Tag: آئی ایس پی آر

  • کیانی سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ‘4شہری زخمی

    کیانی سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ‘4شہری زخمی

    راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے،پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بھارتی سرحدی فوج نے لائن آف کنٹرول کے نکیال اور کیانی سیکٹرز پر بھاری اسلحے اور مارٹر گولوں کا بلااشتعال استعمال کرکے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی نے موثر جواب دیتے ہوئے عوام کو نشانہ بنانے والی بھارتی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔


    ایل او سی پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ‘خاتون زخمی


    دوسری جانب دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے بھی کیانی سیکٹر میں بھارتی اشتعال انگیزی سے زخمی ہونے والے افراد کی تعداد کی تصدیق کی۔

    ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ بھارت کی جانب سے شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جانا افسوس ناک ہے، بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ اس صورت حال کا نوٹس لے، بھارت کی جانب سے خطے کے امن کو خطرے میں ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    واضح رہےکہ گذشتہ ہفتے 2جون کو بھی بھارتی فورسز کی ایل او سی کے نیزہ پیر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ مزید 4 دہشت گردوں کو پھانسی

    فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ مزید 4 دہشت گردوں کو پھانسی

    راولپنڈی: ملک بھر میں دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔ مزید 4 دہشت گردوں کو خیبر پختونخواہ کی جیل میں پھانسی دے دی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالت سے سزا پانے والے مزید 4 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی۔

    مذکورہ دہشت گردوں کو خیبر پختونخواہ کی جیل میں پھانسی دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پھانسی پانے والوں کے نام محمد ابراہیم، رضوان اللہ، سردار علی اور شیر محمد خان شامل ہیں۔

    پھانسی پانے والے دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھتے تھے اور شہریوں کے قتل اور تعلیمی اداروں کی تباہی میں ملوث تھے۔

    چاروں دہشت گرد فورسز پر حملے اور مواصلاتی نظام تباہ کرنے کے مجرم بھی تھے۔

    دہشت گردوں نے مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے روبرو اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد فوجی عدالت نے انہیں سزائے موت سنائی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاک افغان فلیگ میٹنگ، معاملے کے حل تک سیز فائر پر اتفاق

    پاک افغان فلیگ میٹنگ، معاملے کے حل تک سیز فائر پر اتفاق

    راولپنڈی : ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا ہے فلیگ میٹنگ میں پاکستان نے کلی جہانگیر اور کلی لقمان خالی کرنے کے افغانستان کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آج پاکستان اور افغانستان کے درمیان فلیگ میٹنگ فرینڈشپ گیٹ چمن پر ہوئی، پاکستانی وفدکی قیادت ڈی آئی جی ایف سی بلوچستان نے کی، جس میں سرحدی تنازعات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کسی بھی نتیجے پر پہنچنے تک سیز فائر پر اتفاق کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فلیگ میٹنگ میں افغان وفد نے پاکستان کو چمن کے سرحدی علاقے کلی جہانگیر اور کلی لقمان کو خالی کرنے کا مطالبہ کیا جسے مسترد کرتے ہوئے پاکستانی وفد نے موقف اختیار کیا کہ ہمارے فوجی پاکستان کی سرحدی حدود میں تعینات ہیں اور یہ علاقے پاکستانی حدود میں ہی آتے ہیں۔

    واضح رہے کہ چمن میں مردم شماری کے موقع پر افغان فورسز کی جانب سے مقامی آبادی پر فائرنگ اور مکانات پر قبضے کی کوشش کی گئی جسے پاکستانی فورسز نے ناکام بنایا۔

    پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے افغان فوج کو پسپائی پر مجبور کیا جس کے نتیجے میں 50 افغان فوجی ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

  • اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی جی ایچ کیو آمد،ایل او سی پر بریفنگ

    اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی جی ایچ کیو آمد،ایل او سی پر بریفنگ

    راولپنڈی : ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آج اقوام متحدہ کے فوجی مبصر کو جی ایچ کیو مدعو کر کے بھارتی اشتعال انگیزیوں پر احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ہے۔

    ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ فوجی مبصرگروپ نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کےفوجی مبصرگروپ کوایل اوسی کی صورت حال پر بریفنگ بھی دی گئی اور پاک فوج کی جانب سے ایل اوسی پر بھارتی اشتعال انگیزیوں پر احتجاج بھی ریکارڈ کرایا گیا۔

    اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کو بتایا گیا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج چھوٹے ہتھیار، آٹومیٹک اور بھاری ہتھیار استعمال کررہی ہے
    اور آج بھی سبزکوٹ، ٹانڈر، کھوئی رٹہ، کوٹ کٹیرا، کریلا، بروہ سیکٹرز پر اشتعال انگیزی کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور 15 زخمی ہوئے۔

    ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اس موقع پر اقوام متحدہ کے مبصرین کو بتایا گیا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج ہیوی مارٹر فیلڈ آرٹلری استعمال کررہی ہے اور مقامی آبادی کے نہتے شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے۔

  • شدت پسندی کے سدباب میں نوجوانوں کا کردار: پاک فوج کا سیمینار

    شدت پسندی کے سدباب میں نوجوانوں کا کردار: پاک فوج کا سیمینار

    راولپنڈی: ’شدت پسندی کے سدباب میں نوجوانوں کا کردار‘ کے موضوع پر سیمینار کل جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ’شدت پسندی کے سدباب میں نوجوانوں کا کردار‘ کے موضوع پر سیمینار کل (جمعرات) کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔

    سیمینار کے مہمان خصوصی پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ہوں گے جو سیمینار سے کلیدی خطاب کریں گے۔

    آئی ایس پی آر نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے اس سیمینار کا اہتمام کیا ہے جس میں ملک بھر کے جامعات کے وائس چانسلروں، ماہرین تعلیم، طلبا، مدارس کے مہتم اور طلبا اور قومی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے نمائندے شریک ہوں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سانحہ مستونگ : دہشتگردی قومی عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی، آرمی چیف

    سانحہ مستونگ : دہشتگردی قومی عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف نے مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پرحملےکی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات قومی عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے۔

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مستونگ میں سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفورحیدری کے قافلے پر آج ہونے والے خودکش حملے پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ معصوم اور بے گناہ افراد کی جانوں کے ضیاع پرگہرا صدمہ ہواہے، زخمیوں کے بہترین علاج کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

    انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک میں امن واستحکام اوراقتصادی ترقی کیلئےکوششیں جاری رہیں گی، دہشت گردی کےایسےواقعات قومی عزم کومتزلزل نہیں کرسکتے۔

    واضح رہے کہ مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے قافلے پر خودکش حملے کے نتیجے میں25  افراد جاں بحق ،عبدالغفور حیدری سمیت35 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔

  • جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کا حملہ ‘جوابی کارروائی میں 3دہشت گردہلاک

    جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کا حملہ ‘جوابی کارروائی میں 3دہشت گردہلاک

    جنوبی وزیرستان : پاک فوج نے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے دو چوکیوں پردہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئےجوابی فائرنگ میں3 دہشت گرد ہلاک کردیے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین حملہ آور مارے گئے جبکہ متعدد دہشت گردوں کو زخمی کردیا گیا۔

    جنوبی وزیرستان میں دوچوکیوں پر حملہ افغانستان سے ہوا تاہم پاک فوج نے فوری طور پر بھرپور کارروائی کرتے ہوئے تین حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔

    خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں سرحد پار سے دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید ہوا تھا جبکہ سرحدی کشیدگی کےباعث پاک افغان سرحد کوعارضی طورپربند کردیاگیاتھا۔


    پاک فوج کی سرحد پار کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 20 دہشتگرد ہلاک


    یاد رہےکہ 19فروری کو پاک فوج نے سرحد پار دہشت گرد تنظیم ’جماعت الاحرار‘ کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے کئی ٹھکانوں کو تباہ کردیا تھا۔اس دوران خودکش حملہ آور کو تربیت فراہم کرنے والا اہم کمانڈر رحمان بابا سمیت 20دہشت گرد مارے گئے تھے۔


    خیبرایجنسی: دہشت گردوں کاحملہ‘ 2اہلکارشہید‘ 6دہشتگرد ہلاک


    واضح رہےکہ 17مارچ کو خیبرایجنسی میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کےحملے کوناکام بناتے ہوئے2اہلکار شہید جبکہ 6دہشت گرد مارے گئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • آپریشن ردالفساد : سندھ رینجرز کو بڑی کامیابی مل گئی، آئی ایس پی آر

