Tag: آئی ایس پی آر

  • ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 19 سال کا نوجوان شہید

    ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 19 سال کا نوجوان شہید

    سیالکوٹ: جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس سے 19 سالہ نوجوان شہید ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں مسلسل جاری ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آج ہونے والی بھارتی فوج کی فائرنگ سے 19 سال کا نوجوان شہید ہوگیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید نوجوان انضمام ایل او سی کے قریب گاؤں تتری نوٹ کا رہائشی تھا اور دریائے پونچھ کے کنارے پر گھاس کاٹ رہا تھا۔

    شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی پر پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی۔

    یاد رہے کہ دفتر خارجہ نے اپنی ایک بریفنگ میں بتایا تھا کہ بھارت کی جانب سے مسلسل بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ نئے سال کے آغاز سے بھارت اب تک 150 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے۔

    اس سے قبل اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بتایا تھا کہ سال 2017 میں بھارت نے 1137 بار سرحدوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 47 شہری جاں بحق جبکہ 159 افراد زخمی ہوئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات اہم ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاکستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات اہم ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

    دبئی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات اہم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے دبئی میں عرب نیوز کو انٹرویو دیا۔

    اپنے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ سرحد پر پاکستان اور افغانستان کی طرف صورتحال مختلف ہے۔ پاکستان نے گزشتہ 10 سے 15 سال میں جنگ لڑی۔ دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑی اور علاقے کلئیر کروائے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاکستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات اہم ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ باہمی تعلقات پورے خطے کے لیے بھی اہم ہیں۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے تعلقات کی خوشگوار تاریخ ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاک فوج کی جوابی کارروائی، بھارتی چوکی تباہ، دو انڈین فوجی ہلاک

    پاک فوج کی جوابی کارروائی، بھارتی چوکی تباہ، دو انڈین فوجی ہلاک

    راولپنڈی : لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کا جواب دیتے ہوئے پاک فوج نے انڈین چوکی کو تباہ کردیا جس کے نتیجے میں دو بھارتی سپاہی ہلاک ہو گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنڑول پر بھارتی فوج نے اشتعال انگیزی اور سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرحد کے قریبی گاؤں جاجوٹ میں پلٹ گن کے ذریعے آٹھ سالہ بچے ایان کو بلا جواز نشانہ بنایا جس سے زخمی ہونے والے ایان نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ دیا تھا۔

    پاک فوج کے جوان دل سپاہیوں نے مقبوضہ کشمیر کے لائن آف کنٹرول کے قریب واقع گاؤں جاجوٹ میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے اُس بھارتی چوکی کو تباہ کردیا جس سے آٹھ سالہ معصوم اور نہتے بچے کو پلٹ گن سے نشانہ بنایا گیا تھا، چوکی تباہ ہونے سے دو انڈین فوجی ہلاک ہو گئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی جارحیت کا شکار بننے والے معصوم ایان کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی سفاکیت کی مذمت کی، انہوں نے کہا کہ معصوم اور نہتے کشمیریوں پر پلٹ گن کا استعمال کرکے بھارت نے دنیا کو اپنے اصل چہرے سے روشناس کرادیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر ایک اسکول بس کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج نے بھارتی چوکی کو تباہ کردیا تھا جب کہ پاکستان میں تعینات بھارتی سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کر کے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • فاٹا، پختونخواہ اور اسلام آباد میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

    فاٹا، پختونخواہ اور اسلام آباد میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے فاٹا، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 خودکش حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اسلام آباد، وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) اور خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں آپریشن کیا۔ آپریشن میں 2 خودکش حملہ آور مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 2 خودکش حملہ آور افغانستان سے باجوڑ ایجنسی میں داخل ہوئے۔ دونوں دہشت گردوں کو مینا کے علاقے گٹکی کاغہ کے قریب روکا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں دہشت گرد فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

    کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے ریموٹ کنٹرول ریسیور اور ڈیٹو نیٹرز برآمد کرلیے جبکہ افغان موبائل کمپنی نام کے مواصلاتی آلات بھی قبضے میں لے لیے گئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ڈی جی خان میں پنجاب رینجرزکی کارروائی‘ 3 دہشت گرد ہلاک ‘ آئی ایس پی آر

