Tag: آئی ایم ایف پاکستان

  • ’پاکستان سے مذاکرات مجوعی طور پر مثبت رہے‘ آئی ایم ایف کا اعلامیہ جاری

    ’پاکستان سے مذاکرات مجوعی طور پر مثبت رہے‘ آئی ایم ایف کا اعلامیہ جاری

    عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

    اعلامیے کے مطابق پاکستان سے 12 تا 15 نومبر مشن چیف نیتھن پورٹر کی سربراہی میں مذاکرات ہوئے، مذاکرات میں وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومتوں سے بھی بات چیت ہوئی، مذاکرات میں نجی شعبہ کے نمایندوں بھی تبادلہ خیال ہوا، حالیہ بات چیت آئی ایم ایف کی ششماہی جائزہ کے لیے کی گئی۔

    مشن چیف آئی ایم ایف نیتھن پورٹر نے کہا کہ پاکستان سے مذاکرات مجوعی طور پر مثبت رہے، حکومت ایسے شعبہ سے ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے پر عزم ہے جو ٹیکس نہیں دے رہا۔

    آئی ایم ایف مشن چیف کا کہنا تھا کہ سماجی تحفظ اور ترقی میں صوبوں کے کردار کو بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی، پاکستان میں توانائی کی اصلاحات اور توانائی کے چیلنجز پر خصوصی بات چیت کی گئی، کئی شعبہ جات میں نجی شعبہ کا حصہ بڑھا کر حکومت پاکستان کا حصہ محدود کرنے کی ضرورت ہے۔

    نیتھن پورٹر نے کہا کہ پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے، موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد عوام کا معیار زندگی بہتر کرسکتا ہے، مذاکرات کے لیے پاکستانی حکام کا رویہ بڑا حوصلہ افزا اور معاون تھا۔

    پاکستان حکام سے مذاکرات پر آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کو آگاہ کیا جائے گا، نیتھن پورٹر کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد آئندہ سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں پھر پاکستان آئے گا۔

    واضح رہے کہ مشن چیف کی سربراہی میں آئی ایم ایف کے وفد نے 5 روز تک پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت کی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے آئی ایم ایف مشن نے الوداعی ملاقات بھی کرلی ہے۔

  • آئی ایم ایف نے پاکستان سے معاہدے کی تفصیلات جاری کردیں

    آئی ایم ایف نے پاکستان سے معاہدے کی تفصیلات جاری کردیں

    عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ سات ارب ڈالر قرض معاہدے کی تفصیلات بھی جاری کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب دو کروڑ انہتر لاکھ ڈالر کی پہلی قسط موصول ہوگئی، آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ سات ارب ڈالر قرض معاہدے کی تفصیلات بھی جاری کردیں۔

    معاہدے کے مطابق پاکستان کو ٹیکس کا منصفانہ نظام درکار ہے، ٹیکسوں میں تمام شعبہ جات کو حصہ دار بنانا ضروری ہے،  انسداد منی لانڈرنگ فریم ورک پر سختی سے عمل درآمد جاری رکھنا ہوگا۔

    وزیر اعظم کی آئی ایم ایف سے مزید ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالر قرض کی درخواست (arynews.tv)

    معاہدے کے مطابق سرکاری اداروں کے نقصانات کو روکنا ہوگا، سرکاری محکموں کی گورننس بہتر بنانا ہوگی، پاکستان میں اصلاحات کا عمل سختی سے جاری رہنا چاہیے۔

    آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان میں توانائی کی اصلاحات پرعمل درآمد ضروری ہے، حکومت بجلی کی لاگت کم کرنے کیلئے اصلاحات یقینی بنائے اور پاکستان توانائی کی قیمتوں سے متعلق ایڈجسٹمنٹ بروقت کرے۔

    معاہدے کے مطابق پاکستان محصولات بڑھانے کے لیے کوششیں جاری رکھے، پاکستان کو ماحولیات، کرپشن، اصلاحات جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان میں سرکاری اداروں میں کرپشن ختم کرنا ہوگی۔

    آئی ایم اف معاہدے کے مطابق پاکستان میں ماحول کے نقصانات کم کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، کاروبار کرنے کے لیے مساوی مواقع دینا ہوں گے اور تمام شعبہ جات کی پیداوار کو بڑھانا ہوگا۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دے دی تھی۔

    آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جورجیوا کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا تھا جس میں پاکستان کا ایجنڈا سر فہرست تھا۔

    آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کا قرض پروگرام 37 ماہ کے عرصے پر محیط ہوگا، پاکستان کو فوری طور پر ایک ارب ڈالرز کی قسط جاری کی جائے گی۔

