Tag: آئی ایس پی آر

  • کوئٹہ میں سیکورٹی فورسزنےدہشت گردی کابڑامنصوبہ ناکام بنادیا

    کوئٹہ میں سیکورٹی فورسزنےدہشت گردی کابڑامنصوبہ ناکام بنادیا

    راولپنڈی :پاک فوج نے کوئٹہ میں دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے چمن کےقریب آپریشن کےدوران افغانستان سے پاکستان آنے والے بارود سےبھری گاڑی برآمد کرکے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق سیکیورٹی فورسز نے چمن کے قریب آپریشن کیا اور گولہ وبارود سے بھری گاڑی پکڑلی۔

    آئی ایس پی آر کےمطابق گاڑی کے مختلف حصوں میں 80 کلوگرام دھماکا خیز مواد نصب تھا۔اس کے علاوہ دو دہشت گردوں کو بھی گرفتار کرلیاگیاہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکہ خیزمواد سے بھری گاڑی قندھار میں تیار کی گئی تھی۔

    خیال رہے کہ پاک افغان سرحد کےاطراف سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہےتاکہ افغانستان سے دہشت گردوں کی آمدورفت کو روکا جاسکے۔

    یاد رہےکہ رواں سال فروری میں ملک کےمختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے بعد چمن اور طورخم کے مقام پر پاک افغان بارڈر کوسیکیورٹی خدشات کے باعث 16 فروری کو غیر معینہ مدت کےلیےبند کرنےکا فیصلہ کیا تھا۔


    پاک فوج کی سرحد پار کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 20 دہشتگرد ہلاک


    بعدازاں پاک فو ج نے پاک افغان سرحد کے پار کارروائی کرتے ہوئے جماعت الااحرار کے کیمپ تباہ کردیے تھے۔پاک فوج کی کارروائی میں خودکش حملہ آور کو تربیت فراہم کرنے والا اہم کمانڈر رحمان بابا سمیت 20دہشت گرد ہلاک ہوگئےتھے۔

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ 20 مارچ کو وزیراعظم نواز شریف نے پاک-افغان سرحد فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری کردیے تھے۔

  • پاک چین اقتصادی راہداری خطے میں ترقی کی ضامن ہے، آرمی چیف

    پاک چین اقتصادی راہداری خطے میں ترقی کی ضامن ہے، آرمی چیف

    لندن : آ رمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں دیرپا امن اور استحکام کے خواہاں ہیں اور پاک چین اقتصادی راہداری خطے میں ترقی کی ضامن ہے۔

    وہ لندن میں برطانوی تھنک ٹینک رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ سے خطاب کر رہے تھے اور سیکیورٹی چیلینجرز سمیت جغرافیائی سیاست کی صورت حال پر پاکستان کے کردار پر سیر حاصل گفتگو کی۔

    اسی سے متعلق : پر امن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے‘ آرمی چیف

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کی لیے مثبت کردار ادا کررہا ہے اور تمام ہمسائے ممالک سمیت افغانستان میں دیر پا امن اور استحکام کے خواہاں ہیں جس کے لیے اپنا کلیدی کردار اد اکرنے کو تیار ہیں۔

    آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری خطے میں ترقی لائے گی جہاں ہزاروں افراد کو روزگار میئسر آسکے گا وہیں تجارتی سرگرمیاں اپنے بام عروج پر ہوں گی تاہم دشمنوں کو یہ منصوبہ پسند نہیں اس لیے پاک فوج کسی بھی قسم کی شرپسندی سے نمٹنے کے لیے مستعد اور چوکنی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں : آرمی چیف تین روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے

    آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے قیام امن کے لیے پاک فوج کے کردار اور قر بانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، جوانمردی اور بہادری کی تعریف کی۔

  • پر امن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے‘ آرمی چیف

    پر امن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے‘ آرمی چیف

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں.

    پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں ہم وطنوں سے خطاب کر رہے تھے جہاں ان کے اعزاز میں عشائیہ دیاگیا اور پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نےآرمی چیف کا استقبال کیا.

    اس موقع پر آرمی چیف نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کیمونٹی سے بات چیت کی اور شرکاء کو دہشت گردی کےخاتمے اور پاکستان میں انتہا پسندی کے خاتمے میں آنےوالی بہتری سے متعلق بتایا گیا.

