Tag: آئی ایس پی آر

  • پاکستان نے کروزمیزائل رعد کا کامیاب تجربہ کرلیا

    پاکستان نے کروزمیزائل رعد کا کامیاب تجربہ کرلیا

    راولپنڈی : پاکستان نے کروز میزائل رعد کا کامیاب تجربہ کر کے دفاعی میدان میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

    پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاکستان نے رعد کروز میزائل کا کامیاب تجریہ کیاہے کروز میزائل رعد فضا سے زمین اور سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کروز میزائل رعد سے تین سو پچاس کلو میٹر تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

    میزائل نچلی سطح پرپرواز اورہدف کےتعاقب کی صلاحیت سمیت جدید ترین گائیڈنس اور نیوی گیشن سسٹم سےلیس ہے۔

    صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے پاک فوج کے انجینئروں اور سائنسدانوں کو کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے۔

    Pakistan today conducted a successful Flight Test of the indigenously developed Air Launched Cruise Missile (ALCM) “Ra’ad”. The Ra’ad ALCM, with a range of 350 Km, enables Pakistan to achieve air delivered strategic standoff capability on land and at sea.

    Posted by ISPR Official on Tuesday, January 19, 2016

    Chat Conversation End

  • ضرب عضب: ڈیڑھ سال میں 3400دہشتگرد ہلاک 458جوان،افسران شہید ، آئی ایس پی آر

    ضرب عضب: ڈیڑھ سال میں 3400دہشتگرد ہلاک 458جوان،افسران شہید ، آئی ایس پی آر

    روالپنڈی: دہشتگردوں کی کمر توڑکرانفرااسٹرکچرتباہ کردیا، ضرب عضب میں ڈیڑھ سال کے دوران تین ہزار چارسودہشتگرد ہلاک آٹھ سو سینتیس ٹھکانے تباہ جبکہ چار سو اٹھاون جوانوں اور افسران نے جام شہادت نوش کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے آپریشن ضرب عضب کے اعداد و شُمار جاری کر دئے، ضرب عضب کے ڈیڑھ سال میں دہشتگردوں کی کمر توڑ دی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کاانفراسٹر کچر تباہ کردیاگیاہے،ڈیڑھ سال میں چونتیس سو دہشتگرد مارےگئے، جبکہ دہشتگردوں کی آٹھ سو سینتس کمیں گاہیں راکھ کا ڈھیر ہوئیں۔

    آئی ایس پی آر مُطابق دہشتگردوں کے خلاف بر سر پیکار چار سو اٹھاون جوان اور افسران نےجام شہادت نوش کیا فوجی عدالتوں کےقیام کےبعدگیارہ ملٹری کورٹس میں ایک سو بیالیس کیس بھجوائےگئے۔

    آئی ایس پی آرکےمطابق فوجی عدالتوں سے اکتیس دہشتگردوں کو سزائیں دی گئیں۔دہشتگردوں کےخاتمےکیلئےانٹیلی جنس بنیادوں پرآپریشنز جاری رہیں گے۔

  • کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور پاکستانی شہید

    کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور پاکستانی شہید

    راولپنڈی : لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور معصوم پاکستانی شہید ہو گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول کے قریب بٹل سیکٹر میں واقع قصبے دہربزاری کا رہائشی تیس سالہ محمد اخترہفتے کی شام بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔

    یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب محمد اختر دریائے پونچھ سے مٹی نکال رہا تھا۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کئی ماہ سے جاری ہے۔

    اقوام متحدہ کے مبصرین نے بھی کنٹرول لائن کا دورہ کر کے حقائق سے آگاہی حاصل کی ہے ۔ کنٹرول لائن پر بھارت کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے اب تک متعدد پاکستانی شہید ہو چکے ہیں۔

  • بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی خاتون دم توڑ گئیں

    بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی خاتون دم توڑ گئیں

    راولپنڈی : لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا نشانہ بننے والی زخمی خاتون فریدہ تین روز ہسپتال میں  زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی ہیں۔

    گذشتہ ایک ہفتے کے دوران لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے باعث شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد چار ہوگئی ۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق آٹھ اگست کو جندروٹ سیکٹر پر بھارتی فوج کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں اٹھائیس سالہ خاتون فریدہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی تھیں ۔

    فریدہ کو علاج کیلئے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا گیا تاہم وہ آج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔

  • پاک فوج میں ہر خطرے کا مقابلہ کرنےکی صلاحیت موجودہے، آرمی چیف

    پاک فوج میں ہر خطرے کا مقابلہ کرنےکی صلاحیت موجودہے، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات ہی پائیدارامن کاواحد راستہ ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں کورکمانڈرزکانفرنس کی صدارت کر تے ہوئے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان میں ہر خطرےکامقابلہ کرنےکی بھرپورصلاحیت موجودہے۔

    انہوں نے کہا کہ افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات ہی پائیدارامن کاواحد راستہ ہیں۔ مذاکرات کو خراب کرنے والے افغانستان سمیت خطے کے امن اور ترقی کے مخالف ہیں۔

    کانفرنس میں ایل اوسی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا، آپریشن ضرب عضب اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر جاری آپریشنز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    کانفرنس میں سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی غورکیاگیا۔ سیکیورٹی کی بہترصورتحال پرآرمی چیف نے اطمینان کا اظہار کیا۔

  • اٹلی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف اٹلی پہنچ گئے

    اٹلی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف اٹلی پہنچ گئے

    روم / راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف تین روزہ دورے پر اٹلی پہنچ گئے ہیں.جہاں وہ اعلیٰ عسکری اور سیاسی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنے دورے کے دوران اپنے ہم منصب اور فیلڈ کمانڈروں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے جس میں باہمی ،فوجی اور دفاعی تعاون کے امور پر بات چیت کریں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اٹلی پہنچنے پر اٹلی کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی کے امور پر بات چیت ہوئی۔

    ملاقات میں اٹلی کے وزیر خارجہ نے خطے میں سیکیورٹی اور استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا ہے۔

  • گرائے گئے بھارتی ڈرون سے پاکستان میں جاسوسی کے ثبوت مل گئے

    گرائے گئے بھارتی ڈرون سے پاکستان میں جاسوسی کے ثبوت مل گئے

    راولپنڈی : پاک فوج نے کنٹرول لائن پر گرائے گئے بھارتی جاسوس طیار ے سے پاکستانی علاقے میں جاسوسی کے ثبوت حاصل کر لئے۔

    پاک فوج نے چند روز قبل گرائے گئے بھارتی جاسوس تیارے سے نا قابل تردید ثبوت حاصل کر لئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گرائے جانے والے بھارتی ڈرون کاتکنیکی تجزیہ مکمل کرکے ڈرون سے لی گئی تصویریں حاصل کر لی گئی ہیں۔

    بھارتی ڈرون نے پاکستانی علاقوں کی تصاویر بنائی گئیں۔تصاویر میں ایل او سی پر بھارتی علاقہ بھی واضح نظر آرہا ہے۔ جاسوسی طیارہ مقبوضہ کشمیرکےعلاقےچوڑیاں سےاڑایاگیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے اب تک پینتیس بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔

    گرائے گئے ڈرون کی تصاویرسے ظاہر ہوتا ہےکہ یہ پاکستانی حدود میں حساس تنصیبات کی تصاویرلینے اور جاسوسی کی دیگر سرگرمیوں کے لئے بھیجا گیا تھا۔

    #video of #indiandrone#video of #indiandrone Posted by ISPR Official on Monday, July 27, 2015  

  • سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں، جنرل راحیل شریف

    سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں، جنرل راحیل شریف

    راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے فوج کے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ چترال سمیت ملک بھر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے ۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق تمام کور ہیڈ کوارٹرز میں سیلاب کی صورتحال کی نگرانی کی جا رہی ہے اور اس مد میں تمام تیاریاں مکمل ہیں ۔

    فیلڈ کمانڈرزکو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ممکنہ سیلاب کے علاقوں میں پیشگی اقدامات کریں ۔

    ترجمان کے مطابق چترال میں چھ روز سے پاک فوج کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں اور 73متاثرین کو چترال کے مختلف علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ۔

    امدادی کاموں میں دو ہیلی کاپٹرز حصہ لے رہے ہیں اور کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن متاثرہ علاقوں کا خود دورہ کر کے امدادی کارروائیوں کا جائزہ لے رہے ہیں ۔

    پاک آرمی کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی بڑی تعداد متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکی ہے۔

  • اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کا سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کا دورہ

    اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کا سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کا دورہ

    سیالکوٹ: پاکستان اوربھارت کیلئےاقوام متحدہ کے ملٹری آبزورزگروپ نے ورکنگ بائونڈری پرواقع متاثرہ دیہات کادورہ کیا۔

    اقوام متحدہ کے ملٹری آبزورزگروپ نے بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں سیالکوٹ کے قریب متاثرہ علاقوں صالح پور،ملانے چپراڑ سیکٹرکادورہ کیا۔

     اقوام متحدہ کے ملٹری آبزورزگروپ نے بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اورشیلنگ سے زخمی ہونیوالےافراد سے ملاقات کی۔

    گروپ نے بھارت کی جانب سے ورکنگ بائونڈری پرآبادسول آبادی پرڈھائے جانیوالے مظالم سے متعلق شہادتیں بھی قلمبند کیں۔

    فوجی مبصرین جلد بھارتی جارحیت سے متعلق رپورٹ تیار کر کے جلد اقوام متحدہ کے حوالے کردیں گے۔

  • اقوام متحدہ بھارتی جنگی جنون کا نوٹس لے، پاکستان نے احتجاج ریکارڈ کرادیا

    اقوام متحدہ بھارتی جنگی جنون کا نوٹس لے، پاکستان نے احتجاج ریکارڈ کرادیا

    اسلام آباد: بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی پر پاکستان نے اقوام متحدہ کےفوجی مبصرین کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرادیا،۔

    پاکستان نے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کے سامنے احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے  بھارتی جارحیت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

    پاکستان نے کہا ہے کہ گذشتہ دو روزسےبھارت مسلسل سرحدی حدود کی خلاف ورزی کررہاہے ۔ بھارتی گولہ باری سے چار پاکستانی شہید اورپانچ زخمی ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے بھاری مارٹراورمشین گنوں کا استعمال کیا گیا۔ پاکستانی مؤقف پر فوجی مبصرین نے تحقیقات کی یقین دہانی کرادی۔