  • پاکستان کو  آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی رقم کب ملے گی؟

    پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی رقم کب ملے گی؟

    اسلام آباد : پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی امدادی رقم آج ملنے کا امکان ہے، رقم ملنے کے بعد زر مبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی امدادی رقم آج ملنے کا امکان ہے، ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ ائی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ نمبر ون میں منتقل ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر ملنے کے بعد ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے۔

    یاد رہے 11 جنوری کو آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کی منظوری دی تھی۔

    اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر مل جائیں گے جس سے زرمبادلہ ذخائر 13 جنوری تک 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔

    پاکستان کیلئے اسٹینڈبائی ارینجمنٹ پروگرام کےتحت قرض کی منظوری دی گئی۔ پہلے اقتصادی جائزے کی تکمیل پر اسٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر 2023 کو طے پایا تھا، پاکستان کو قرض پروگرام میں سے 1.2 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں۔

  • سال نو کے آغاز پر آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لئے اچھی خبر

    سال نو کے آغاز پر آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لئے اچھی خبر

    اسلام آباد : آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ 11 جنوری کو پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی قسط کی منظوری دے گا، موجودہ آئی ایم ایف پروگرام کےتحت پاکستان کو ابھی 1.8ارب ڈالر دینے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کو نئے شیڈول میں شامل کر لیا، پاکستان کیلئےآئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس11 جنوری کو ہوگا۔

    بورڈ میں 3 ارب ڈالرز کے قلیل مدتی قرض پروگرام کے تحت پہلاجائزہ پیش کیا جائے گا اور بورڈ پاکستان کیلئے دوسری قسط کی منظوری کا جائزہ لے گا ، جس کے بعد پاکستان کیلئے ستر کروڑ ڈالرکی قسط کی منظوری دے گا۔

    آئی ایم ایف بورڈ گیارہ جنوری کو منظوری دیتا ہے تو پاکستان کو تقریبا ستر کروڑ ڈالرمل جائیں گے جبکہ باقی ایک ارب دس کروڑ ڈالرقرض کا فیصلہ آئی ایم ایف آئندہ جائزہ رپورٹ مکمل ہونے پر کرے گا۔

    آئی ایم ایف مشن پندرہ نومبرکو پاکستانی حکام کےساتھ اسٹاف لیول معاہدہ مکمل کرچکا ہے اور آئی ایم ایف کے تین ارب ڈالر پروگرام تحت پاکستان کو اب بھی ایک ارب اسی کروڑ ڈالر قرض ملنے باقی ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ دسمبر میں امریکی جریدے بلوم برگ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کے معاملے پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 11 جنوری 2024 کو ہوگا۔

    بلوم برگ کے مطابق اجلاس میں پاکستان میں کی جانے والی اسٹاف لیول میٹنگ کے فیصلوں کو حتمی شکل دی جائے گی اور پاکستان کیلئے 3ارب ڈالر اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت اگلی قسط کی منظوری متوقع ہے۔

  • آئی ایم ایف نے پاکستان سے آئندہ مالی سال کیلئے شرائط منوالیں

    آئی ایم ایف نے پاکستان سے آئندہ مالی سال کیلئے شرائط منوالیں

    اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ایم ای ایف پی ڈرافٹ میں پاکستان سے آئندہ مالی سال کیلئے شرائط منوالیں۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ایم ای ایف پی ڈرافٹ میں معاشی ٹیم سے آئندہ مالی سال کیلئے شرائط منوالیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کیلئے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 11 ہزار ارب سے زائد رکھنے پر اتفاق کرلیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی حکومت کے اخراجات ساڑھے 16 ہزار ارب تک ہوں گے جبکہ قرض اور سود کی ادائیگیوں پر آئندہ مالی سال ساڑھے 9 ہزار ارب روپے سے زائد ہوں گے۔

    ایم ای ایف پی ڈرافٹ کے مطابق آئندہ مالی سال دفاعی اخراجات کا تخمینہ 21 سو ارب روپے تک لگایا گیا۔

    ایم ای ایف پی ڈرافٹ میں سبسڈیز اور گرانٹس کی مد میں 3 ہزار ارب روپے رہنے کا تخمینہ لگایا گیا کہا گیا کہ صوبوں کو آئندہ مالی سال 5 ہزار 320 ارب روپے جاری کیے جائیں گے۔

    ایم ای ایف پی میں وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت 780 ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز اور آئندہ مالی سال مالیاتی خسارہ 9 ہزار ارب روپے سے زائد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

