Tag: آئی ایس پی آر

  • آرمی چیف سے کمانڈر سری لنکن آرمی کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال

    آرمی چیف سے کمانڈر سری لنکن آرمی کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال

    راول پنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر سری لنکن آرمی لیفٹیننٹ جنرل سینانائیکی نے جی ایچ کیو میں خصوصی ملاقات کی، اس ملاقات میں‌ باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا.

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے کمانڈر سری لنکن آرمی نے ملاقات کی، جس میں‌ فوجی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی پر بات چیت ہوئی.

    ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق اس ملاقات میں‌ دونوں ممالک کی عسکری قیادت کے تعلقات، علاقائی سیکیورٹی صورت حال، دفاعی تعاون کے موضوعات زیر بحث آئے.

    https://www.facebook.com/OfficialDGISPR/videos/1885142151783230/

    کمانڈر سری لنکن آرمی لیفٹیننٹ جنرل سینانائیکی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں‌ پاک فوج کے مخلص اقدامات، بے لوث قربانی اور کاوشوں‌ کو سراہا اور انھیں‌ قابل قدر قرار دیا.

    قبل ازیں‌ جی ایچ کیو آمد کے موقع پر کمانڈر سری لنکن آرمی نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے، پاک فوج کے تازہ دم دستے نے انھیں‌ سلامی پیش کی.


    پاک فوج دہشت گردی کو ملک سے اکھاڑنے کے لئے پرعز م ہے، جنرل قمر باجوہ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کے کروز میزائل بابر کے جدید ماڈل کا کامیاب تجربہ

    پاکستان کے کروز میزائل بابر کے جدید ماڈل کا کامیاب تجربہ

    راولپنڈی : پاکستان نے کروزمیزائل بابر کے جدید ماڈل کا کامیاب تجربہ کرلیا، مذکورہ میزائل700کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اعلیٰ حکام نے سائنسدانوں اور انجینئرز اور قوم کو مبارکباد دی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے700کلومیٹر تک خشکی اور سمندر میں مار کرنے والے ”بابر“کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، یہ میزائل اسٹیلتھ خصوصیات کا حامل ہے، جو مختلف قسم کے ”وار ہیڈ“لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ میزائل ہرقسم کے ماحول میں اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے، جدید آلات سے مزین یہ میزائل جی پی ایس کے بغیر بھی اپنے ہدف تک پہنچ سکتاہے ۔

    اس تجربے سے پاکستان کے دفاع میں مزید مضبوطی آئے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی ایس پی ڈی، چیئرمین نیسکام سمیت دیگرحکام نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا، صدر، وزیراعظم، مسلح افواج کے سربراہان اورجوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کامیاب تجربے پرٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

    آصف علی زرداری کی کامیاب میزائل تجربے پر مبارکباد

    علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بابر کروز میزائل کے کامیاب تجربہ پرپاکستانی قوم، پاک افواج اور سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی ہے انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے قوم کو میزائل ٹیکنالوجی کا تحفہ دیا تھا، وطن کا دفاع اور سلامتی ہماری بنیادی ترجیح ہے۔

    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عسکری میدان میں‌ پاکستان کی ایک اور کامیابی، کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ

    عسکری میدان میں‌ پاکستان کی ایک اور کامیابی، کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ

    راولپنڈی: پاکستان نے کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ کرکے عسکری میدان میں ایک اور کامیابی حاصل کر لی۔ 450 کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل کوآبدوزسے داغا گیا.

    پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے مقامی سطح‌ پر تیار کردہ ایک اور میرین لانچڈ کروز میزائل (ایس ایل سی ایم) بابر کا کامیاب تجربہ کیا ہے. اس کی رینج 450 کلومیٹر ہے، میزائل نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا.

    تفصیلات کے مطابق بابر میزائل روایتی اورنیوکلئیرہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے میزائل مکمل طورپرپاکستانی ساختہ ہے، تجربے کے دوران زیر آب پلیٹ فارم سے داغے گئے بابر میزائل نے کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا.

    آئی ایس پی آر کے مطابق کروز میزائل بابر نے پاکستان کو قابل بھروسا سیکنڈ اسٹرایئک کی صلاحیت فراہم کی، پاکستان کی عسکری و دفاعی قوت میں اضافہ کرنے والا یہ کروزمیزائل مکمل طور پر پاکستانی ساختہ ہے.

