Tag: آئی ایم ایف پروگرام

  • بھارت کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کو سیاست زدہ کرنے کی کوشش ناکام

    بھارت کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کو سیاست زدہ کرنے کی کوشش ناکام

    اسلام آباد : بھارت کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کو سیاست زدہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، آئی ایم ایف پروگرام کے خلاف منفی بیانیہ بھارت کی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کو عالمی سطح پر ایک اور ناکامی کا سامنا ہے، بھارت کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کو سیاست زدہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے اس اقدام کو مسترد کر دیا، پاکستان معاشی ترقی کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے اور میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پورے عزم سے کام کررہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے خلاف منفی بیانیہ بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی غیر قانونی معطلی کی طرح عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،بھارت کا یہ رویہ خطے میں عدم استحکام کا باعث بن رہا ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ بھارتی عدم برداشت خطے میں توازن کو خراب کر رہی ہے،آئی ایم ایف پروگرام میں بھارتی مداخلت کسی صورت منظورنہیں، پاکستان اپنی معیشت کو مسلسل مستحکم کرنےکی کوششیں کررہاہے، بھارت مسلسل عالمی قوانین اوردوسرے ملکوں کے حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

    مشیر وزارت خزانہ خرم شہزاد نے خبر رساں ایجنسی روئٹر کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کا پروگرام ٹریک پر ہے، بھارت اپنے مفاد اور سیاست کیلئے آئی ایم ایف کو سیاست زدہ کرنے کی کوشش کررہا ہے، جو بھارت کے اپنے لئے شرمندگی کا باعث ہے، آئی ایم ایف کبھی سیاست کا شکار نہیں ہوا۔

    یاد رہے ایک سرکاری ذریعے نے روئٹرز کو بتایا تھا کہ بھارت نے پاکستان کو دیے گئے قرضوں پر آئی ایم ایف کے ساتھ تحفظات کا اظہار کیا اور اس پر نظرثانی کا مطالبہ کیا تھا۔

  • پیٹرول کی قیمت میں کمی نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

    پیٹرول کی قیمت میں کمی نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

    اسلام آباد : حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی، جس سے شہریوں پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف کی راہ میں رکاوٹ بن گیا، شہریوں پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات 12 روپے 14 پیسے تک فی لیٹر مہنگی کیں ، حکومتی ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے باعث قیمتوں میں اضافہ روکنا ممکن نہیں تھا۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل 16 اکتوبر سے اب تک 12 روپے 14 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا، اسی مدت میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے7 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جبکہ ڈیڑھ ماہ میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 اور پیٹرول 2 بار مہنگا کیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت لیوی کم کرکے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ روک سکتی تھی تاہم وفاقی حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے باعث لیوی میں کمی نہیں کرسکتی۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق اس وقت پیٹرول پر 60 روپے فی لیٹر لیوی وصول کی جارہی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر بھی 60 روپے فی لیٹر کے حساب سے لیوی عائد ہے، جس کے باعث شہری پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کا مسلسل بوجھ بردداشت کرنے پر مجبور ہیں۔

    جولائی تا ستمبر 2024 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی 261 ارب 69 کروڑ روپے رہی، پہلی سہہ ماہی میں سالانہ بنیاد پر لیوی کی وصولی میں 39 ارب 62 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔

    گذشتہ سال جولائی تا ستمبر پیٹرولیم لیوی کی وصولی 222 ارب 7 کروڑ روپے تھی، رواں مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا ہدف 1281 ارب روپے مقرر ہے۔

    مالی سال 2023۔24 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی ایک ہزار 19 ارب روپے تھی جبکہ مالی سال 2022۔23 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 580 ارب روپے وصول کئے گئے تھے۔

  • ‘آئی ایم ایف نے تین سال کیلئے گارنٹی دے دی  کہ پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا’

    ‘آئی ایم ایف نے تین سال کیلئے گارنٹی دے دی کہ پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا’

    اسلام آباد : سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے کہا آئی ایم ایف نے تین سال کیلئے گارنٹی دیدی کہ پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا۔

    .تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری پاکستانی معیشت کےلیے ضروری تھا، آئی ایم ایف قرض کی منظوری خوش آئند اور معیشت کےلیے ضروری ہے۔

    سابق چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام معیشت کی بحالی نہیں خراب معیشت کی سپورٹ کیلئےہوتا ہے اور ہمیشہ اینٹی گروتھ ہوتا ہے ،پروگرام گروتھ کی طرف لیکر نہیں جاتا۔