  • آئی ایم ایف پاکستان کو کوئی رعایت دینے پر تیار نہیں ، نیا مطالبہ سامنے آگیا

    آئی ایم ایف پاکستان کو کوئی رعایت دینے پر تیار نہیں ، نیا مطالبہ سامنے آگیا

    اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے نگران حکومت سے گیس کے ریٹ 45 فیصد بڑھانے کا مطالبہ کردیا، یکم اکتوبر سے گیس کے نرخ بڑھانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے گیس کے ریٹ 45 فیصد بڑھانے کا مطالبہ کردیا، ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے گیس کا ریٹ بڑھا کر 435 ارب روپے جمع کرنے کا مطالبہ کیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف گیس کے ریٹ بڑھانے میں کوئی رعایت دینے پر تیار نہیں تایم گیس کےچھوٹے صارفین کو ریٹ میں اضافے سے بچانے کیلئے نگران حکومت کی کوششیں جاری ہے۔

    حکومت نے آئی ایم ایف سے استدعا کی کہ گیس کے چھوٹے صارفین کے لیے گیس مہنگی نہ کی جائے۔

    نگران حکومت گیس کے 64 فیصد صارفین کو بچانے کے لیے حکمت عملی بنانے لگی، ذرائع کا کہنا تھا کہ گیس کے ریٹ میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

    یکم اکتوبر سے گیس کے ریٹ 45 فیصد تک بڑھانے کی تیاریاں جاری ہے ، گیس صارفین اکتوبر تا دسمبر کے بلوں میں جولائی تا ستمبر کے واجبات کلیئر کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق گیس کے ریٹ میں اضافے کا اطلاق بڑے گھریلو صارفین پر بھی ہوگا جبکہ کمرشل صارفین، تندور اور ہوٹلوں ، سی این جی ، کھاد کے کارخانوں اور اسٹیل انڈسٹری کے لیے بھی گیس مہنگی ہونے کا امکان ہے

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سالانہ ایک لاکھ ڈالر پاکستان لانے کی اسکیم پر ڈیڈلاک برقرار

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سالانہ ایک لاکھ ڈالر پاکستان لانے کی اسکیم پر ڈیڈلاک برقرار

    اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سالانہ ایک لاکھ ڈالر پاکستان لانے کی اسکیم پر ڈیڈلاک برقرار ہے، آئی ایم ایف پاکستان کے مؤقف سے مطمئن نہ ہوسکا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو منانے کیلئے پاکستانی معاشی ٹیم کی سرتوڑ کوششیں جاری ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان طویل ورچوئل میٹنگ ہوئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سالانہ ایک لاکھ ڈالرپاکستان لانے کی اسکیم پر ڈیڈلاک برقرار ہے، آئی ایم ایف تاحال اسکیم پر پاکستانی مؤقف سے مطمئن نہ ہوا۔

    پاکستان کی معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف کو بجٹ کی منظوری اور ترامیم سے آگاہ کرتے ہوئے بریفنگ میں بتایا کہ ٹیکس آمدن مزید 215 ارب روپےبڑھاکر 9415 ارب روپے کردی گئی۔

    آئی ایم ایف کو نان ٹیکس آمدن بڑھانے کےلیے لیوی بڑھانے ، نئے ٹیکسز، بجٹ منظوری اور شرائط پر عملدرآمد سے متعلق آگاہ کیا۔

    معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف حکام کو اسٹاف لیول معاہدے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سخت معاشی پالیسیوں جیسے اقدامات پرعملدرآمد کیا ، جس پر آئی ایم ایف نے کوششوں کو سراہا۔

    ایک لاکھ ڈالر کی اسکیم پر بجٹ میں بات نہ ہونے پر آئی ایم ایف نے وضاحت مانگ لی، معاشی ٹیم آج کےورچوئل مذاکرات میں ایک لاکھ ڈالرکی اسکیم پر وضاحت دے گی، باہمی مشاورت سےآئی ایم ایف سے آج بھی ورچوئل مذاکرات جاری رہیں گے۔

    معاون خصوصی خزانہ طارق باجوہ ، سیکرٹری خزانہ امداد بوسال سمیت چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد اور ان کی ٹیم نے ورچوئل میٹنگ میں شرکت کی۔

    ذرائع نے بتایا کہ ایکسٹرنل فنانسنگ پربھی آئی ایم ایف کے ساتھ رعایت کی بات چیت کی گئی، آج کی ورچوئل میٹنگ میں بات چیت مثبت رہی تو معاہدےکی طرف بڑھ سکتے ہیں۔