    پاک فوج کےسربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نےتقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا اہم کردار ادا کریں اور پاک فوج سیکیورٹی کی صورت حال بہتربنانے کے لیے اپناکردار ادا کرتی رہے گی.


    پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے کردارادا کرتا رہے گا، آرمی چیف


    یاد رہےکہ گذشتہ روز چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لندن مختلف اعلیٰ شخصیات سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن دوست ریاست ہے اور خطے میں امن واستحکام کے لئے اپنا بھرپور کردارادا کرتا رہے گا.

    آرمی چیف کا کہناتھا کہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھے گا ان کامزید کہنا تھا کہ افغانستان میں دیرپا امن پاکستان کےمفاد میں ہے۔

  • پاک فوج میں اعلیٰ سطحی ترقی اور تبادلے

    پاک فوج میں اعلیٰ سطحی ترقی اور تبادلے

    اسلام آباد: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج میں اعلی سطح پر افسران کی تقرریاں اور تبادلے کئے گئے ہیں۔

    پاک افواج کے شعبہ تعلقات آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے میجرجنرل اظہر صالح عباسی کو لیفٹنٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیکر کور کمانڈر منگلا ون کور تعینات کردیا گیا۔ہے جبکہ پاکستان آرڈیننس فیکٹریز کے چیئرمین لیفٹنٹ جنرل عمر محمود حیات کا تبادلہ بطور چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی تعینات کر دیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق موجودہ کور کمانڈر منگلا ون کور لیفٹینٹ جنرل عمرفاروق درانی کو پاکستان آرڈیننس فیکٹریز کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل عمرفاروق درانی کورکمانڈر منگلا کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

    مغرب میں منگلا قلعہ کے تلہٹی میں واقع ایک چھوٹے سے گاؤں کے نام سے ماخوذ ہے جو منگلا ڈیم کی تعمیر سے قبل یہاں موجود تھا۔ اس وقت لفظ منگلا ایک بڑے علاقے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جس میں منگلا چھاؤنی، منگلا کالونی اور منگلا ہیملیٹ شامل ہیں۔

    پاک فوج کے 16 میجر جنرلز عہدوں‌ پر تعینات

    یاد رہے کہ رواں سال ماہ فروری میں پاک فوج میں اعلیٰ سطح افسران کے تقرری و تبادلے کیے گئے تھے، جس میں 16 میجر جنرلز کو مختلف عہدوں پر تعینات کیا گیا تھا۔

    میجرجنرل جمیل رحمت وینس کو وائس چیف آف جنرل اسٹاف الفا، میجر جنرل خان طاہر کو ریماؤنٹ وٹرنری اینڈ فارمرز، میجرجنرل طیب کو کمانڈنٹ ڈیفنس سروسز گار، میجرجنرل ماجد احسان کو وائس چیف آف جنرل اسٹاف براوو تعینات کیا گیا ہے۔

    میجرجنرل ظفرالحق کو ہیڈ آف ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ، میجر جنرل کامران کو جی او سی17 ڈویژن کھاریاں، میجر جنرل عامر کو جی او سی ٹین ڈویژن لاہور، میجرجنرل علی کو جی او سی 18 ڈویژن میں حیدرآباد، میجر جنرل عامررضا کو جی او سی37 آرمڈ ڈویژن گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔

  • بنوں جیل پر حملے میں ملوث دہشت گرد کو پھانسی

    بنوں جیل پر حملے میں ملوث دہشت گرد کو پھانسی

    کوہاٹ: بنوں جیل پر حملے سمیت کئی سنگین جرائم میں ملوث خطرناک دہشت گرد کو آج کوہاٹ جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مجرم طاہر ولد میر شاہجہاں تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم کارندہ تھا۔ مذکورہ مجرم بنوں جیل پر حملے اور اسے توڑنے کے واقعے میں ملوث تھا جس میں کئی خطرناک دہشت گرد جیل سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

    مجرم طاہر قانون نافذ کرنے والے ادارے پر حملوں میں بھی ملوث تھا جن میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوا تھا۔

