Tag: آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ

  • آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ وقت کیساتھ بڑی سے بڑی ہوتی جائے گی، وقار یونس

    آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ وقت کیساتھ بڑی سے بڑی ہوتی جائے گی، وقار یونس

    سابق پاکستانی کپتان وقار یونس نے کہا ہے کہ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ وقت کے ساتھ بڑی سے بڑی ہوتی جائے گی۔

    دنیائے کرکٹ کے نامور فاسٹ بولر وقار یونس نے متحدہ عرب امارات کی لیگ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی جیسے ٹورنامنٹ بلاشبہ متحدہ عرب امارات کے نوجوانوں کو کرکٹ کی طرف راغب کریں گے۔

    وقار یونس نے کہا کہ پچھلے سال یہ ٹورنامنٹ نیا تھا، اور ہم خوش قسمت تھے کہ اس کا حصہ بنے۔ میں نے یہاں بہت اچھا وقت گزارا ہے۔ چونکہ کرکٹ کا معیار کافی بہتر ہوچکا ہے مجھے لگتا ہے کہ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی بہتری کی جانب گامزن اور مزید بڑا ہوتا جا رہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ابھی ٹو ٹورنامنٹ کے ابتدائی دن ہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ کرکٹ کی سطح اور کراؤڈ ہر سیزن کے ساتھ یہاں بہتر سے بہتر ہوں گے۔

    یو اے ای کی قومی کرکٹ ٹیم نے حال ہی میں کئی شاندار نتائج حاصل کیے ہیں، جن میں افغانستان کے خلاف فتوحات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ وقار آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ کے آغاز سے ہی اس کے ساتھ وابستہ اور کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔ ان کے ساتھ وسیم اکرم، سائمن ڈول، وریندر سہواگ، شعیب اختر اور ہربھجن سنگھ جیسے کھلاڑی بھی موجود ہیں۔

    سابق پاکستانی پیسر نے اپنے بین الاقوامی کرکٹ کیریئر میں 789 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔ انھیں اور وسیم اکرم کو ’ٹو ڈبلیوز‘ کی عرفت سے آج بھی جانا جاتا ہے۔

  • آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ آئی سی سی آفیشل اسٹیٹس حاصل کرنے میں کامیاب

    آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ آئی سی سی آفیشل اسٹیٹس حاصل کرنے میں کامیاب

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اماراتی بورڈ کی انٹرنیشنل کرکٹ لیگ (آئی ایل ٹی ٹوئنٹی) کو آفیشل اسٹیٹس سے نواز دیا ہے۔

    چیف آپریٹنگ آفیسر آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ سبحان احمد کے مطابق امارات کرکٹ کے لیے یہ کافی بڑی کامیابی ہے کیوں کہ آئی سی سی کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ لیگ کو آفیشل اسٹیٹس مل گیا ہے۔

    اماراتی انٹرنیشنل لیگ کے سی ایف او نے مزید کہا کہ اس وقت آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی اسٹار پلیئرز سمیت دنیا بھر کے بڑے نام جلوہ گر ہورہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ یہ متحدہ عرب امارات کرکٹ کی بڑی کامیابی ہے کہ آئی سی سی کی طرف آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے ریکارڈز کو لسٹ اے کا آفیشل اسٹیٹس دیا گیا ہے۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ دنیائے کرکٹ کے تیزترین بولر پاکستان کے شعیب اختر کو آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا۔

    شارجہ میں 19 جنوری سے انٹرنیشنل کرکٹ لیگ کا دوسرا ایڈیشن شروع ہوگا جس میں پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی سمیت دنیا بھر کے نامور کرکٹرز ایکشن میں ہوں گے۔