Tag: آئی ایس پی آر

  • ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، مطلوب دہشت گرد حاکم ماراگیا،آئی ایس پی آر

    ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، مطلوب دہشت گرد حاکم ماراگیا،آئی ایس پی آر

    ڈی آئی خان ‌: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے مطلوب دہشت گرد حاکم کو ہلاک کردیا، حاکم نے6 شہریوں کو یرغمال بنایا تھا اور وہ خودکارجدید ہتھیاراورگرینیڈ سے لیس تھا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، خیبرپختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی میں مطلوب دہشت گرد حاکم مارا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے دہشت گرد حاکم نے 6شہریوں کو مذموم مقاصد کے لئے یرغمال بنایا تھا اور  خودکارجدید ہتھیار اورگرینیڈ سے لیس تھا۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے تمام یرغمالی بازیاب کرالیے جبکہ آپریشن کے دوران 4 سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے ستمبر میں صوبہ بلوچستان کے علاقے قلات میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ دو جوان بھی شہید ہوگئے۔

    اس سے قبل دادو پولیس نے بلوچستان سے ملحقہ پہاڑی علاقے سے سانحہ صفورا میں ملوث خطرناک ملزم کو گرفتارکیا تھا، ملوث دہشت گرد کا تعلق القاعدہ سے ہے، جو حیدرآباد کا رہائشی ہے۔

    گرفتار ملزم نوید کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ملزم دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں بھی مطلوب تھا اور اس کے خلاف مختلف تھانوں میں 6 مقدمات درج ہیں۔

  • آرمی چیف کی افغان سفیر سے ملاقات، طورخم بارڈر کھولنے پر اتفاق

    آرمی چیف کی افغان سفیر سے ملاقات، طورخم بارڈر کھولنے پر اتفاق

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی افغان سفیر عمر زخیل وال سے ملاقات دو طرفہ تعلقات اور طورخم بارڈر کے حوالے سے بات چیت طے کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے افغان سفیر عمر زخیل وال سے ملاقات کر کے طورخم بارڈر کو گاڑیوں کی آمد و رفت کو کھولنے اور بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے خصوصی طور پر بات کی گئی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ آرمی چیف نے افغان سفیر سے ملاقات میں طورخم بارڈر پر کشیدگی قابو ہونے کے بعد آمد و رفت کے لئے کھولنے پر اتفاق کیا ہے اور دونوں جانب سے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں باہمی تعاون کا یقین دلایا ہے۔

    اس سے قبل پاکستان حکام کی جانب سے طورخم سرحد کے زریعے دہشت گر د عناصر کی نقل و حرکت کے ٹھوس شواہد کئی بار افغان حکام کو پیش کئے گئے تھے اور خصوصاً باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی تحقیقات کے حوالے سے افغان حکام کا آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ دہشت گرد طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہوکر چارسدہ پہنچے تھے۔

    دہشت گردی پر قابو پانے لئے پاکستانی حکام کی جانب سے عملی اقدامات کئے گئے تھے۔ جس میں طورخم سرحد پر سخت نگرانی، بغیر ویزے کے پاکستان میں افغان شہریوں کے داخلے پر پابندی اور مستقبل کے لئے سرحد پر باڑ کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    باڑ کی تعمیر کے باعث طورخم کے راستے کو بند کردیا گیا تھا، جس کے باعث دونوں جانب ٹرالوں اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں تھی، جبکہ پاکستان آنے والے افراد پہاڑی علاقہ استعمال کرکے پاکستان میں داخل ہورہے تھے۔

    واضح رہے کہ رواں ہفتے طورخم سرحد پر بارڈر پر باڑ لگانے پر کشیدگی کے باعث پاک افغان سرحد گزشتہ دو روز سے بند ہے جسکے باعث ہزاروں کی تعداد میں مسافروں اور عام لوگوں کے ساتھ تجاری مقاصد کے لئے استعمال ہونے والی گاڑیوں کی نقل و حرکت بند ہوگئی۔

  • یوم دفاع سے متعلق جی ایچ کیو میں ہونیوالی تقریب ملتوی

    یوم دفاع سے متعلق جی ایچ کیو میں ہونیوالی تقریب ملتوی

    اسلام آباد : سیاسی کشیدہ صورتحال کے باعث یوم دفاع سے متعلق راولپنڈی جی ایچ کیو میں آج ہونیوالی تقریب ملتوی کردی گئی۔ تقریب کا انعقاد اگلے ایک دو روز میں متوقع ہے۔جنرل ہیڈکواٹرزراولپنڈی میں یوم دفاع کی تیاریوں کےسلسلےمیں آج خصوصی تقریب کاانعقاد کیاجاناتھا،جو آئی ایس پی آرکے آڈیٹوریم میں منعقدہونی تھی۔

    بری افواج کے زیرانتظام ہونے والی اس تقریب میں پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان نے بھی شرکت کرنا تھی۔ جنرل راحیل شریف نے بطور مہمان خصوصی شریک ہونا تھا۔

    تقریب میں شرکت کیلئے ارکان پارلیمنٹ کو بھی دعوت نامے جاری کیے گئے تھے۔ تقریب میں وفاقی وزراء خواجہ آصف،اسحاق ڈار، سرتاج عزیز اور رانا تنویر سمیت دیگر افراد کی شرکت بھی متوقع تھی۔ اسلام آباد میں احتجاج مظاہروں کی وجہ سے آج یوم دفاع کی تقریب ملتوی کردی گئی۔