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے اس کامیاب تجربے پر سائنس دانوں اور انجینئرزکو مبارکباد پیش کی ہے. مسلح افواج کے سربراہان کی جانب سے بھی پاکستانی سائنس دانوں اورانجینئرز کو سراہا گیا۔

    صدر پاکستان ممنون حسین، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی سائنس دانوں اورانجینئرزکی کاوشوں کی تعریف کی ہے.


    وسیع رینج والے نصرمیزائل کا کامیاب تجربہ، آرمی چیف کی مبارک با


  • آرمی چیف اوروزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات کی خبر بے بنیاد ہے، جنرل آصف غفور

    آرمی چیف اوروزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات کی خبر بے بنیاد ہے، جنرل آصف غفور

    راولپنڈی : پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے درمیان 72گھنٹے میں ہونے والی دو ملاقاتوں کی خبر بےبنیاد ہے، ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے گزشتہ72گھنٹوں کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی دو مرتبہ ملاقات کے حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کی جانے والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ نجی میڈیا ہاؤس کی جانب سے غیرذمہ دارانہ خبر کا نشر ہونا افسوسناک امر ہے، میجرجنرل آصف غفور نے واضح کیا کہ آرمی چیف اورشہباز شریف کے درمیان کسی قسم کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔


    مزید پڑھیں: پاک فوج کی قیام امن کیلئے دی گئی قربانیاں رنگ لائیں گی، آرمی چیف


    واضح رہے کہ ایک سینیئر خاتون صحافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اس ملاقات کا حوالہ دیا تھا، جس کی پاک فوج کی جانب سے تردید کی جا چکی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان میں دہشت گرد گروپ کا کوئی وجود نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاکستان میں دہشت گرد گروپ کا کوئی وجود نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

    اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھاری قیمت ادا کی ہے، ملک میں دہشت گرد گروپ کا کوئی وجود نہیں، ہم نے پچھتر ہزار سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلف نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سے مسئلہ کشمیر سمیت تمام ایشوز مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہے ملک میں کسی دہشت گرد گروپ کا وجود نہیں ہے، دہشت گردوں کے خاتمے میں خطے کو ایک سو تئیس ارب ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان ہوا۔

    خوشیاں اورخوشیوں کاجشن شہداکا مرہون منت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑی، افغانستان میں القاعدہ کے خلاف امریکی آپریشن سے دہشت گردی پاکستان میں پھیلی، تاہم اب خطے میں دہشت گرد گروپ کا کوئی وجود نہیں ہے۔

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ آپریشن رد الفساد سے بڑی کامیابی ملی، منظم فوجی آپریشن کر کے حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گرد گروپوں کے ٹھکانے ختم کرائے، ماضی میں ڈھائی ہزار سے زائد افغان سر حد سے دہشت گرد پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔

    پاکستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات اہم ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کی سرحدی صورت حال مختلف ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی اور علاقے کو کلیئر کرایا، پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کی صلاحیت رکھتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • چیلنجز کے باوجود روایتی خطرے سے غافل نہیں، جنرل قمر باجوہ

    چیلنجز کے باوجود روایتی خطرے سے غافل نہیں، جنرل قمر باجوہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ موجودہ چیلنجز کے باوجود روایتی خطرے سے غافل نہیں رہ سکتے، پاک فوج ہر خطرے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے سربراہ نے کورہیڈ کوارٹرز بہاولپور کے دورے کے موقع پر کیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورہیڈ کوارٹرزبہاولپورکا دورہ کیا۔

    اس موقع پر ان کو کور کمانڈر ملتان کی جانب سےآپریشنل تیاریوں پر بریفنگ بھی دی گئی، آرمی چیف نے مشرقی سرحدوں پر پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور حکمت عملی کو سراہا۔


    مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا دورہ آواران، کیڈٹ کالج کا سنگ بنیاد رکھا


    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ چیلنجز کے باوجود روایتی خطرے سے غافل نہیں رہ سکتے، امن کی صورتحال میں بھی فوجی تیاریاں بھرپور رکھنی چاہئیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ’امن کا نشان ہمارا پاکستان ہے‘  یومِ پاکستان پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ جاری

    ’امن کا نشان ہمارا پاکستان ہے‘ یومِ پاکستان پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ جاری

    راولپنڈی : پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے ایک ملی نغمے کا ٹریلر ’’امن کا نشان ہمارا پاکستان ہے‘‘ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے نیا ملی نغمہ جاری کردیا ہے، جس میں دشمنوں کو واضح پیغام دیا گیا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم23مارچ کو 78واں یوم پاکستان منائے گی ، پاکستان امن کانشان ہے اور ہم اسکی ہرقیمت پرحفاظت کرینگے۔

