Tag: آئی ایس پی آر

  • آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام ٹوئٹر پر منفرد تصویری مقابلہ

    آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام ٹوئٹر پر منفرد تصویری مقابلہ

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ”مثبت پاکستان“ کے عنوان سے ایک منفرد تصویری مقابلہ منعقد کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی طرف سے منعقدہ تصویری نمائش ”پازیٹو پاکستان“ میں بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے جوش و خروش سے شرکت کی۔

    پاکستان کے حسین اور دل فریب نظاروں، افواج پاکستان اور وطن سے محبت پر مبنی تصاویر کے ذریعے ہزاروں پاکستانیوں نے ملک سے محبت کا بھرپور اظہار کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مقابلے کی وجہ سے سوشل میڈیا خوب صورت پاکستان کی تصاویر سے سج گیا، سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کا عملی مظاہرہ بھی دیکھنے میں آیا۔

    مقابلے کی ٹوئٹ کو گیارہ ہزار سے زائد لائک اور ری ٹوئٹ کیا گیا، جب کہ سات ہزار سے زائد کمنٹ کیے گئے۔

    مثبت پاکستان تصویری نمائش میں 4433 تصویریں بھیجی گئیں، تصاویر ملک کے خوب صورت مقامات کی منظر کشی پر مبنی تھیں۔

    وہ تصاویر جو انعام کے لیے منتخب کی گئیں، ان کی تعداد 4033 تھی، جب کہ چار سو تصاویر کو مقابلے میں شامل نہیں کیا گیا۔

     

    چار نامور بین الاقوامی ریسلرز کی پاکستان آمد، جنرل آصف غفور سے ملاقات


    واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے بھی سرگرمیاں جاری ہیں، گزشتہ روز بین الاقوامی ریسلرز کی آمد کے ساتھ رِنگ آف پاکستان کو سجایا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آرمی چیف سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

    آرمی چیف سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

    راولپنڈی: آرمی چیف سے امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔

    امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور عوام کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم نے جرأت اور استقامت کا مظاہرہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی امن و استحکام کے لیے تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا، ملاقات میں مختلف سطح پر رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے امن مشن جین ہیری نے نسٹ کا دورہ کے دوران کہا تھا کہ پاکستان کے امن دستوں نے عالمی امن کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

    مزید پڑھیں: عالمی امن کے لیے پاکستانی امن دستوں نے بے پناہ قربانیاں دیں، اقوام متحدہ

    ان کا کہنا تھا کہ یو این امن مشن میں پاکستان نے کئی قیمتی جانیں بچائی ہیں، اقوام متحدہ کے 44 سے زائد امن مشنز کے دوران پاکستان کے 156 اہلکار شہید ہوچکے ہیں، ہم ان فوجیوں کے خاندانوں کے شکر گزار ہیں۔

    خیال رہے کہ یو این انڈر سیکریٹری جنرل جین پیری نےگزشتہ روز جی ایچ کیو کا دورہ کرتے ہوئے آرمی چیف سے بھی ملاقات کی تھی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے تحت عالمی امن کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • پاک فوج نے ہنزہ میں الترچوٹی پرپھنسےغیرملکی کوہ پیماؤں کو بچالیا

    پاک فوج نے ہنزہ میں الترچوٹی پرپھنسےغیرملکی کوہ پیماؤں کو بچالیا

    ہنزہ : پاک فوج کے پائلٹس نے الترچوٹی کو سرکرنے والے تین غیرملکی کوہ پیماؤں میں سے 2 کو بچا لیا جبکہ ایک کوہ پیما جان کی بازی ہار گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ پاک فوج کے پائلٹس نے ہنزہ کے نزدیک چوٹی پرپھنسے کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں کوہ پیما الترسرچوٹی پر19 ہزارفٹ کی بلندی پرپھنس گئے تھے جن میں سے آسٹریا کے کوہ پیما کرسچین ہبرہلاک ہوگئے جبکہ برطانوی کوہ پیما ٹموتھی ملر اور بروس نورمنڈ کو بچالیا گیا ہے۔

    ہنزہ: برفانی تودہ گرنے سے آسٹریا کا کوہ پیما ہلاک

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ہنزہ کی الترچوٹی کو سرکرنے کی کوشش کرنے والے 3 غیرملکی کوہ پیما 19 ہزار فٹ کی بلندی پرپھنس گئے تھے۔

    الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق برفانی طوفان نے الترچوٹی کی پانچ ہزار نو سو میٹر بلندی پرآسٹرین کوہ پیما کرسچین ہبر کے ٹینٹ کو اپنی زد میں لیا تھا اور وہ جان کی بازی ہار گیا تھا۔

    نانگا پربت:‌ غیر ملکی کوہ پیماؤں کی تلاش روک دی گئی

    واضح رہے کہ گزشتہ سال جون میں گلگت بلتستان میں واقع دنیا کی 9 ویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کرنے کی کوشش کے دوران 2 غیر ملکی سیاح لاپتا ہوگئے تھے، مقامی انتظامیہ نے دونوں کوہ پیماؤں کو مردہ قرار دے کر تلاش کا کام روک دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آرمی میڈیکل کالج راول پنڈی کے کانووکیشن میں آرمی چیف کی بہ طور مہمان خصوصی شرکت

    آرمی میڈیکل کالج راول پنڈی کے کانووکیشن میں آرمی چیف کی بہ طور مہمان خصوصی شرکت

    راول پنڈی: آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی میں کانووکیشن منعقد ہوا، جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے.