    مذکورہ دہشت گرد نے مجسٹریٹ کے روبرو اپنے جرائم کا اعتراف کیا جس کے بعد فوجی عدالت نے اسے موت کی سزا سنا دی۔

    مزید پڑھیں: بنوں جیل پر حملے کے مجرم سمیت 5 دہشت گردوں کو سزائے موت کا حکم

    واضح رہے کہ 16 اپریل سنہ 2012 میں 100 مسلح افراد نے بنوں جیل پر حملہ کیا تھا جس میں 384 قیدی بشمول خطرناک مجرمان اور دہشت گرد جیل سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

    یہ پاکستان کی تاریخ میں کسی جیل پر کیا جانے والا سب سے بڑا حملہ تھا۔ حملے میں دہشت گردوں نے راکٹوں سے فائر کر کے جیل کے دروازں کو توڑا تھا۔

    دہشت گرد طاہر کو فوجی عدالت نے 2 ستمبر 2015 کو سزائے موت سنائی تھی۔

  • تربت دشت روڈ پرنصب بارودی سرنگ ناکارہ بنا دی گئی ‘ آئی ایس پی آر

    تربت دشت روڈ پرنصب بارودی سرنگ ناکارہ بنا دی گئی ‘ آئی ایس پی آر

    اسلام آباد: پاک فوج کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متعدد انسانی زندگیوں کو چا لیا گیا، تربت دشت روڈپرنصب بارودی سرنگ ناکارہ بنا دیا گیا.

    پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق تربت دشت روڈپرنصب بارودی سرنگ ناکارہ بنا کر دہشت گردوں کی کارروائی ناکام بنادی گئی ہے، بروقت کارروائی کرکے متعدد جانوں کو چا لیا گیا ہے.

    ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد مردم شماری کے سلسلے اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے.

    آپریشن ردالفساد

    پاک فوج نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ دہشت گردی کے قلع قمع کیلئے جاری آپریشن “ردالفساد” کو مزید مؤثر بنانے کیلئے عوام پنجاب رینجرز کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں اس حوالے سے درج ذیل فون نمبرز اور واٹس ایپ پر براہ راست رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

    ملک بھر میں آپریشن رد الفساد میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، آپریشن کے دوران درجنوں مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

    راولپنڈی/ لاہور / کوئٹہ/ ایبٹ آباد : ملک بھر دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن ردالفساد جاری پوری قوت سے جاری ہے، فسادیوں کےخلاف آپریشن ردالفساد میں مزید کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

  • شہید قوم کے ہیرو ہیں، لہو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، آرمی چیف

    شہید قوم کے ہیرو ہیں، لہو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، آرمی چیف

    صوابی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمارے شہید قوم کے ہیرو ہیں اور شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔

    یہ گفتگو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صوابی میں شہید کیپٹن جنید کے گھر آمد پر شہید کے والدین سے ملاقات کے دوران کی اور شہید کو ذبردست خراج تحسین پیش کیا اور ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔


    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ آج صوابی پہنچے جہاں وہ شہید کیپٹن جنید کے گھر گئے اور شہید کے والدین سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید کیپٹن جنید کے والدین سے دورانِ ملاقات گفتگو کرنے ہوئے کہا کہ

    ہمارے شہید ہمارے ہیرو ہیں اور پاک فوج اپنے شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔

    shaheed-post-1

    واضح رہے کہ کیپٹن جنید خان اپنی سالگرہ کے دن ٩ مئی کو کیپٹن نجم ریاض کے ہمراہ مالاکنڈ میں اس وقت شہید کر دیئے گئے تھے جب وہ ایک خفیہ مشن پر تھے جہاں ان کی ٹیم کا سامنا طالبان کمانڈر خطاب سے ہوا اور دو بدو مقابلے میں آٹھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر کے جام شہادت نوش کیا۔

