Tag: آئی ایس پی آر

  • بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ، 65 سالہ شہری شہید

    بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ، 65 سالہ شہری شہید

    سیالکوٹ: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے دانا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ سے 65 سالہ ذوالفقار نامی شہری شہید ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے دانا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر آباد بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 65 سالہ ذوالفقار نامی شہری شہید ہوگیا۔

    مزید پڑھیں: بھارت کی 14 سو بار لائن آف کنڑول کی خلاف ورزی

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    خیال رہے کہ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق بھارت ایک سال میں 14 سو بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فائرنگ سے 30 پاکستانی شہری شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

  • افغانستان میں دہشت گردوں کو پاکستان سے کوئی مدد نہیں مل رہی، آرمی چیف قمرباجوہ

    افغانستان میں دہشت گردوں کو پاکستان سے کوئی مدد نہیں مل رہی، آرمی چیف قمرباجوہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کو پاکستان سے کوئی مدد نہیں مل رہی، افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دھڑوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کو پاکستان سے کوئی مدد نہیں مل رہی، آرمی چیف نے افغانستان میں حالیہ دہشت گردی میں کئی قیمتی جانوں کےضیاع پر افسوس کا اظہار  بھی کیا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور  کا کہنا ہے کہ غزنی سے زخمی اور ہلاک دہشت گردوں کی واپسی کے الزامات بےبنیاد ہیں، افغانستان میں کئی پاکستانی روزگار کیلئے کام کررہے ہیں، افغانستان میں کام کرنے والے پاکستانی بھی دہشت گردی کا شکار ہوتے ہیں۔

    آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے شکار کسی پاکستانی کو دہشت گرد کہنا افسوسناک ہے، افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دھڑوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔

    ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا ہے کہ افغان شہری کے بھیس میں زخمی دہشت گرد پاکستان لائے جاتے ہیں، افغان شناخت ظاہر کرکے دہشت گردوں کی لاش پاکستان لائی جاتی ہے، اس کے علاوہ افغان مہاجرین اور ان کے رشتےدار بھی علاج کیلئے پاکستان آتے ہیں۔

    ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغان حکومت کو اپنے ملک میں دہشت گردی کے مسئلے کا حل ڈھونڈنا ہوگا، افغانستان میں امن مصالحتی کوششوں میں پیش رفت سے ممکن ہے۔

    امن واستحکام کیلئے افغانستان پاکستان ایکشن پلان پر فوری عمل ناگزیر ہے، پاکستان افغانستان میں امن کیلئے بھرپور تعاون جاری رکھےگا، پُرامن افغانستان سے ہی پاکستان اورخطے کا امن ممکن ہے۔

  • آرمی چیف نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

    آرمی چیف نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث پندرہ دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے شہریوں کے قتل اور دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے، ان دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی تھی۔

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں خوال محمد، صدام اللہ ،اظہار، سید اللہ، مجاہد، طارق علی، اسرار، کلیم اللہ، محمد رحمان اور فیاض اللہ شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد 45 افراد کی موت اور 103 کو زخمی کرنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔ دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور تعلیمی اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔

    پاک فوج کے پائلٹس نے روسی کوہ پیما کو بچالیا،آئی ایس پی آر

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 6 دہشت گردوں کی قید کی سزاؤں کی بھی توثیق کی ہے۔

  • قومی جدوجہد میں پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، آرمی چیف

    قومی جدوجہد میں پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، آرمی چیف

    راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فوج قومی جدوجہد میں پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے جاری ہونے والے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے یوم شہدا کے موقع پر پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    آرمی چیف نے کہا ہے کہ پولیس نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے بھرپور کردار ادا کیا۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ شہدا ہی ہمارے اصل ہیرو ہیں، ہم انھیں سلام پیش کرتے ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کو شکست دینے میں پولیس کا کردار نمایاں رہا۔

