Tag: آئی ایم ایف مشن چیف

  • آئی ایم ایف معاہدے کے بعد پاکستان کیلئے اضافی 5 ارب 6 کروڑ ڈالر فنڈنگ کی راہ ہموار

    آئی ایم ایف معاہدے کے بعد پاکستان کیلئے اضافی 5 ارب 6 کروڑ ڈالر فنڈنگ کی راہ ہموار

    اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے بعد پاکستان کیلئے اضافی 5ارب 6کروڑ ڈالر فنڈنگ کی راہ ہموار ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پاکستان کے مشن چیف نیتھن پورٹر نے امریکی جریدے بلومبرگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کیلئے تین ارب ڈالر کی منظوری دی گئی ہے، جس میں سے ایک ارب بیس کروڑ ڈالر پاکستان کو فراہم کر دیے گئے ہیں۔

    نیتھن پورٹر کا کہنا تھا کہ اس رقم سے الیکشن سے پہلے زرمبادلہ ذخائر کو استحکام مل سکے گا اور آئی ایم ایف معاہدے کے بعد پاکستان کو اضافی پانچ ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کی فنانسنگ جلد مل جائے گی۔۔

    آئی ایم ایف مشن چیف نے کہا کہ پاکستان کومزید رقم عالمی بینک، ایشین انفرسٹرکچرانویسٹنمنٹ بینک اوراسلامک ڈیولپمنٹ بینک سے ملے گی، اس سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ سکے گا اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دوست ممالک سے تین ارب ڈالرسے مل چکےہیں جبکہ تین ارب سترکروڑ ڈالر جلد مل جائیں گے جبکہ فچ نے بھی پاکستان کی فنانشل ریٹنگ کو بہتر کردیا ہے۔

  • آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار

    آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار

    اسلام آباد : وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان غیر معمولی نوعیت کا ہے، مشن چیف نیھتن پورٹرکا بیان داخلی معاملات میں مداخلت ہے۔

    عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ پاکستان قانون کے مطابق ہی چل رہا ہے،پاکستان کےاندرونی معاملات میں مداخلت آئی ایم ایف کامینڈیٹ نہیں۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ قرض پروگرام میں تاخیرپاکستان،آئی ایم ایف دونوں کے مفاد میں نہیں، وزیراعظم نےایم ڈی آئی ایم ایف کو شرائط ،پروگرام مکمل کرنےکی یقین دہانی کرائی، امید ہےنئے بجٹ سے پہلے اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا۔

    انھوں نے بتایا کہ 30جون کو آئی ایم ایف پروگرام ختم ہو جائے گا، آئی ایم ایف سے ڈیل نہ ہوئی تو وزارت خزانہ آنکھیں بند کرکے نہیں بیٹھی،ہروقت پلان بی بھی ہوتا ہے لیکن ہماری ترجیح آئی ایم ایف پروگرام ہے۔

    بجٹ کے حوالے سے عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ نئے مالی سال کا بجٹ الیکشن ایئر بجٹ ہوگا، نیا بجٹ 9 جون کے حساب سے تیار کیا جارہا ہے، نئے بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔

    وزیر مملکت برائے خزانہ کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی عام آدمی پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے،آئی ایم ایف پاکستان کو ٹارگٹڈ سبسڈی کی اجازت دیتا ہے۔

  • پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدہ کب ہوگا؟  آئی ایف ایم  نے بتا دیا

    پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدہ کب ہوگا؟ آئی ایف ایم نے بتا دیا

    اسلام آباد: آئی ایم ایف کے مشن چیف برائے پاکستان نیتھن پورٹر کا کہنا ہے کہ نویں جائزہ کی کامیابی کے بعد پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدہ ہوسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے مشن چیف برائے پاکستان نیتھن پورٹر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 9 ویں جائزہ پر مسلسل کام کر رہے ہیں اور نویں جائزہ کو مکمل کرنے کیلئے ضروری اصلاحات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    مشن چیف آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ نویں جائزہ کامیابی سے مکمل ہونے پر پاکستان کی ضروری فنانسنگ جاری ہوگی، نویں جائزہ کی کامیابی سے اسٹاف لیول معاہدہ ہوسکے گا۔

    یاد رہے دو روز قبل آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ آئی ایم ایف پاکستان کےبجٹ 24-2023پربات کرے گا، بجٹ کےاہم اہداف،مالیاتی خسارے پربات چیت کی جائے گی۔

    ناتھن پورٹر کا کہنا تھا کہ مالیاتی خسارے عملے کی سطح کےمعاہدےکی منظوری آخری رکاوٹوں میں سے ایک ہے، پاکستان کیلئے ادائیگیوں کے شدید توازن کے بحران کو حل کرنے کے لیےانتہائی اہم ہے۔