    ڈی جی خان میں پنجاب رینجرزکی کارروائی‘ 3 دہشت گرد ہلاک ‘ آئی ایس پی آر

    روالپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے ڈیرہ غازی خان میں پنجاب رینجرز اورایلیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گرد ہلاک کردیے جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت پنجاب رینجرز اورایلیٹ پولیس نے ڈی جی خان میں خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گرد ہلاک کردیے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں رینجرز کے دو جوان زخمی ہوئے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کارروائی کے دوران بارودی سرنگ، راکٹ لانچر، دستی بم، اسلحہ برآمد برآمد ہوا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 21 جنوری کو پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں رینجرز نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعت سے تھا، ہلاک دہشت گرد اغوا اور فورسز پرحملوں میں ملوث تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • پانچ سو طلباء اور اساتذہ نے پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا

    پانچ سو طلباء اور اساتذہ نے پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا

    راولپنڈی : ملتان کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اوراساتذہ نے پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا، 500سے زائد طلبہ اور اساتذہ نے ملتان گیریژن میں پاک فوج کی صلاحیتوں کا مظاہرہ دیکھا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملتان کے نامور تعلیمی اداروں کے 500سے زائد طلباوطالبات اور فیکلٹی ممبران نے ملتان گیریژن میں فوج کے ساتھ ایک دن گزاراجس کا مقصد انہیں پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیت سے روشناس کروانا تھا۔

    طلبہ اور اساتذہ نے پاک فوج کی صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی دیکھا، طلبہ نے ہتھیاروں کی نمائش دیکھی اس موقع پر انہوں نے چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال بھی کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق طلباء و طالبات کے دورے کا مقصد پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور صلاحیتوں سے آگاہی حاصل کرنا تھا۔ طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبران نے مختلف امور پرآگاہی فراہم کرنے پر پاک فوج سے اظہار تشکرکیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • علاقائی امن واستحکام کاراستہ افغانستان سےگزرتا ہے: آرمی چیف

    علاقائی امن واستحکام کاراستہ افغانستان سےگزرتا ہے: آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ علاقائی امن واستحکام کاراستہ افغانستان سےگزرتا ہے.

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کابل میں منعقدہ چیفس آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کی، جہاں انھوں‌ نے کہا کہ علاقائی امن کا راستہ افغانستان سے گزرتا ہے.

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خطے اکٹھےترقی کرتے ہیں، انفرادی ملکوں کے طورپرترقی نہیں‌ کی جاتی. مشترکہ سوچ اورتحمل کے ساتھ تمام چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا.

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنا کردارادا کرنے کے لئےتیار ہے، اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونےدیں گے، دیگرممالک بھی اپنی سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال نہ ہونے دیں.

    اس موقع پر پاکستان فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ پاکستانی سرزمین سے دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیا ہے. آپریشن ردالفسادسے بچے کھچے دہشت گردوں کا صفایا کیا جارہا ہے.

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی اور ترک سفیروں کی ملاقاتیں

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 27 لاکھ افغان پناہ گزین موجود ہیں، دہشت گرد پناہ گزینوں کی موجودگی اور غیرمؤثرسرحدی سیکیورٹی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں.

    کابل میں منعقدہ چیفس آف ڈیفنس کانفرنس میں شریک پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ خطے اکٹھےترقی کرتے ہیں، پاکستان اپنا کردارادا کرنےکے لئے تیار ہے، اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کابل پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کابل پہنچ گئے

    کابل : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے جہاں وہ چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کے لیے کابل پہنچ گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈرسینٹ کام، کمانڈرامریکی مشن سمیت افغان آرمی چیف بھی چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں شریک ہوں گے۔


    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی اور ترک سفیروں کی ملاقاتیں


    خیال رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایران کے سفیر مہدی ہنردوست اور ترک سفیر ایشان مصطفیٰ نے ملاقات کی تھی ، جس میں‌ خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی تھی۔

    ملاقات میں دونوں برادر اسلامی ممالک میں سماجی اوراقتصادی تعلقات بڑھانے پرزور دیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سوات: آرمی یونٹ پر خودکش حملہ، افسرسمیت 11 اہل کار شہید، 13 زخمی

    سوات: آرمی یونٹ پر خودکش حملہ، افسرسمیت 11 اہل کار شہید، 13 زخمی

    پشاور: سوات کےعلاقے کبل میں ہونے والے خودکش حملے میں‌ ایک افسر سمیت گیارہ سیکیورٹی اہل کار شہید اور تیرہ زخمی ہوگئے.

    پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کبل میں‌ ہونے والا حملے کا نشانہ آرمی یونٹ کا اسپورٹس ایریا تھا۔ حملے میں  گیارہ اہل کار شہید ہوگئے.

    دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا.

    سیکیورٹی ذرایع کے مطابق حملے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا. حملے میں‌ گیارہ سیکیورٹی اہل کار شہید ہوئے. یہ حملہ آرمی یونٹ کے اسپورٹس ایریا میں‌ ہوا.

    وزیراعظم کی مذمت

    وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سوات خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

    وزیراعظم نے شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ بزدل دشمن ہمارے جری جوانوں کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔  بزدلانہ حملوں سے دہشت گردی کے خلاف عزم متزلزل نہیں ہوگا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہماری دشمن کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

    نواز شریف، عمران خان اور بلاول بھٹو کا ردعمل

    پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سوات آرمی یونٹ میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ فساد کے بیج بونے والے کبھی اپنےعزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے، اللہ زخمیوں کوجلد صحت یابی اور لواحقین کو صبرعطا فرمائے۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف نے سوات حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم شہدا کے حوصلوں کوسلام پیش کرتی ہے، پاکستان کاامن چھیننےکی ہرسازش ناکام بنائیں گے۔

    میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بیٹوں نے اپنے لہو سے امن کے چراغ روشن کئے، دہشت گردوں کو امن کےچراغ  بجھانے نہیں دیں گے۔

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے بھی سوات حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشت گرد ملک کے بہادر سپاہیوں اورعوام کو چیلنج کررہے ہیں۔ ہم شہدا کے سوگوار خاندانوں کےغم میں برابرکے شریک ہیں۔

  • امریکی ڈرون حملے میں افغان مہاجرین کے روپ میں چھپے دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر

    امریکی ڈرون حملے میں افغان مہاجرین کے روپ میں چھپے دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے امریکی ڈرون حملے میں افغان مہاجرین کے روپ میں چھپے دہشت گرد مارے گئے، پاکستان میں دہشت گردوں کی منظم پناہ گاہ نہیں جس پر حملہ ہوا ہو۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 24 جنوری کو ہنگو میں ہونے والے ڈرون حملے میں افغان مہاجرین کے روپ میں چھپے دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی منظم پناہ گاہ نہیں جس پر حملہ ہوا ہو۔

    جاری کیے گئے بیان میں آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ افغان کیمپ میں چھپے دہشت گردوں پر حملے سے پاکستانی مؤقف کی تصدیق ہوگئی۔ 54 میں سے 43 افغان مہاجرین کیمپ خیبر پختونخوا میں ہیں۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ بچے کھچے دہشت گرد افغان مہاجرین کی شکل میں چھپے ہو سکتے ہیں اسی لیے افغان مہاجرین کی جلد از جلد باوقار واپسی بےحد ضروری ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) کی اورکزئی ایجنسی کے علاقے ڈپہ ماموزئی میں امریکی ڈرون حملے کیا گیا تھا جس میں 2 مبینہ دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ڈرون ایک گھر پر داغا گیا جس میں افغان مہاجرین رہائش پذیر تھے۔

    حملے کے بعد دفتر خارجہ نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈرون حملے میں افغان مہاجرین کیمپ کو نشانہ بنایا گیا، مزید حملے برداشت نہیں کریں گے۔ دہشت گردی روکنی ہے تو افغان مہاجرین کی پرامن واپسی یقینی بنانا ہوگی۔

    دفتر خارجہ نے آج بھی بریفنگ میں امریکی ڈرون حملے کی ایک بار پھر مذمت کرتے ہوئے واضح کردیا تھا کہ امریکا سے وزیرستان یا کرم ایجنسی میں کارروائی کا کوئی معاہدہ نہیں۔ امریکا انٹیلی جنس شیئرنگ کرے ہم خود کارروائی کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