    میجر جنرل آصف غفور کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کے بعد پاکستان امن کی جانب گامزن ہے، ہمارا دشمن امن کوبرباد کرنے کےلئے سازشیں کررہا ہے، دشمنوں نے الجھانے کی کوشش کی مگرہم امن کےلئے ثابت قدم ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ سال بھی  آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک نیا ملی نغمہ ’’ہم سب کا پاکستان‘‘ جاری کیا تھا ، جسے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے گایا تھا۔

    خیال رہے کہ تیئس مارچ کا دن وطن عزیز پاکستان کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، 23 مارچ 1940 ء کو لاہور میں واقع منٹو پارک موجودہ اقبال پارک میں قرار داد پاکستان منظور ہوئی ،23 مارچ کی تاریخی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر سال 23 مارچ کو یوم پاکستان منانے کا اعلان سرکاری طور پر کیا جاتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان میں امن واستحکام کے لیے کراچی میں امن ناگزیر ہے: آرمی چیف

    پاکستان میں امن واستحکام کے لیے کراچی میں امن ناگزیر ہے: آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن واستحکام کے لیے کراچی میں امن ناگزیرہے، شہر اور صوبے کی صورت حال معمول پر رکھنے کے لیے بھرپور کوششیں‌ جاری رکھی جائیں‌ گی.

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کراچی میں کورہیڈ کوارٹرز ملیر گیریژن کا دورہ کیا جہاں سپہ سالار کو صوبے بالخصوص کراچی کی سیکیورٹی پر بریفنگ دی گئی.

    آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق اس دورے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کراچی کورکی آپریشنل تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا، آرمی چیف نے کراچی میں امن کے قیام پرپاکستان رینجرز سندھ کی تعریف کی.


    علاقائی امن واستحکام کاراستہ افغانستان سےگزرتا ہے: آرمی چیف


    اس موقع پر جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملیر گیریژن میں افسران سےخطاب کیا. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن واستحکام کے لیے کراچی میں امن ناگزیرہے، کراچی میں امن کے لئے کوششیں جاری رہیں گی.

    اپنے خطاب میں‌ آرمی چیف نے ملکی دفاع، سیکیورٹی کیے لئےافسران کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی. اس موقع پر سپہ سالار کو شہر کی سیکیورٹی پر بریفنگ دی گئی اورکراچی کورکی آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا گیا.


    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کراچی پہنچ گئے


    یاد رہے کہ آرمی چیف گذشتہ روز کراچی پہنچے تھے۔ کراچی آمد کے بعد انھوں نے سابق فوجی افسران سے ملاقات کی اور خطاب کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایف سی کی خفیہ اطلاع پر کارروائیاں، بھاری اسلحہ برآمد

    ایف سی کی خفیہ اطلاع پر کارروائیاں، بھاری اسلحہ برآمد

    کوئٹہ: آپریشن رد الفساد کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فرنٹیئر کورپس (ایف سی) بلوچستان نے خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی بلوچستان کی جانب سے کارروائیاں کی گئیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائیاں چمن، سبی، اوچ اور کوہلو میں خفیہ اطلاع پر کی گئیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائیوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا جن میں خودکش جیکٹس، آر پی جی راکٹس، چھوٹی مشین گنیں اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے گئے۔

    خیال رہے کہ آج صبح ہی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں اسمنگلی روڈ کے قریب ڈپٹی سپریٹینڈینٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) حمید اللہ کے اسکواڈ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس میں ان کی سیکیورٹی پر تعینات 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ایران فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ایران فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات

    راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور سربراہ ایران فضائیہ کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق ایران فضائیہ کے چیف حسن شاہ صفی پاکستان کے مختصر دورے پر پہنچے ہیں اور آج آرمی چیف قمر جاوید سے جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ملاقات کی جہاں دونوں عسکری رہنماؤں کے درمیان پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال ہوا اور خطے کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر گفت وشنید بھی کی گئی.

    پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے سربراہ بریگیڈیئرجنرل حسن شاہ صفی نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آج جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ملاقات کی، دونوں عسکری رہنماؤں کے درمیان پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    واضح رہے کہ قبل ازیں ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے 19 فروری کو پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی، ایرانی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا تھا اور ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور پاک ایران بارڈرمنیجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