وزرا، کور کمانڈر پشاور میں شرکت کی۔

    وزیراعظم عمران خان نے کیپٹن زرغام کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہید زرغام کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وطن کی مٹی پر قربان بہادر جوانوں کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی، بہت جلد وطن کو امن و استحکام کا گہوارہ بنائیں گے۔

    مزید پڑھیں: دہشت گردی کی روک تھام میں قوم کا فرزند کیپٹن زرغام شہید: آئی ایس پی آر

    واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ قوم کے ایک اور بیٹے نے ملک کے لیے جام شہادت نوش کیا، کیپٹن زرغام فرید بارودی سرنگ ناکارہ بناتے ہوئے شہید ہوئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 25 سال کے شہید کیپٹن زرغام کا تعلق سرگودھا سے تھا۔

    یاد رہے 27 ستمبر کو صوبہ بلوچستان کے علاقے قلات میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ دو جوان بھی شہید ہوگئے تھے۔

  • ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، 2 بچوں کی ماں منزہ بی بی شہید

    ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، 2 بچوں کی ماں منزہ بی بی شہید

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر اشتعال انگیزی کی گئی ہے جس میں ایک خاتون شہید ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر اشتعال انگیزی کی گئی ہے۔

    سوشل میڈیا پر جاری بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے بِھمبر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 بچوں کی ماں منزہ بی بی شہید ہوگئیں۔

    پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی، پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز بھمبر سیکٹر میں بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ پر آج پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترِ خارجہ طلب کیا اور واقعے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔


    یہ بھی دیکھیں:  بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کی دفترِ خارجہ طلبی


    ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا کہ بھارتی فوج مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، بھارت رواں سال 2312 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔

    یاد رہے کہ 14 اکتوبر کو بھی بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 8 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔

  • آرمی چیف سے آذربائیجان کے اسٹیٹ بارڈر سروس چیف کی ملاقات

    آرمی چیف سے آذربائیجان کے اسٹیٹ بارڈر سروس چیف کی ملاقات

    راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذربائیجان کے اسٹیٹ بارڈر سروس چیف الشین گولیئیف نے آج ملاقات کی۔

    پاک آرمی کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کرنل جنرل الشین گولیئیف اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی یہ ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔

    [bs-quote quote=”آذربائیجان کے چیف آف اسٹیٹ بارڈر سروس الشین گولیئیف نے یاد گارِ شہدا پر پھول چڑھائے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    اس اہم ملاقات میں باہمی دل چسپی و پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی اور علاقائی امن و استحکام کے امور پر غور کیا گیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ملاقات میں جمہوریہ آذر بائیجان کے اسٹیٹ بارڈر سروس چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک آرمی کی کام یابیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیت کو سراہا۔

    قبل ازیں راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آمد پر آذربائیجان کے چیف آف اسٹیٹ بارڈر سروس الشین گولیئیف نے یاد گارِ شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

    جمہوریہ آذربائیجان کے معزز مہمان کی آمد پر پاک فوج کے ایک مستعد دستے نے انھیں گارڈ آف آنر دیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  آرمی چیف سے امریکی ناظم الامورپال جونز کی ملاقات


    واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور پال جونز نے بھی ملاقات کی تھی، جس میں پڑوسی ملک افغانستان کی موجودہ صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

  • پاک روس تربیتی مشقوں میں شرکت کے لیے روسی دستہ پاکستان پہنچ گیا

    پاک روس تربیتی مشقوں میں شرکت کے لیے روسی دستہ پاکستان پہنچ گیا

    اسلام آباد: روسی فوجی دستہ، پاک روس تربیتی مشقوں میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔ تربیتی مشقیں دروزبہ تھری 4 نومبر تک جاری رہیں گی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق روسی فوجی دستہ، پاک روس تربیتی مشقوں میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گیا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی بار مشقیں 2016 میں پاکستان میں منعقد کی گئیں، دوسری بار 2017 میں روس میں منعقد کی گئیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اب تیسری بار پاک روس تربیتی مشقیں پاکستان میں ہو رہی ہیں۔

    پاک روس تربیتی مشقیں دروزبہ تھری 4 نومبر تک جاری رہیں گی۔ دروزبہ کا مطلب دوستی ہے۔

  • برطانیہ، پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پیٹرول مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا

    برطانیہ، پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پیٹرول مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا

    راولپنڈی: پاک فوج کی ٹیم نے برطانیہ میں منعقدہ کیمبرین پیٹرول مقابلے میں گولڈ میٹ جیت لیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پیٹرول مقابلے میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا ہے، پاک فوج کی ٹیم نے ایونٹ میں مسلسل چوتھی بار گولڈ میڈل جیتا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کیمبرین پیٹرول مقابلے برطانیہ کے شہر ویلز میں منعقد ہوئے، پاک فوج کی ٹیم این ایل آئی بٹالین کے جوانوں پر مشتمل تھی، این ایل آئی بٹالین میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے جوان شامل تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں میں 31 ممالک کی 134 ٹیموں نے حصہ لیا، دو ہفتوں پر مشتمل کیمبرین پیٹرول مقابلے 8 اکتوبر کو منعقد ہوئے تھے۔

    کیمبرین پیٹرول مقابلوں میں ٹیم کو 48 گھنٹے میں 25 کلو وزن کے ساتھ 60 کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا جو پاک فوج کی ٹیم نے کامیابی سے طے کیا۔

  • قوم کی قربانیوں اورحمایت سے دہشت گردی   کوشکست  دی،آرمی  چیف

    قوم کی قربانیوں اورحمایت سے دہشت گردی کوشکست دی،آرمی چیف

    اٹلی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، قوم کی قربانیوں اور حمایت سے دہشت گردی کوشکست دی اور پاکستان تکالیف برداشت کرنے کے بعد مضبوط بن کر ابھرا ہے۔

    پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اٹلی پہنچ گئے، جہاں انھوں نے اٹلی کے وزیردفاع،آرمی چیف اورسیکریٹری دفاع سے ملاقاتیں کیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں امن و امان کی صورتحال سمیت عالمی صورتحال اور دفاعی تعلقات بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اٹلی کے اعلیٰ حکام نے دہشت گردی کیخلاف جنگ اور امن بحالی پر پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اور اطالوی حکام کے درمیان باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ قوم کی قربانیوں اورحمایت سے دہشت گردی کو شکست دی، قبائلیوں کے تعاون، شہدا اور غازیوں کی قربانیوں سے دہشت گردی کو ہرایا۔

    جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کیخلاف جنگ جاری ہے، دہشت گردی کیخلاف کامیاب جنگ میں پاکستان تکالیف برداشت کرنےکےبعدمضبوط بن کر ابھرا ہے۔

    ترجمان کے مطابق انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان امن کاخواہاں ہے، اور امن واستحکام کی طرف بڑھ رہا ہے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ حکومت ہرسطح پرامن کےفروغ کیلئےکوشاں ہے، کٹھن وقت کے بعد لوگوں کو استحکام دینے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

    مزید پڑھیں : آرمی چیف کی برطانوی اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں، امن بحالی پر پاکستان کی کاوشوں تعریف

    یاد رہے چند روز قبل آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے برطانوی اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں تھیں اور برطانیہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ،امن بحالی پر پاکستان کی کاوشوں کو سراہا تھا۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان موثر اور پائیدار استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، پاک برطانیہ سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے کے لئے تیار ہیں۔

  • آرمی چیف کی برطانوی اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں، امن بحالی پر پاکستان کی کاوشوں تعریف

    آرمی چیف کی برطانوی اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں، امن بحالی پر پاکستان کی کاوشوں تعریف

    لندن : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے برطانوی اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں ، برطانیہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ،امن بحالی پر پاکستان کی کاوشوں کو سراہا، جس میں آرمی چیف نے کہا   پاک برطانیہ سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے کے لئے تیار ہیں۔

    پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے برطانوی اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔

    ملاقاتیں برطانوی چیف ڈیفنس اسٹاف جنرل سرنکلسن ، برطانوی سیکریٹری آف اسٹیٹ ڈیفنس ، برطانوی نمائندہ خصوصی پاکستان افغانستان اور بر طانوی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرمارک سیڈول سے کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ برطانیہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ،امن بحالی پر پاکستان کی کاوشوں کو سراہا جبکہ دونوں ملکوں کےدرمیان وفودکی سطح پربھی بات چیت ہوئی اور آرمی چیف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق برطانیہ میں اعلیٰ عسکری حکام سےملاقاتوں میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید نے کہا پاکستان موثر اور پائیدار استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، پاک برطانیہ سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے کے لئے تیار ہیں۔

    جنرل قمرجاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان تیزی سے دیرپا امن کے قیام کی جانب گامزن ہے، باہمی سیکیورٹی، دفاعی تعاون بلند سطح پر لے جانے کے خواہاں ہیں۔

    واضح رہے یاد رہے جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ برس پاک فوج کی کمان سنبھالی جس کے بعد یہ برطانیہ کا پہلا دورہ ہے، اس سے قبل وہ چین سمیت مختلف ملکوں کے دورے کرچکے ہیں۔