Tag: آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس

  • بیرونی فنانسنگ گیپ  : پاکستان ایک بار پھر آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کے کیلنڈر میں شامل نہ ہوسکا

    بیرونی فنانسنگ گیپ : پاکستان ایک بار پھر آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کے کیلنڈر میں شامل نہ ہوسکا

    اسلام آباد : آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے 18 ستمبر تک کے کیلنڈر میں پاکستان کا ایجنڈا شامل نہیں، پاکستان کو ایکسٹرنل فناننسنگ گیپ کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے 7ارب ڈالر کے پروگرام کی حتمی منظوری کے معاملے پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے ایک اور اجلاس کا کیلنڈرجاری کردیا، پاکستان اس بار بھی  کیلنڈرمیں شامل نہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے 18 ستمبر تک اجلاسوں کا کیلنڈر جاری کیا ، 18ستمبر کو بورڈ سرینام کے7ویں جائزےکی منظوری دے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ بورڈ کے9 اور 13 ستمبر کے اجلاسوں کا کیلنڈرپہلےجاری ہو چکا ہے،  بورڈ کے9 ستمبر اجلاس میں بھوٹان کاکیس اور 13ستمبر کے اجلاس میں ناروے کا کیس شامل ہیں۔

    پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ 12جولائی کوہواتھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو تاحال بیرونی فنانسنگ گیپ کو پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، پاکستان کو  3سے5  ارب ڈالر کے ایکسٹرنل فناننسنگ گیپ کاسامنا ہے۔

    آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پوری ہونے کے بعد پاکستان کا ایجنڈاشامل ہونے کا امکان ہے۔

  • آئی ایم ایف  سے 7 ارب ڈالر بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری مزید تاخیر کا شکار

    آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری مزید تاخیر کا شکار

    واشنگٹن : انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے 4 ستمبرتک ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے شیڈول میں بھی پاکستان کو شامل نہیں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کے بیل آوٹ پیکیج کی منظوری کا معاملہ تاخیر کا شکار ہے۔

    انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ایگزیکٹیو بورڈ کا4 ستمبر تک کا شیڈول جاری کر دیا گیا، بورڈ کے شیڈول میں فی الحال پاکستان کا نام شامل نہیں۔

    وزارت خزانہ ستمبر میں 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی حتمی منظوری کیلئے پرامید ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ حکومت چین، سعودی عرب،یو اے ای سے 12ارب ڈالرقرض رول اوور کرانے کیلئے متحرک ہوگئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نےسعودی عرب سے مزید 1.2 ارب ڈالر قرض کےحصول کی درخواست بھی دے دی ، نئے قرض کامقصد 2 ارب ڈالر کا فنانسنگ گیپ پورا کرنا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان پرپہلے ہی 5 ارب ڈالر کےکیش ڈیپازٹس کی صورت میں سعودی قرض واجب الادا ہے۔

    وزارت خزانہ نے بتایا کہ پاکستان کے پاس چین کے 4 ارب ڈالر اور یو اے ای کے 3 ارب ڈالر کیش ڈیپازٹس ہیں ، چین سمیت 4.5 ارب ڈالر کا کمرشل قرضہ اس کے علاوہ ہے۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 12 جولائی کواسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا ، پاکستان کو نئے پروگرام کے تحت 7 ارب ڈالر ملیں گے اور نیا قرض پروگرام 37ماہ کیلئے ہوگا۔

  • آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا شیڈول جاری ، پاکستان کا نام شامل نہیں

    آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا شیڈول جاری ، پاکستان کا نام شامل نہیں

    اسلام آباد : آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ اجلاس کے اگست تک کے کیلنڈر میں پاکستان کا ایجنڈہ شامل نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈاجلاس کا اگست تک کا کیلنڈر جاری کردیا گیا ، پاکستان کا ایجنڈا آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں شامل نہیں۔

    28 اگست کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس شیڈول ہے، اس اجلاس میں گنی بساؤ کا ایجنڈا شامل ہے، ایگزیکٹوبورڈ گنی بساؤ کے چھٹے جائزہ کی منظوری دے گا۔

    پاکستان کو بھی رواں ماہ نئےقرض پروگرام کی منظوری کی توقع ہے اور وفاقی وزیرخزانہ بھی رواں ماہ منظوری کی توقع ظاہرکرچکے ہیں تاہم ایگزیکٹوبورڈاجلاس میں شیڈول سے ہٹ کربھی ایجنڈا شامل کرسکتا ہے۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان12جولائی کواسٹاف لیول معاہدہ طےپایاتھا ، پاکستان کونئےپروگرام کے تحت 7ارب ڈالرملیں گے اور نیاقرض پروگرام 37ماہ کیلئے ہوگا۔