    کنٹری مشن چیف نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف نے 1.1 بلین ڈالر کی فنڈنگ جاری کرنے کےعملے کی سطح کے معاہدے کی منظوری دینی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ نےرائٹرزکی جانب سےتبصرہ کرنے کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا، حکومت نے کہاتھا کہ بیرونی فنانسنگ اس معاہدے کے لیے آخری رکاوٹ ہے۔

  • جنیوا میں اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف مشن چیف سے ملاقات ، پروگرام مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ

    جنیوا : وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے جینوا میں آئی ایم ایف مشن چیف سے ملاقات میں قرض پروگرام پر عملدرآمد کے عزم کو دہرایا۔

    تفصیلات کے مطابق جنیوا میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹرسے ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجوں پرتبادلہ خیال کیا گیا اور وزیرخزانہ نے قرض پروگرام مکمل کرنے کاعزم دہرایا۔

    وزارت خزانہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار اور ناتھن پورٹرنے ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیش نظرعلاقائی معیشتوں کو درپیش چیلنجوں پر بات کی۔

    اس کے علاوہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےعالمی بینک کے نائب صدر مارٹین ریزر سے بھی ملاقات کی، جس میں اسحاق ڈارنے کہا عالمی بینک کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

    آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کو ڈالر کا ایکسچینج ریٹ فری فولٹ کرنا ہوگا اور ایکسچینج ریٹ پر مصنوعی پابندی ختم کرنا ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان نے اگر آئی ایم ایف کا یہ مطالبہ مان لیا تو ڈالر کا ایکسچینج ریٹ 255 روپے تک پہنچ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کو رواں سال 30 جون تک پٹرولیم لیوی 855 ارب روپے جمع کرانے کا پلان بھی دینا ہوگا اور ڈیزل پر عائد لیوی بھی 32.5 روپے سے بڑھا کر فوری طور پر 50 روپے لیٹر کرنا ہوگی۔

    ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف اور پاکستان ملاقات میں گیس کے شعبے میں 1500 ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ ختم کرنے پر بھی بات ہوگی اور سرکلر ڈیٹ کم کرنے کے لیے گیس کے ریٹ مرحلہ وار بڑھانا ہوں گے۔

    آئی ایم ایف ٹیکس آمدن میں 300 ارب روپے کے اضافے کا مطالبہ پہلے ہی کرچکا ہے جب کہ اب پاکستان کو بجلی کے نقصانات کم کرنے کے لیے بجلی کے ریٹ بھی بڑھانے ہوں گے کیونکہ آئی ایم ایف بجلی کا فی یونٹ ریٹ 3.5 روپے بڑھانے کا مطالبہ کرچکا ہے۔

  • آئی ایم ایف مشن چیف کا 2 روزہ دورہ مکمل، اعلامیہ جاری

    آئی ایم ایف مشن چیف کا 2 روزہ دورہ مکمل، اعلامیہ جاری

    اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن چیف ارنسٹو ریمیریز ریگو کا دو روزہ پاکستان کا دورہ مکمل ہو گیا، اس دوران آئی ایم ایف کی جانب سے قرض پروگرام پر پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف مشن چیف ارنسٹو ریمیریز ریگو کا 2 روزہ دورہ مکمل ہو گیا، دورے کی تکمیل پر آئی ایم ایف کی طرف سے اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام پر پاکستانی حکام سے مذاکرات جار ی ہیں، آئی ایم ایف مشن چیف نے خزانہ، ریونیو اور تجارت کے وزرا سے ملاقاتیں کیں۔

    اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف مشن چیف نے وزیر توانائی عمر ایوب خان اور گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ سے ملاقاتیں کیں۔ مشن چیف نے سیکریٹری خزانہ، ایف بی آر چیئرمین سے بھی ملاقات کی۔

    یہ بھی پڑھیں:  آئی ایم ایف مشن چیف پاکستانی معیشت میں جلد بہتری کے لیے پرامید

    آئی ایم ایف کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معاشی صورتِ حال اور پاکستان کو در پیش چیلنجز پر مذاکرات ہوئے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے دورے پر آئے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) مشن چیف ارنسٹو ریمریز نے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے ملاقات کی، مشن چیف نے ملاقات میں پاکستان کی معیشت میں جلد بہتری کے لیے امید ظاہر کی۔

    عالمی ریٹنگز ایجنسی فیچ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ اور پاکستان میں معاہدہ جلد متوقع ہے اور پلان کا حجم گزشتہ پلان سے دگنا ہوگا، آئی ایم ایف پاکستان کو 12 ارب ڈالر دے گا۔