    ملک بھرمیں یوم شہدائے پولیس آج منایا جارہا ہے


    واضح رہے کہ وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس افسران اور اہل کاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں آج یومِِ شہدائے پولیس منایا جا رہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • این اے271 بلیدہ: پولنگ اسٹاف کی حٖفاظت پر مامور ٹیم پر حملہ، 3 فوجی اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید

    این اے271 بلیدہ: پولنگ اسٹاف کی حٖفاظت پر مامور ٹیم پر حملہ، 3 فوجی اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید

    راولپنڈی: این اے 271 بلیدہ میں پولنگ اسٹاف کی حفاظت پر مامور ٹیم پر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 فوجی اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید اور 14 زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پاک ایران بارڈر کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 فوجی اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید اور 14 زخمی ہوگئے، حملے میں زخمی 10 افراد کو کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

    دہشت گردوں کے حملے میں 10 سیکیورٹی اور 4 سویلین سمیت 14 افراد شدید زخمی ہوئے، 10 زخمی افراد کو کراچی منتقل کردیا گیا جبکہ 4 معمولی زخمیوں کو ڈی ایچ کیو تربت منتقل کردیا گیا ہے۔۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق حملے کے باوجود پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عمل جاری رکھا گیا ہے جبکہ شہیدوں میں سپاہی عمران، جہانزیب، اکمل اور اسکول ٹیچر صفی اللہ شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں: کوئٹہ: مشرقی بائی پاس کے قریب پولنگ اسٹیشن کے باہر دھماکہ ،25 افراد شہید

    واضح رہے کہ آج صبح صوبہ بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کےقریب پولنگ اسٹیشن کے باہر دھماکا ہوا ، جس کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق اور 28 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ مشرقی بائی پاس دھماکا خود کش تھا،اہلکاروں کے روکنے پر دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے، 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • الیکشن ڈیوٹی کے لیے فوجی جوان تعینات کردیے گئے، آئی ایس پی آر

    الیکشن ڈیوٹی کے لیے فوجی جوان تعینات کردیے گئے، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ انتخابات میں ڈیوٹی کے لیے فوجی جوان تعینات کر دیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن سے تعاون کے لیے فوجی دستوں کی تعیناتی مکمل ہوگئی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملک میں شفاف الیکشن کے انعقاد کے لیے فوجی دستے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گے، تاکہ پُر امن ماحول میں انتخابات ہوں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ فوجی دستے مقامی انتظامیہ کے ساتھ رابطوں کو یقینی بنائیں گے، محفوظ اور پُر امن ماحول میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ دو دن قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 220 اور 245 کے تحت مسلح افواج سے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے تعاون طلب کیا تھا۔

    شہریوں کو جمہوری فرض ادا کرنے کے لیے محفوظ ماحول فراہم کریں‌ گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ پاک فوج کی جانب سے شہریوں کو جمہوری فرض ادا کرنے کے لیے محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ہم ایک اور محب وطن سیاسی لیڈر سے محروم ہوگئے، آرمی چیف

    ہم ایک اور محب وطن سیاسی لیڈر سے محروم ہوگئے، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اکرام اللہ گنڈا پور کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایک اور محب وطن سیاسی لیڈر سے محروم ہوگئے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اکرام للہ گنڈا پور کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محب وطن سیاسی لیڈر امن و جمہوری عمل کے دشمنوں کی نذر ہوگیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف ہمارا عزم غیر متزلزل ہے، انشاء اللہ ہمارے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

    مزید پڑھیں: ڈی آئی خان دھماکہ: پی ٹی آئی کے امیدوار اکرام خان گنڈاپورجاں بحق

    واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کولاچی میں پی ٹی آئی امیدوار اکرام خان گنڈا پورکی گاڑی پرخودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ان کا ڈرائیورموقع پرہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ اکرام خان گنڈا پور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پشاور میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے تھے۔

    خیال رہے کہ ڈی آئی خان خودکش حملے میں اکرام اللہ گنڈا پور کے جاں بحق ہونے کے بعد پی کے 99 ڈی آئی خان میں انتخابات ملتوی کردئیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق پی کے 99 میں الیکشن کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ اکرام اللہ گنڈاپور پر خودکش حملے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، سربراہ محکمہ انسداد دہشت گردی تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • پاک فوج کے اہلکاروں نے ڈوبنے والے پانچ  افراد کو بچالیا، آئی ایس پی آر