    آپریشن ردالفساد : سندھ رینجرز کو بڑی کامیابی مل گئی، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفساد کے تحت کراچی میں رینجرز نے کالعدم تنظیم جنداللہ کے خلاف کامیاب کارروائی کرکے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، مارے گئے دہشت گردوں میں خاتون سہولت کار افشاں بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آپریشن ردالفساد میں پاک فوج کو بڑی کامیابی مل گئی۔ سندھ رینجرز کی کارروائی میں دہشت گرد تنظیم جنداللہ کے چار دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں میں زاہد آفریدی عرف فہیم، محمد حفیظ عرف کوئٹہ وال، ماما اور خاتون سہولت کار افشاں شامل ہیں۔ ہلاک دہشت گرد ایس ایس یو پر ریموٹ کنٹرول بم حملے، سٹی کورٹ میں دستی بم حملے اور فائرنگ میں ملوث تھے۔

    ملزمان نے دوہزار تیرہ میں پندرہ سے بیس افراد کو قتل کیا، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں نے رینجرز موبائل پر حملے، بینک ڈکیتی، اغواء برائے تاوان اور سرنگ کھود کر سینٹرل جیل پر حملے کی بھی منصوبہ بندی کی تھی۔

    ڈی جی رینجرز سندھ نے وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے کارروائی پر بریفنگ دی، وزیراعظم نوا شریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار نے رینجرز کی اہم کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

  • آپریشن ردالفساد:قبائلی علاقوں میں کارروائیاں‘اسلحہ،گولہ بارود برآمد

    آپریشن ردالفساد:قبائلی علاقوں میں کارروائیاں‘اسلحہ،گولہ بارود برآمد

    راولپنڈی: آپریشن ردالفساد کے تحت کاروائی کےدوران سیکیورٹی فورسز نے قبائلی علاقوں اورکزئی، پارا چنار، اور دیگر علاقوں سے بڑی تعداد میں بارود،دیسی ساختہ بارودی سرنگیں اور مارٹر گولےبرآمد کرلیے۔

    پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کےمطابق سیکورٹی فورسز نےقبائلی علاقوں اورکزئی ایجنسی، پارا چنار، میں سرچ آپریشن کےدوران ہتھیاروں اور دھماکے خیزمواد کی بھاری کھیپ برآمدکی ہے۔

    آئی ایس پی آر کےمطابق برآمد کیے گئے اسلحے اور دھماکے خیز مواد میں راکٹ،دیسی ساختہ بم، بارودی مواد،دستی بم
    موٹر بم اور دیگر اقسام کے ہتھیار اور مواصلاتی آلات شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اسلحہ،گولہ بارود کو غاروں اور زمین میں چھپایا گیا تھا جبکہ کلایہ میں قائم کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مرکز کو بھی تباہ کردیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کےمطابق یہ اسلحہ ممکنہ طورپر تخریب کاری میں استعمال ہونا تھا تاہم اس کو ناکام بنا دیا گیا۔


    لاہورمیں ایسٹرپردہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام،آئی ایس پی آر


    یاد رہےکہ گزشتہ روزانٹیلی جنس اداروں نے لاہورمیں ایسٹرکےموقع پردہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بناتےہوئے کارروائی میں ایک دہشت گرد کوہلاک اورخاتون کو گرفتارکیاتھا۔


    ڈی جی خان: رینجرز اورحساس اداروں کی بڑی کارروائی, 10 دہشت گرد ہلاک، 3 جوان شہید


    واضح رہےکہ دوروزقبل جنوبی پنجاب میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیاتھا،آپریشن میں دس دہشت گرد ہلاک جبکہ تین جوان شہید ہوئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • فوجی عدالت سے سزا، دو دہشت گردوں‌ کو پھانسی

    فوجی عدالت سے سزا، دو دہشت گردوں‌ کو پھانسی

    راولپنڈی: پاک فوج نے کہا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث دو افراد کو ساہیوال میں پھانسی دے دی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دو دہشت گرد محمد شاہد عمر اور فضل حق کالعدم ٹی ٹی پی کے سرگرم کارکن تھے اور یہ دونوں دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ دونوں دہشت گرد پولیو ٹیموں،این جی او کے اہلکاروں پر حملوں میں بھی ملوث تھے، دونوں دہشت گردوں نے دوران سماعت حملوں کا اعتراف کیا۔

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری اور صدر مملکت کے دستخط کے بعد فوجی عدالتوں نے کام شروع کردیا ہے۔

    سیالکوٹ سے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار

    دوسری جانب کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سیالکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں محمد قدیر اور محمد مرید شامل ہیں، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، دہشت گردوں سے بارودی مواد سمیت دیگر سامان برآمد کیا گیا۔