Tag: آئی ایس پی آر

  • بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں جام شہادت نوش کرنے والے شہدا فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

    بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں جام شہادت نوش کرنے والے شہدا فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

    راولپنڈی : بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن محمد علی قریشی سمیت 4 شہدا کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے بلوچستان میں دہشتگردحملوں میں جام شہادت نوش کرنے والےشہدا کو ان کے آبائی علاقوں سپرد خاک کردیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کیپٹن محمدعلی قریشی شہید کو لاہور میں فوجی اعزازکیساتھ سپردخاک کیاگیا جبکہ نائیک عطااللہ شہید کو ضلع مردان سپاہی محمد سلیم شہید کو میانوالی اور سپاہی محمد بشیر شہید کو ملتان میں فوجی اعزازکیساتھ سپردخاک کیا۔

    ترجمان نے کہا کہ بلوچستان کاامن اور ،ترقی سبوتاژ کرنےکی کوششوں کوناکام بنانےکیلئےپرعزم ہیں ، ہمارےشہداکی عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔

  • پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے ‘بیلسٹک میزائل شاہین ٹو’ کا کامیاب تجربہ

    پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے ‘بیلسٹک میزائل شاہین ٹو’ کا کامیاب تجربہ

    راولپنڈی : پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کیا، زمین سے زمین تک مار کرنے والے شاہین 2 کا تکنیکی جائزہ لیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ تجربے کا مقصد جوانوں کی تربیت، مختلف تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق اور مختلف ذیلی نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، سائنسدانوں اور اسٹریٹجک اداروں کے انجینئرز اور سینئر افسران نے میزائل کے تجربے کا مشاہدہ کیا۔

    ڈائریکٹر جنرل سٹریٹجک پلانز ڈویژن نے سائنسدانوں کی تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا، جنہوں نے اس تاریخی کامیابی میں اپنا کردار ادا کیا۔

    صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔

  • ارشد ندیم کی کامیابی پوری قوم کیلئے مشعل راہ ہے، آئی ایس پی آر

    ارشد ندیم کی کامیابی پوری قوم کیلئے مشعل راہ ہے، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم نے انفرادی حیثیت سے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسزچیفس نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کرنے والے ارشد ندیم کی تاریخی فتح پر قوم کومبارکباد دی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اولمپکس میں پاکستان کیلئے شاندار کامیابی ارشدندیم کی لگن کاثبوت ہے، شاندار کامیابی ارشد ندیم کی انتھک ثابت قدمی اورمثالی محنت کاثبوت ہے۔

    بیان میں کہا گیا کہ ارشد ندیم کی شاندار کامیابی پوری قوم کیلئے مشعل راہ ہے، ارشد ندیم کی فتح پاکستانی ٹیلنٹ اورعزم کا ایک شاندار ثبوت ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق عالمی اولمپکس میں جیولن تھرومیں طلائی تمغہ جیت کر قوم کومسرت دی، ارشد ندیم قومی ہیرو اور کھیلوں کی عمدگی کی نمایاں علامت ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انفرادی گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ بن گئے اور قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

    گولڈ میڈل کے ساتھ 14 اگست منائیں گے، ارشد ندیم

    40 سال کے طویل انتظار کے بعد پاکستان اولمپکس میں گولڈمیڈل جیتے میں کامیاب ہوا۔ ارشد نے پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کرتے ہوئے جیولین تھرو میں اولمپکس کی 118 سالہ تاریخ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

  • میجر طفیل محمد شہید کا 66 واں یوم شہادت، عسکری قیادت کا خراج عقیدت

    میجر طفیل محمد شہید کا 66 واں یوم شہادت، عسکری قیادت کا خراج عقیدت

    لاہور : لکشمی پور مشرقی پاکستان میں دشمنوں کو ناکوں چنے چبوانے والے میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کے 66 ویں یوم شہادت کے موقع پر عسکری قیادت کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے مطابق مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

    عسکری قیادت کا کہنا ہے کہ میجر طفیل محمد نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے دوسرے سپوت تھے۔ انہوں نے1958میں مشرقی پاکستان کے لکشمی پور سیکٹر میں دشمن کا بےخوف ہوکر مقابلہ کیا۔

    دشمن کو کاری ضرب لگاتے ہوئےاپنی جان کانذرانہ پیش کرکے عظیم الشان داستان شجاعت رقم کی، انہوں نے شدید زخمی ہونے کے باوجود غیر متزلزل عزم کی مثال قائم کرتے ہوئے اپنا مشن مکمل کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق میجر طفیل محمد شہید کا یوم شہادت افواج پاکستان کی غیرمعمولی قربانیوں، بےلوث لگن کی یاد دلاتا ہے۔

    عسکری قیادت کا کہنا ہے کہ دھرتی کے ان بہادر بیٹوں کو بھرہور خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان بہادر بیٹوں نے قوم کی خودمختاری، علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے لازوال قربانیاں دیں۔

  • یوم استحصال پر مسلح افواج کی قیادت کا مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی

    یوم استحصال پر مسلح افواج کی قیادت کا مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی

    یوم استحصال پر مسلح افواج کی قیادت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے غیور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور مسلح افواج نے خصوصی پیغام دییا ہے، مسلح افواج کی قیادت کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جائز اور طویل جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

    بھارتی فورسز کی عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں قابل مذمت ہیں، فوجی لاک ڈاؤن اور آبادیاتی حیثیت بدلنے کی غیرقانونی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا کہ ہندوستانی حکومت کے جارحانہ بیانات بھی قابل مذمت ہیں، بھارت کا ریاستی جبر اور انسانی بحرانوں کو ہوا دینا علاقائی استحکام کیلئے مستقل خطرہ ہے۔

    خطے کا پائیدار امن یو این قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازع کے حل میں ہے، مسلح افواج مقبوضہ کشمیر کے شہدا کو غیرمعمولی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

    آئی ایس پی آر کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ مسلح افواج کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور انسانی بنیاد پر حمایت جاری رکھے گی۔

  • پاکستان کا اقوام متحدہ کے امن مشنز میں خدمات اور قربانی دینے والے بہادروں  کو خراج تحسین پیش

    پاکستان کا اقوام متحدہ کے امن مشنز میں خدمات اور قربانی دینے والے بہادروں کو خراج تحسین پیش

    راولپنڈی : پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں خدمات اور قربانی دینے والے بہادروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے عالمی امن کیلئے کوشاں اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ ادنیا سمیت پاکستان میں ”اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منا یا جا رہا ہے،ا پاکستانی قوم بہادروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اقوام متحدہ کے قیام امن کیلئےاپنی دیرینہ وابستگی پرفخر ہے، 1960 سے لیکر ابتک پاکستان نے 29ممالک میں اقوامِ متحدہ کے 48 امن مشنز میں حصہ لیا، پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشنزمیں 2لاکھ35ہزار فوجیوں کو تعینات کیا۔

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان یواین امن مشن میں اپنی افواج کے ذریعے سب سے زیادہ تعاون کرنیوالا ملک ہے، پاکستانی امن دستے مصیبت زدہ علاقوں میں امن کی بحالی تک کام جاری رکھیں گے۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کے دوران 181 پاکستانی اہلکاروں نے جانوں کی قربانیاں دیں، پاکستان اقوام متحدہ کی صنفی مساوات سے متعلق حکمت عملی پر کاربند رہے گا اور خواتین کی شمولیت بڑھانے سے متعلق پاکستان یو این یونیفارم جینڈر پیرٹی اسٹریٹجی پر کار بند رہے گا۔

    پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی امن کیلئے خدمات اور قربانی دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتاہے، یو این پیس مشنز میں پاکستان کی شمولیت بین الاقوامی سلامتی سے وابستگی کا اظہار ہے ، پاکستانی امن مشنز مشکلات سے گھرے خطوں میں بہتری کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

  • پاکستان کا ‘فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم’ کا کامیاب تجربہ

    پاکستان کا ‘فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم’ کا کامیاب تجربہ

    راولپنڈی : پاکستان نے ’’فتح ٹو‘‘ گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا، مؤثر نیویگیشن سسٹم کا حامل فتح ٹو کامیابی سے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ’’فتح ٹو‘‘ گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تجربے کے دوران مختلف ڈرلز اور تکنیکی امور کا مشاہدہ کیاگیا ، فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم400 کلومیٹر تک رینج کاحامل ہے۔

    ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ مؤثر نیویگیشن سسٹم کا حامل فتح ٹو کامیابی سےہدف کونشانہ بناسکتاہے، فتح ٹو گائیڈڈراکٹ سسٹم کو پاک فوج کےآرٹلری ڈویژن کاحصہ بنایاجائے گا۔

  • سیکیورٹی فورسز کا بونیر میں آپریشن، دہشت گرد سلیم عرف ربانی مارا گیا

    سیکیورٹی فورسز کا بونیر میں آپریشن، دہشت گرد سلیم عرف ربانی مارا گیا

    سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بونیر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب دہشت گرد سلیم عرف ربانی مارا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن سے بڑی تعداد میں ہتھیار برآمد کرلئے گئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سلیم عرف ربانی پر 50 لاکھ کا انعام تھا، ہلاک دہشت گر د سیکیورٹی فورسز اور بیگناہ شہریوں پر حملے میں ملوث تھا۔

    آئی ایس پی آرکے مطابق بونیر میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران لانس حوالدار مدثر محمود اور لانس نائیک حسیب جاوید بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

    اس سے قبل جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے جن سے ہتھیار اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں دہشتگردوں کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا جو متعدد دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

    کوئٹہ: تفتان جانیوالی بس سے اغوا کیے گئے 9 مسافر قتل

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے ہتھیار اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، علاقے میں دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے سینٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

  • ضلع پنجگور میں آپریشن، مطلوب دہشت گرد اسد عرف حسرت سمیت 2 ہلاک

    ضلع پنجگور میں آپریشن، مطلوب دہشت گرد اسد عرف حسرت سمیت 2 ہلاک

    پنجگور: صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں مطلوب دہشت گرد اسد عرف حسرت سمیت 2 ہلاک ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آج پنجگور میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، جس میں فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب دہشت گرد اسد عرف حسرت سمیت 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    مارے جانے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ اس سے قبل آج ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جو سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

    یاد رہے گزشتہ ماہ کے آخر میں ڈی آئی خان میں ہی سیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

  • شمالی وزیرستان میں آپریشن، سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان میں آپریشن، سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 دہشت گرد ہلاک

    اسلام آباد: شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اور دو دہشت گرد ہلاک، جب کہ دو زخمی ہو گئے۔

    ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

    واضح رہے کہ آج سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی میں جی پی اے کمپلیکس گوادر پر بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے حملے کی کوشش کو ناکام بنایا، کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں نے کمپلیکس میں گھسنے کی کوشش کی تھی۔

    گوادر پورٹ کمپلیکس پر بی ایل اے کا حملہ ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی میں بی ایل اے کے تمام 8 حملہ آور ہلاک ہو گئے، حملے کے دوران کمپلیکس کے قریب 15 منٹ تک دھماکے اور شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا تھا۔