    پاک فوج کے اہلکاروں نے ڈوبنے والے پانچ افراد کو بچالیا، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : پاک فوج کے اہلکاروں نے کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے دریا میں پھنسے ہوئے پانچ افراد کو بحفاظت محفوظ مقام پر پہنچا دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق راولپنڈی کے دریا سواں میں ایک خاندان کے افراد موجود تھے کہ دریا میں پانی کی سطح اچانک بلند ہونے سے  بلند ہونے سے انہیں سنبھلے کا موقع نہ ملا اور پانچوں افراد پھنس گئے۔

    اطلاع ملنے پر پاک فوج نے امدادی کارروائی فوری طور پر شروع کی، پاک فوج نے دریا سواں میں ریسکیو آپریشن شروع کردیا، اس دوران آرمی ہیلی کاپٹر زکے ذریعے ایک خاتون اور دو بچیوں سمیت5افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مذکورہ پانچوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا، اس موقع پر وہاں موجود علاقہ مکینوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • آپریشن رد الفساد میں مزید پیش رفت: وزیرستان اور ڈیرہ بگٹی میں بڑی کارروائیاں

    آپریشن رد الفساد میں مزید پیش رفت: وزیرستان اور ڈیرہ بگٹی میں بڑی کارروائیاں

    راولپنڈی: آپریشن رد الفساد کی پیش رفت جاری ہے، سیکورٹی فورسز نے وزیرستان اور ڈیرہ بگٹی میں بڑی کارروائیاں کر کے گولہ بارود بر آمد کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن میں بڑی تعداد میں اسلحہ بر آمد کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر کی گئی کارروائی میں بڑی تعداد میں اسلحہ، گولیاں اور بارودی سرنگیں بر آمد کی گئیں۔

    آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں ہیوی مشین گنز، سب مشین گنز، دستی بم اور مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

    دریں اثنا سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں بھی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیے، ڈیرہ بگٹی میں بھی بڑی تعداد میں گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ بگٹی سے بر آمد ہونے والے گولہ بارود میں بارودی مواد، اسلحہ اور راکٹ شامل ہیں۔ گولہ بارود اور مختلف نوعیت کے ہتھیار سیکورٹی فورسز نے اپنی تحویل میں لے لیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف کا چکدرہ کے قریب زیرتعمیر زلم کورٹ ٹوئن ٹیوب ٹنل کا دورہ

    آرمی چیف کا چکدرہ کے قریب زیرتعمیر زلم کورٹ ٹوئن ٹیوب ٹنل کا دورہ

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چکدرہ کے قریب زیرتعمیر زلم کورٹ ٹوئن ٹیوب ٹنل کا دورہ ہے.

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 1300 میٹر طویل ٹیوب ٹنل سوات موٹر وے منصوبے کا اہم حصہ ہے.

    اس ٹنل سے اسلام آباد کا چکدرہ کا راستہ چار گھنٹے سے کم ہو کر فقط ایک گھنٹہ 45 منٹ رہ جائے گا.81 کلومیٹر طویل سوات موٹروے تجارتی راہداری کے تحت تعمیرکی جارہی ہے

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس تفصیلی دورے کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نےایف ڈبلیو او کے تحت تعمیراتی کام کے معیار کو سراہا.

    آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار کی جانب سے قومی تعمیر بالخصوص قراقرم ہائی وے کی تعمیر میں ایف ڈبلیو او کے کردار کی تعریف کی گئی.

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ زیرتعمیرمنصوبہ ملک کی سماجی اوراقتصادی ترقی کو تیزکرے گا.اس موقع پر ڈی جی ایف ڈبلیو اوا ور کور کمانڈر پشاور بھی موجود تھے.

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں آرمی چیف سے امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے ملاقات کی تھی، جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


    آرمی چیف سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں