Tag: آئی ایس پی آر

  • خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے 3 آپریشنز میں 19 خوارج ہلاک

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے 3 آپریشنز میں 19 خوارج ہلاک

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے 3 مختلف آپریشنز میں 19 خوارج ہلاک ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پشاور کے علاقے متنی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 8 خوارج مارے گئے، ضلع مہمند کے علاقے بازئی میں بھی آپریشن کے دوران 8 خوارج ہلاک ہوئے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ضلع کرک میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 3 خوارج ہلاک ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان شہید ہوئے، شہدا میں لانس حوالدار عباس علی، نائیک محمد نذیر اور نائیک محمد عثمان شامل ہیں۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقوت دیتی ہیں۔

    واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے 24 اور 25 دسمبر کے دوران جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، آپریشن کے نتیجے میں 13 خوارج مارے گئے۔

      آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی ممکنہ خارجی کو ختم کرنے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔

  • سانحہ 9 مئی 2023 کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان

    سانحہ 9 مئی 2023 کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان

    پاک فوج کے کورٹس آف اپیل نے سانحہ 9 مئی 2023 کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان کردیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سانحہ 9 مئی 2023 کے 19 مجرموں کو معاف کردیا گیا ہے، سزاؤں پر عملدرآمد کے دوران مجرمان نے قانونی حق استعمال کرتے ہوئے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کیں، مجرموں کو ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رہا کیا جا رہا ہے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سانحہ 9 مئی کے مجموعی طور پر67 مجرمان نے رحم کی پٹیشنز دائر کیں، جس میں سے 48 پٹیشنز کو قانونی کارروائی کیلئے کورٹس آف اپیل میں نظر ثانی کیلئے ارسال کیا گیا ان میں سے 19 مجرموں کی پٹیشنز کو خالصتاً انسانی بنیاد پر قانون کے مطابق منظور کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دائر کی گئی دیگر رحم کی پٹیشنز پر عمل درآمد مقررہ مدت میں قانون کے مطابق ہوگا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کورٹ آف اپیل سے معافی پانے والوں میں محمد ایاز ولد صاحبزادہ خان، سمیع اللہ والد میر داد خان، لئیق احمد ولد منظور احمد، امجد علی ولد منظور احمد، یاسر نواز ولد امیر نواز خان، سعید عالم ولد معاذ اللہ خان، سعید عالم ودل معاذ اللہ خان، زاہد خان ولد محمد نبی، محمد سلیمان ولد سعید غنی جان، حمزہ شریف ولد محمد اعظم اور محمد سلمان ولد زاہد نثار شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ م اشعر بٹ، محمد وقاص، سفیان ادریس، منیب احمد، محمد احمد، محمد نواز، محمد علی، محمد بلاول، محمد الیاس  کی سزا معاف کی گئی ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مجرمان کو ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رہا کیا جا رہا ہے، دیگر تمام مجرمان کے پاس بھی اپیل، قانون وآئین کے مطابق حقوق برقرار ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سزاؤں کی معافی ہمارے منصفافہ قانونی عمل، انصاف کی مضبوطی کا ثبوت ہے، ہمارا نظام ہمدردی، رحم کے اصولوں کو مدنظر رکھ کر انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔

  • خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 خوارج مارے گئے

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 خوارج مارے گئے

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی تین مختلف کارروائیوں میں 11 خوارج مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختوا کے ضلع ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا موثر کارروائی کے نتیجے میں 7 خوارج مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کارروائی میں 2 خوارج ہلاک ہوئے۔

    ادھر ضلع مہمند میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج مارے گئے، ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک خوارج فورسز اور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے جبکہ خوارج کیخلاف کارروائیاں 17 اور 18 دسمبر کو کی گئیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیے گئے، فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • آرمی چیف سے چینی ملٹری کمیشن کے وائس چئیرمین کی ملاقات

    آرمی چیف سے چینی ملٹری کمیشن کے وائس چئیرمین کی ملاقات

    چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ون آن ون ملاقات کی، ملاقات میں پاک فوج کے سربراہ نے باہمی اعتماد اور تعاون کی بنیاد پر زور دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ یوشیا نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل ژانگ یوشیا نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ون آن ون ملاقات کی جس کے بعد وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں جانب سے دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم بھی کیا گیا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات مشکل کی ہر گھڑی میں اعتماد پر پورا اترے ہیں۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مثالی تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہورہے ہیں، آرمی چیف نے عالمی اور علاقائی امور میں پاکستان سے تعاون پر چین سے تشکر کا اظہار کیا۔

    دوسری جانب چینی وائس چیئرمین نے اسٹریٹجک شراکت داری پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی، چینی وائس چیئرمین نے انسداد دہشتگردی کیلئے پاک فوج کے عزم کی تعریف بھی کی۔

    چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ نے کہا کہ چین باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینےکیلئے پر عزم ہے۔

    اس سے قبل جی ایچ کیو پہنچنے پر جنرل ژانگ یوشیا نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا، جی ایچ کیو آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

  • بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،3 خوارج ہلاک، 2 زخمی

    بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،3 خوارج ہلاک، 2 زخمی

    خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 3 خوارج کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

    آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے پر موثر انداز میں کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 3 خوارج مارے گئے جبکہ 2 خوارج زخمی ہوگئے۔

      آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں سمیت معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • نوشکی میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ

    نوشکی میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ

    راولپنڈی : بلوچستان میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا جس کے قبضے سے اسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔

    اس سلسلے میں ضلع نوشکی میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی اس دوران دونوں جانب سے ہونے والی فائرنگ میں کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری رہے گا۔

  • سیکیورٹی فورسز کا باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 9 خوارج ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 9 خوارج ہلاک

    باجوڑ: سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں آپریشن کرتے ہوئے انتہائی مطلوب 9 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران  شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اس دوران 9 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خارجیوں میں 2 خودکش بمبار اور انتہائی مطلوب سید محمد عرف قریشی استاد شامل ہیں، آپریشن کے دوران ہتھیار، گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خارجی سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

  • پاک سعودی دفاعی صنعتی فورم اجلاس، سعودی وفد کا پاک افواج کی گراں قدر خدمات کا اعتراف

    پاک سعودی دفاعی صنعتی فورم اجلاس، سعودی وفد کا پاک افواج کی گراں قدر خدمات کا اعتراف

    پاک سعودی عرب دوطرفہ دفاعی صنعتی فورم کا ساتواں اجلاس ہوا، اجلاس 10 اکتوبر کو سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقد ہوا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سعودی معززین نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں اور قربانیوں کو سراہا، سعودی وفد کی جانب سے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک افواج کی گراں قدر خدمات کا اعتراف کیا گیا۔

    پاکستان ٹرائی سروسز وفد کی قیادت چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے کی، سعودی وفد کی قیادت معاون وزیر دفاع طلال بن عبداللہ العتیبی نے کی۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اجلاس میں عالمی و علاقائی سلامتی کودرپیش چیلنجز، دفاعی افواج پر ان کے اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جاری شعبوں میں تعاون پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور نئے شعبوں پر اتفاق کیا گیا۔

    لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے سعودی فورسز کی استعدادکار میں اضافے کیلئے مسلسل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    اس کے علاوہ پاک سعودی دفاعی صنعتی فورم نے جدید ٹیکنالوجی میں تیز ترقی، دفاعی صنعتی تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

  • بھارتی لیفٹیننٹ جنرل ایس موہن کا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو خط

    بھارتی لیفٹیننٹ جنرل ایس موہن کا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو خط

    آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کے لیفٹیننٹ جنرل ایس موہن نےآرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکو خط لکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی امن اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کا بھارتی فورس کمانڈر نے بھی اعتراف کیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل ایس موہن نے خط میں پاکستانی دستے کی پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف کیا۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی امن دستے جنوبی سوڈان میں فرائض سرانجام دینے میں مصروف ہیں، اہلکاروں کی جانب سے سوڈانی شہریوں کے تحفظ کیلئے پیچیدہ اور چیلنجنگ ماحول میں فرائض کی انجام دہی جاری ہے۔

    اہلکاردن رات سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اڑھائی لاکھ بےگھرافرادکی خدمت میں مصروف ہیں، فورس کمانڈر یونائیٹڈ مشن لیفٹیننٹ جنرل ایس موہن نے پاکستانی دستے کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی فوجی افسر نے پاکستانی فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت، لگن اورغیر متزلزل عزم کوسراہا، بریگیڈیئر شفقت اقبال کے بطور سیکٹر کمانڈر کردار کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔

    آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ لیفٹیننٹ کرنل شہباز اسلم کے بطور کمانڈنگ آفیسر کردار کو بھی خصوصی طور پر سراہا گیا، پاکستان امن مشنز میں ذمہ دار رکن کے طور پر اہم کردار ادا کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔

  • لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر 3 رشتہ داروں سمیت بحفاظت گھر پہنچ گئے

    لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر 3 رشتہ داروں سمیت بحفاظت گھر پہنچ گئے

    راولپنڈی : پاک فوج کے اغوا ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اور ان کے 3 رشتہ دار بحفاظت گھر واپس پہنچ گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اور ان کے 3 رشتہ داروں کو رہا کرا لیا گیا ہے اور لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اور ان کے رشتہ دار بحفاظت گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اور ان کے3 رشتہ داروں کی رہائی غیرمشروط اور محفوظ انداز میں عمل میں آئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مغویوں کی رہائی کے لیے قبائلی عمائدین نے اہم کردار ادا کیا۔