Tag: آئی ایم ایف سے معاہدے

  • آئی ایم ایف سے معاہدے کے مثبت اثرات :  اسٹاک مارکیٹ 81 ہزار کی سطح عبور کرگئی

    آئی ایم ایف سے معاہدے کے مثبت اثرات : اسٹاک مارکیٹ 81 ہزار کی سطح عبور کرگئی

    کراچی : آئی ایم ایف سے نئے قرض معاہدے کے بعد پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 81 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کیلئے معاہدے پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی دیکھی گئی اور سرمایہ کار دھڑا دھڑ حصص خرید رہے ہیں۔

    کاروبار کے آغاز پر ہی ہنڈرڈ انڈیکس ایک بار پھر 81 ہزار کی سطح عبور کرگیا ہے، 133 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 81 ہزار دوسو اکیاسی پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار پُرجوش ہیں اور بڑی کمپنیوں کے حصص میں تیزی دیکھی جارہی ہے جبکہ کچھ اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے رواں سال مارکیٹ ایک لاکھ پوائنٹس سے اوپرجاسکتی ہے۔

  • پاکستان کے آئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجود  ریٹنگ ایجنسی فچ نے خدشات کا اظہار کردیا

    پاکستان کے آئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجود ریٹنگ ایجنسی فچ نے خدشات کا اظہار کردیا

    اسلام آباد : پاکستان کے آئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجود ریٹنگ ایجنسی فچ نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان کے قرضے ملکی زرمبادلہ ذخائر سے 7 گنا زیادہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے آئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجود دوسری بڑی معاشی ریٹنگ ایجنسی فچ نے خدشات کا اظہار کردیا۔

    ڈائریکٹرفچ ایشیا پیسیفک نے کہا پاکستان کو پچیس ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں، جوپاکستان کے زرمبادلہ کے زخائرسےسات گنا زیادہ رقم ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کی آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ سے منظوری بھی ہونا ہے، پاکستان کو قرض کی ادائیگی اور معاشی بحالی کے لیے اس سے زیادہ رقم کی ضرورت ہوگی۔

    یاد رہے عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے آئی ایم ایف سے معاہدے پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدہ معیشت کو استحکام دے گا تاہم لہٰذا پاکستان کو طول المدتی استحکام کے لیے اصلاحات لانا ہوں گی، پاکستان کو اپنی آمدنی بڑھانا ہوگی ،ٹیکس اصلاحات لانے کی بھی ضرورت ہے۔

    موڈیز کا کہنا تھا کہ قلیل مدت میں معاشی سرگرمیاں متاثر رہیں گے جبکہ بلند شرح سود اور مہنگائی حکومتی اخراجات اور کاروباری سرمایہ کاری پر اثرانداز رہے گی تاہم اسٹینڈ بائی معاہدے سے حکومت کی مالی گنجائش معمولی بہتر ہوگی۔

  • آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر، پاکستان نے دوست ممالک سے امیدیں لگا لیں

    آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر، پاکستان نے دوست ممالک سے امیدیں لگا لیں

    اسلام آباد : آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر پاکستان کی معاشی ٹیم دوست ممالک سے مالیاتی قرض لینے کیلئے متحرک ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کے قرض پروگرام کے معاملے پر معاہدے میں تاخیر پر وزارت خزانہ نے دوست ممالک سے امیدیں لگا لیں۔

    ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ معاشی ٹیم دوست ممالک سے مالیاتی قرض لینے کیلئے متحرک ہوگئی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ چین سے 2ارب ڈالر اورسعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کیلئے کوششیں تیز کردی گئیں ہیں اور یو اے ای سے بھی ایک ارب ڈالر حاصل کرنے کیلئے اہم میٹنگز ہو رہی ہیں۔

    وزارت خزانہ نے کہا کہ چین سے آئندہ چند دنوں میں 80 کروڑ ڈالر مزید ملیں گے، اس سلسلے میں سیکریٹری خارجہ چین سے قرض کیلئے وزیرخزانہ سے ملکر چین روانہ ہو گئے۔

    ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور یو اے ای سے قرض ڈپازٹ کیلئے مزید وقت لگے گا، آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر سے معاشی ٹیم پلان بی پر عملدرآمد کرنے لگی ہے۔

  • پیپلز پارٹی کا حکومت سے آئی ایم ایف سے معاہدے کی شرائط سامنے لانے کا مطالبہ

    پیپلز پارٹی کا حکومت سے آئی ایم ایف سے معاہدے کی شرائط سامنے لانے کا مطالبہ

    اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت سے آئی ایم ایف سے معاہدے کی شرائط سامنے لانے کا مطالبہ کردیا ہے ،ترجمان بلاول بھٹو کا کہنا ہے 22 کروڑ  عوام کے  مستقبل کے فیصلے کو خفیہ نہیں رکھا جا سکتا، اپوزیشن کوئی بھی عوام دشمن معاہدہ قبول نہیں کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت سے آئی ایم ایف سے معاہدے پر دستخط سے قبل شرائط سامنے لانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    ترجمان بلاول بھٹو زرداری مصطفیٰ نوازکھوکھر نے کہاکہ وزیر خزانہ کہہ رہے ہیں کہ اسی ماہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر دستخط کریں گے، یہ پاکستان ہے کوئی کارپوریٹ کمپنی نہیں کہ بورڈ کے فیصلے مسلط کئے جائیں۔

    مصطفیٰ نوازکھوکھر نے کہاکہ یہ 22 کروڑ عوام کے مستقبل کے فیصلے ہیں انہیں خفیہ نہیں رکھا جا سکتا، معاہدے میں ایسا کیا ہے، وزیرخزانہ تفصیلات سامنے  لانے سے کیوں گریزاں ہیں؟

    ترجمان کا کہنا تھا پارلیمنٹ اور عوام جاننا چاہتے ہیں کہ اس معاہدے کے بعد مہنگائی مزید کتنی بڑھے گی؟ آئی ایم ایف کی شرائط سے بجلی، گیس، پیٹرولیم کی قیمتیں کتنی بڑھیں گی ؟ آئی ایم ایف کے معاہدے سے ڈالر کتنا مہنگا ہوگا اور روپے کی قدر کتنی کم ہوگی؟۔

    انہوں نے کہاکہ پہلے ہی حکومت ناقص معاشی پالیسیوں سے ملکی معیشت کو دیوالیہ کر چکی ہے ، بجلی، گیس، پیٹرولیم اور اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافے سے غریب پس چکے ہیں۔

    مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ سٹاک ایکسچینج کریش ہو چکی ہے،اپوزیشن کوئی بھی عوام دشمن معاہدہ قبول نہیں کرے گی۔

    مزید پڑھیں :  آئی ایم ایف پاکستان کو 6 ارب ڈالرفراہم کرنےکیلئے تیار، معاہدہ اپریل میں متوقع

    خیال رہے  پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اہم معاملات پر اتفاق ہوگیا، آئی ایم ایف پاکستان کو چھ ارب ڈالرفراہم کرنےکیلئےتیار ہیں‌ ، معاہدہ اپریل میں طے پانے کا امکان ہے ۔

    عالمی ریٹنگز ایجنسی فیچ کا کہنا تھا  کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ اورپاکستان میں معاہدہ جلدمتوقع ہے اور پلان کا حجم گزشتہ پلان سے دگناہوگا، آئی ایم ایف پاکستان کوبارہ ارب ڈالر دےگا۔