  • یوم پاکستان کے موقع پر نیا ملی نغمہ جاری

    یوم پاکستان کے موقع پر نیا ملی نغمہ جاری

    راولپنڈی : آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک نیا ملی نغمہ ’’ہم سب کا پاکستان‘‘ جاری کردیا ہے جسے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے گایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے نے یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا ملی نغمہ ملی جاری کردیا ہے یہ نغمہ ملی یکجہتی، پر عزم حوصلے اور بیدار مغز شاعری سے مزین اور دلفریب موسیقی سے آراستہ ہے جسے ہر خاص و عام میں یکساں طور پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے

    ispr1

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں تحریر کیا کہ پاکستانی قوم پر عزم اور بلند حوصلہ قوم ہے اور دنیا کی کوئی بھی قوت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے پیغام کے ساتھ ہی یوم پاکستان کے حوالے سے نیا نغمہ ” ہم سب کا پاکستان بھی شیئر کیا جسے راحت علی خان نے اپنی مترنم آواز میں گایا ہے جب کہ نغمے کے آغاز میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پاکستان کے موقع پر کی جانے والی تقریر کا کچھ حصہ بھی شامل کیا گیا ہے۔

    اس ویڈیو میں اعلیٰ ملکی شخصیات بہ شمول وزیر اعظم آزاد کشمیر، اعلی فوجی افسران، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور چاروں وزراء اعلیٰ کے پیغامات بھی شامل کیے گئے ہیں۔

  • آپریشن ردالفساد: تیس دہشت گرد ہلاک، نو فوجی شہید

    آپریشن ردالفساد: تیس دہشت گرد ہلاک، نو فوجی شہید

    راولپنڈی: آپریشن ردالفساد میں دہشت گردی کے متعدد منصوبے ناکام بنادیئے گئے، مختلف کارروائیوں میں تیس دہشت گرد ہلاک اور پاک فوج کے نو افسران اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ردالفساد پوری قوت سے جاری ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد میں دہشت گردی کے متعدد منصوبے ناکام بنائے گئے۔

    آپریشن کے دوران تیس دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، ملک کی خاطر نو افسروں اور جوانوں نے شہادت کا عظیم مرتبہ حاصل کیا، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سات مارچ کو صوابی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانا بنایا گیا۔

    ہلاک ہونے والے پانچ دہشت گرد جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کی تیاری کررہے تھے، اکیس فروری کو چارسدہ کچہری پر دہشت گرد حملے کو ناکام بنایا گیا۔ مہمند ایجنسی، خیبرایجنسی، باجوڑ اور جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے ہونے والے حملے ناکام بنائے اور دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔

    کارروائی میں تیس دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق ملک وقوم کے تحفظ کی خاطر نو افسران وجوانوں نے جام شہادت نوش کیا، کارروائیوں میں دس جوان اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو پاک افغان سرحد پار چھپے عناصر کی مدد اور حمایت حاصل ہے، امید ہے افغان حکومت ان عناصر کو روکنے میں کردار ادا کرے گی۔

  • یوم پاکستان: پریڈ کی تیاریاں بھرپورانداز میں جاری ہیں‘آئی ایس پی آر

    یوم پاکستان: پریڈ کی تیاریاں بھرپورانداز میں جاری ہیں‘آئی ایس پی آر

    اسلام آباد: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کی تیاریاں بھرپور انداز میں کی جارہی ہیں، اس سال یوم پاکستان کی پریڈ میں چین اورسعودی فورسزکے دستے خصوصی طور پر شرکت کریں گے.

    آئی ایس پی آر کے مطابق یوم پاکستان کی پریڈ کی تیاریاں بھرپورانداز میں جاری ہیں، پریڈ کا خصوصی پہلو چین اورسعودی فورسزکے دستوں کی شرکت ہے.

    پاک فوج کے شعبے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یوم پاکستان والے دن ترکی کا فوجی بینڈ مہترن بھی پریڈ میں پرفارم کرے گا، جبکہ جنوبی افریقہ کی نیشنل ڈیفنس فورس کے سربراہ بھی پریڈ دیکھیں گے۔

    یاد رہے کہ "23 مارچ” کی تاریخ مادر وطن کے لئے بہت اہم دن ہے ، اس دن قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی، اس قرارداد کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا گانہ وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیابی حاصل کی تھی، واضح رہے اُس کامیابی کا نام” پاکستا ن " ہے۔

    اسی لئے "23 مارچ” کو "یوم پاکستان” کہا جاتا ہے، یہ ہی نہیں بلکہ 1956 کو "23 مارچ” کے دن ہی پاکستان کا پہلا آئین مرتب ہوا تھا.