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی میں بہ طور مہمان خصوصی شرکت کی.

    آئی ایس پی آر کے مطابق کانووکیشن میں‌آرمی چیف نے ڈاکٹر تیمیہ اعجاز کو بہترین کارکردگی پرگولڈ میڈل دیا، جب کہ ڈاکٹرزنیرہ سعید نے صدارتی گولڈ میڈل حاصل کیا.

    تقریب میں کیپٹن محمد شعیب کو بہترین ملٹری کیڈٹ کا گولڈ میڈل دیا گیا.

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فارغ التحصیل طلبا کے بہتر مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.

    اس موقع پر آرمی چیف نے معیاری تعلیم کی فراہمی پرآرمی میڈیکل کالج کے کردارکی تعریف کی. تقریب میں طلبا کے والدین، حاضرو ریٹائرڈ فوجی افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی.

     یاد رہے کہ گذشتہ روز جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں پاک فوج کے پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا تھا۔

    اجلاس میں فوج کے 987 افسروں کی ترقی سے متعلق امور زیرِ غور آئے، نیز فوج کے 37 بریگیڈیئرزکو میجر جنرل کےعہدے پر ترقی دے دی گئی تھی۔


    آرمی چیف کی زیرِ صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس، 37 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کےعہدے پر ترقی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف کی زیرِ صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس، 37 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کےعہدے پر ترقی

    آرمی چیف کی زیرِ صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس، 37 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کےعہدے پر ترقی

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ فوج کے 37 بریگیڈیئرزکو میجر جنرل کےعہدے پر ترقی دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں پاک فوج کے پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں فوج کے 987 افسروں کی ترقی سے متعلق امور زیرِ غور آئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ترقی پانے والوں میں آرمی میڈیکل کور کے 9 افسر بھی شامل ہیں، پاک فوج کی ایک خاتون افسر شہلا بقائی کو بھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے جو پاک فوج کی تاریخ میں تیسری خاتون میجر جنرل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں منیر افسر، خرم سرفراز، بابر افتخار، محمد احمد ملک، عرفان ارشد، شہبازخان اور طاہر حمید شاہ بھی شامل ہیں۔

    عرفان احمد ملک، رضا علی خان، ظفر اقبال، زاہد سرور ملک، کاشف نذیر کے علا وہ عدنان آصف، زاہد خان اور غلام جعفر کو بھی میجرجنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق یوسف جمال، احسان محمد، یوسف مجوکہ کی بھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی ہوئی ہے، اسد نواز جنجوعہ، راحت نسیم احمد بھی میجر جنرل کےعہدے پر ترقی پاگئے۔

    ممتازحسین، نیئرنصیر، عامر احسن نواز، نجیب احمد، کامران خورشید، عاصم اقبال، حسن اختر کیانی اور ایوب احسن بھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ترقی پانے والے فوجی افسران میں ملک مسعود، سلمان اشرف، چوہدری قمرالحق، رضا جعفر کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خورشید محمد اترا، وسیم عالم گیر، اسد قریشی اور راسخ مقصود کو بھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

    وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

    راولپنڈی: آپریشن رد الفساد میں ایک اور پیشرفت سامنے آئی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں کارروائیاں کیں۔

    کارروائیوں میں بھاری مقدار میں گولہ بارود اور مختلف نوعیت کے ہتھیار برآمد کیے گئے۔ برآمد اسلحے کے ساتھ مواصلاتی آلات بھی تحویل میں لیے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اسلحے میں اینٹی ٹینک مائن، مارٹر بم، راکٹس، بارودی سرنگیں اور گرینیڈ شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 6 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔ کارروائی کے دوران پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد نقل مکانی کرنے والوں کا بھیس بدل کر آئے تھے۔ دہشت گردوں کا افغان صوبے پکتیا میں سہولت کاروں سے رابطہ تھا۔ ایک دہشت گرد مقامی افراد کے قتل میں ملوث تھا۔

    کارروائی میں بھاری مقدار میں گولہ بارود، اسلحہ، ہتھیار اور مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کور کمانڈرز کانفرنس: شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کا عزم

    کور کمانڈرز کانفرنس: شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کا عزم

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 211 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس میں دیرپا امن و استحکام کے لیے مثبت کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 211 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں خطے کے جیو اسٹریٹجک انوائرمنٹ اور سیکیورٹی سے متعلق بات چیت ہوئی۔

