Tag: آئی ایم ایف قرض

  • آئی ایم ایف سے لیا گیا قرض کہاں کہاں استعمال ہوتا ہے؟ اسٹیٹ بینک حکام نے بتادیا

    آئی ایم ایف سے لیا گیا قرض کہاں کہاں استعمال ہوتا ہے؟ اسٹیٹ بینک حکام نے بتادیا

    اسلام آباد : اسٹیٹ بینک حکام نے آئی ایم ایف سے لئے گئے قرض کے حوالے سے تفصیلات بتادیں کہ کہاں کہاں استعمال ہوتا ہے؟

    سینیٹ کی اقتصادی امور کمیٹی میں آئی ایم ایف قرض کے استعمال کا معاملہ زیر بحث آیا، چیئرمین کمیٹی سیف اللہ ابڑو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم بار بار آئی ایم ایف کے پاس قرض کیلئے جا رہے ہیں،یہ بتایا جائے کہ آئی ایم ایف سے لیا گیا قرض کہاں کہاں استعمال ہوتا ہے؟

    اسٹیٹ بینک حکام نے اجلاس کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا آئی ایم ایف قرض معیشت کو چلانے کیلئے استعمال ہوتا ہے، یہ قرض صرف بیلنس آف پیمنٹ کیلئے استعمال ہو سکتا ہے۔

    مرکزی بینک حکام کا کہنا تھا کہ بیلنس آف پیمنٹ کے علاوہ کسی اور چیز پر قرض استعمال نہیں کر سکتے، ہم تب ہی آئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں بیلنس آف پیمنٹ کی ضرورت ہو، ضرورت کے بغیر آئی ایم ایف کے پاس نہیں جایا جا سکتا۔

    حکام نے مزید بتایا کہ قرض بیلنس آف ٹریڈ میں ڈیبٹ سروسنگ کیلئے استعمال ہوتا ہے، آئی ایم ایف کے انفلوز صرف سپورٹ کیلئے آتے ہیں۔

    حکام نے اجلاس کو بتایا سوائے اسٹیٹ بینک کے آئی ایم ایف فنڈ کوئی اور استعمال نہیں کر سکتا، آئی ایم ایف کا قرض صرف اسٹیٹ بینک کو ملتا ہے حکومت کو نہیں۔

  • پاکستانی وفد آئی ایم ایف سے نئے قرض کے حصول کے لئے واشنگٹن پہنچ گیا

    پاکستانی وفد آئی ایم ایف سے نئے قرض کے حصول کے لئے واشنگٹن پہنچ گیا

    اسلام آباد : پاکستانی وفد آئی ایم ایف سے نئے قرض کے حصول کے لئے واشنگٹن پہنچ گیا، پاکستانی وفد آئی ایم ایف سے نئے قرضے کے پیکج کی درخواست کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی قیادت میں پاکستانی وفد ایم ایف سے نئے قرض کے حصول کے لئے واشنگٹن پہنچ گیا، وفد میں گورنراسٹیٹ بینک، سیکریٹری خزانہ، ایڈیشنل سیکریٹری و دیگر اہم افسران شامل ہیں۔

    سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستانی وفد آئی ایم ایف اورعالمی بینک میں اہم ملاقاتیں کرے گا، جس میں آئی ایم ایف سے نئے قرضے کے پیکج اور چھ سے آٹھ ارب ڈالر کے نئے قرض پر بات ہوگی۔

    سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد آئی ایم ایف سے نئے قرضے کے پیکج کی درخواست کرے گا اور پاکستانی وزیر خزانہ آئی ایم ایف کو پاکستان کی بہترہوتی معیشت پر بریفنگ دیں گے۔

    دورے میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب چین، سعودی عرب، عرب امارات اور ترک وزرائے خزانہ سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ پاکستانی وفد کی دیگر مالیاتی اداروں کے وفود سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

    وزیر خزانہ کی امریکی محکمہ خارجہ کے سینئراہلکاروں سے بھی ملاقات ہوگی، جس میں وزیر خزانہ امریکی حکومت سے پاکستان کی معیشت اور درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کریں گے۔