    کانفرنس میں دیرپا امن و استحکام کے لیے مثبت کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ آپریشن رد الفساد میں ہونے والی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں خطے میں قیام امن کی کوششیں جاری رکھنے کا بھی اعادہ کیا گیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ قومی فریضہ مکمل ذمہ داری سے انجام دیں گے۔ شفاف اور آزادانہ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی ضروری معاونت کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ رواں برس عام انتخابات 2018 بھی فوج کی نگرانی میں ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے الیکشن میں پاک فوج کو تعینات کرنے کی منظوری دیتے ہوئے وزارت دفاع کو سمری بھجوا دی گئی۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ساڑھے 3 لاکھ فوجی اہلکاروں کی ضرورت ہے، وزارت دفاع نے ڈھائی لاکھ فوجی اہلکار فراہم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ حتمی منظوری کے بعد جوانوں کی تعداد کا تعین کیا جائے گا۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ سے ایک روز پہلے پولنگ اسٹیشنز کا کنٹرول فوج سنبھالے گی۔

    ذرائع کے مطابق پرنٹنگ پریس کی نگرانی کا کنٹرول بھی فوج کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل بھی فوج کی نگرانی میں ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاک فوج کے نام سے جعلی فون کالز کی جارہی ہیں عوام ہوشیار رہیں، آئی ایس پی آر

    پاک فوج کے نام سے جعلی فون کالز کی جارہی ہیں عوام ہوشیار رہیں، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : پاک فوج کی جانب سے عوام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ ایسی کسی بھی فون کالز جس میں آپ کی ذاتی معلومات پوچھی جارہی ہوں اس کا جواب نہ دیں کیونکہ بعض دھوکہ باز  افراد مسلح افواج کے اہلکار بن کر لوگوں کو فون کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے عوام الناس کیلئے آگاہی پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بعض جرائم پیشہ عناصر مسلح افواج کے اہلکار بن کر لوگوں کو فون کررہے ہیں۔

    فون کالز میں وہ آپ کے شناختی کارڈ، بینک اکاؤنٹس اور دیگر ذاتی معلومات کی تفصیل دریافت کرتے ہیں اس کے علاوہ لوگوں سے مردم شماری کی تصدیق کے نام پر بھی معلومات لی جارہی ہیں۔

    مزید پڑھیں: جعلی ای میل آنے پر آئی ایس پی آر نے سائبرالرٹ جاری کردیا

    ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کی جانب سے عوام کو ایسی کوئی فون کال نہیں کی جارہی لہٰذا ذاتی معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کی جائے، اور مذکورہ صورت میں عوام یو اے این 1135اور1125نمبرز پر کال کریں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ آئی ایس پی آر کی جانب سے سائبر الرٹ جاری کیا گیا تھا، جس میں غیر قانونی طور پر آئی ایس پی آر کا نام استعمال کر کے عوام کو جعلی ای میلز کی جارہی تھیں، آئی ایس پی آر کے اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ انوائٹ نامی اس ای میل کا آئی ایس پی آر سے کوئی تعلق نہیں ([email protected])


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • جنوبی وزیرستان میں کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

    جنوبی وزیرستان میں کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

    راولپنڈی: آپریشن رد الفساد کے تحت جنوبی وزیرستان ایجنسی میں کامیاب آپریشن کیا گیا جس میں 6 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ کارروائی کے دوران پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آپریشن جنوبی وزیرستان ایجنسی کے علاقے لدھا میں خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔

    کارروائی کے دوران 6 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے حوالدار رزاق خان اور حوالدار ممتاز حسین بھی شہید ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد نقل مکانی کرنے والوں کا بھیس بدل کر آئے تھے۔ دہشت گردوں کا افغان صوبے پکتیا میں سہولت کاروں سے رابطہ تھا۔ ایک دہشت گرد مقامی افراد کے قتل میں ملوث تھا۔

    کارروائی میں بھاری مقدار میں گولہ بارود، اسلحہ، ہتھیار  اور مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں پاک افغان سرحد پر پاکستانی چوکیوں کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا تھا، حملے کو ناکام بناتے ہوئے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوئے تھے۔

    پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف نے عید لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ منائی، آئی ایس پی آر

    آرمی چیف نے عید لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ منائی، آئی ایس پی آر

    اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے عید لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ منائی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے نمازِ عید کے بعد پاکستان کی ترقی اور امن و استحکام کے لیے دعائیں کیں، انھوں نے کہا کہ بہ طور سپاہی انھیں ایسے تہوار گھروں سے دور منانے پر فخر ہے۔

    آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ایل او سی پر آمد کے موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی بھی ان کے ہم راہ تھے۔

    ایل او سی پر پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ عید مناتے ہوئے آرمی چیف نے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے سپاہیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کی نماز کے بعد ملک کی ترقی و خوش حالی کے لیے دعا کی، انھوں نے کہا کہ وطن اور قوم کی حفاظت کے فرائض کی انجام دہی ہماری ترجیحی ڈیوٹی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کے بلند عزم اور حوصلے کی تعریف کی، انھوں نے پاک فوج کے شہدا کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گھر سے دور عید منانے پر انھیں بہ طور سپاہی فخر ہے۔

    پاکستان کے غیّور عوام کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں، سربراہ پاک بحریہ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