    انھوں نے بتایا کہ ستمبر2023کےمقابلےستمبر2024میں معیشت کےلحاظ سے چیزیں بہتر ہوئی ہیں، ڈالر کنٹرول میں ہے اورمہنگائی بھی کم ہوئی ہے، معیشت حکومتی اقدامات کی بجائے عالمی معاشی صورتحال کی وجہ سے بہتر ہوئی۔

    سابق چیئرمین نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پروگرام دےکر تین سال کیلئے گارنٹی دیدی کہ پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا آئی ایم ایف پروگرام جب کسی ملک میں آتاہے تو دنیا قبول کرتی ہے کہ یہ دیوالیہ نہیں ہوگا۔

    نان فائلر کی کیٹگری ختم کرنے کے حکومتی فیصلے پر ان کا کہنا تھا کہ خوشی کا دن ہے کہ نان فائلر غلط ٹرم ہے اس کا کوئی مطلب نہیں ہے ، دنیا کے کسی ملک میں نہیں ہوتاکہ 10فیصد زیادہ دےدیں گے تو آپ چور نہیں ہیں ، یہ خوشی کی بات ہے کہ حکومت نے قبول کرلیا کہ نان فائلر کچھ نہیں ہوتا یہ ختم ہوناچاہیے۔

    سابق چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں سرمایہ کاری کی جوصورتحال ہے یہ سیاسی سسٹم کی ناکامی ہے، پچھلے 50سال سے سیاسی ڈرامہ چل رہاہے عوام کو کوئی سروکار نہیں، معیشت کے بنیادی مسائل حل کرنیوالے دوسرے لوگ آتے ہیں تو یہ ہماری بدقسمتی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام میں حائل رکاوٹیں دور کردیں

    پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام میں حائل رکاوٹیں دور کردیں

    کراچی : گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کی تمام مالی یقین دہانیاں حاصل کرلیں ،ستمبر میں اپنا مقدمہ پیش کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ماہرین کی پوسٹ مانیٹری پالیسی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نےآئی ایم ایف پروگرام کی تمام مالی یقین دہانی حاصل کرلی ہیں، آئی ایم ایف پروگرام کے حصول میں مزیدکوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

    جمیل احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان ستمبر2024 میں آئی ایم ایف اجلاس میں اپنا مقدمہ پیش کرےگا، پاکستان کورواں مالی سال26.20ارب ڈالراداکرنےہیں اور مالی سال کی ادائیگیوں میں16.3ارب ڈالررول اوور ہوں گے۔

    گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مارچ تک14.1ارب ڈالرواجب اداہوں گے، مارچ تک8.3ارب ڈالررول اوورہونگے اور مارچ تک بقایا5.8ارب ڈالرماہانہ80کروڑسے1ارب ڈالراداکرِیں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ جولائی سےستمبرتک4ارب ڈالرسیٹل کرچکےہیں، جولائی سےستمبرتک1.7ارب ڈالرادا،2.3ارب ڈالررول اوور کئے۔

    خیال رہے آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ پچیس ستمبر کو طے پا گئی ہے، آئی ایم ایف پاکستان کے لیے مزید قرض پروگرام کی توثیق کرے گا۔

    انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی ڈائریکٹر جولی کوزیک نے اشارہ دے دیا ہے ، آئی ایم ایف سے سات ارب ڈالر قرض پروگرام تین سال کیلئے ہوگا۔

  • آئی ایم ایف کا مثبت ردعمل  معاشی ترقی کیلئے خوش آئند قرار

    آئی ایم ایف کا مثبت ردعمل معاشی ترقی کیلئے خوش آئند قرار

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئی ایم ایف کے مثبت ردعمل کو معاشی ترقی کیلئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ پروگرام آخری ثابت ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈاجلاس کیلئےوزیراعظم کی کاوشوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے آئی ایم ایف کےمثبت ردعمل کومعاشی ترقی کیلئےخوش آئند قرار دے دیا۔

    مریم نواز نے کہا کہ وزیر اعظم اورانکی ٹیم نےمعاشی بحران سےنمٹنےکیلئےناقابل فراموش کرداراداکیا، پاکستان کی معیشت بلندپروازکےلئےٹیک آف پوزیشن میں آچکی ہے، آئی ایم ایف کاحالیہ پروگرام آخری ثابت ہوگا اور وہ وقت دورنہیں جب پاکستان کامعاشی قوت کےطورپرظہورہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت نوازشریف کی قیادت میں عوام کومعاشی مشکلات کےحل کیلئےکوشاں ہے ، معیشت کامستحکم ہونےکےبعدترقی کی جانب گامزن ہوناخوش آئندامرہے۔

    انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی پاکستان کےعوام کی امیدوں کامحورہے، معاشی پالیسی ریٹ میں کمی سےکاروبار اورمعیشت پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے ، سرمایہ کاروں کا اعتماددن بدن بڑھ رہا ہے۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ پنجاب میں ضروری اشیا خوردونوش کےنرخ دیگرصوبوں کی نسبت سب سےکم ہیں ، مہنگائی میں کمی آنے سے عوام نے سکھ کا سانس لیا۔

  • آئی ایم ایف پروگرام کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، انڈیکس میں 10.78 فیصد تک کا اضافہ

    آئی ایم ایف پروگرام کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، انڈیکس میں 10.78 فیصد تک کا اضافہ

    کراچی : آئی ایم ایف پروگرام کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگیا ، پروگرام سے اب تک 100انڈیکس میں 10.78فیصدکا اضافہ ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ، رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کےکاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور آئی ایم ایف پروگرام کے بعد اب تک 100انڈیکس میں 10.78فیصدکا اضافہ ہوچکا ہے۔

    ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 853 پوائنٹس اضافے سے 45920 پر بند ہوا، اس عرصے میں 1 ارب 78 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا جبکہ 45 ہزار 61 کروڑ روپے مالیت کا کاروبار کیا گیا اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 91 ارب بڑھ کر6963 ارب روپے ہوگیا۔

    خیال رہے گذشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا تھا اور ہنڈرڈ انڈیکس چھیالیس ہزار کی نفسیاتی حد کو ٹچ کر گیا تھا، انڈیکس پانچ سو بائیس پوائنٹس اضافےکے ساتھ پینتالیس ہزار نو سو بیس پوائنٹس پر بند ہوئی۔

    ماہرین کا کہنا تھا اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی وجہ آئی ایم ایف معاہدہ ہے، جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

  • تحریک انصاف  کا آئی ایم ایف پروگرام پر ردِ عمل آگیا

    تحریک انصاف کا آئی ایم ایف پروگرام پر ردِ عمل آگیا

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے آئی ایم ایف پروگرام پر رد عمل دیتے ہوئے کہا معاہدے تک پہنچنے کیلئے قوم ایک سال سے پی ڈی ایم کی نااہلی کا بوجھ برداشت کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان تحریک انصاف نے آئی ایم ایف پروگرام پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف اورکابینہ معاہدےپرایسےجشن منارہےجیسے3 ارب ڈالرخیرات کی صورت ملنےوالےہوں، پی ڈی ایم کے مطابق تمام معاشی مسائل کا حل صرف آئی ایم ایف پروگرام میں ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت میں یہی لوگ آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کوملک دشمنی قرار دیتے تھے، معاہدے تک پہنچنے کیلئے قوم ایک سال سے پی ڈی ایم کی نااہلی کا بوجھ برداشت کر رہی ہے ، آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ 12 جولائی کو اجلاس میں اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا۔

    پی ٹی آئی نے کہا کہ روس سےسستا تیل آنے کے باوجود ڈیزل کی قیمت میں 7روپے50پیسےاضافہ کیاگیا، اسحاق ڈار خود بتا چکےپٹرولیم لیوی کی مد میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھائی جائیں گی۔

    ترجمان کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کا طےہونا مثبت پیش رفت ہے لیکن اس کے آگے کیا کرنا ہے؟ حکومت کے پاس کوئی فنڈز نہیں، ترجیح صرف آئی ایم ایف اوردیگر ممالک سےرقم اکٹھی کرنا ہے، ترجمان

    تحریک انصاف نے مزید کہا کہ معاشی اصلاحات کے حوالےسے پی ڈی ایم حکومت کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں، ایسا لگتا ہے حکومت کاپلان بی محض بیرونی سرمایہ کاری کے ذریعے معیشت کو سدھارنا ہے۔

  • آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر ، حکومت کو بجٹ کی تیاریوں میں مشکلات کا سامنا

    آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر ، حکومت کو بجٹ کی تیاریوں میں مشکلات کا سامنا

    اسلام آباد : نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے شیڈول میں دوسری بار تبدیلی کے بعد پیر کو طلب کر لیا گیا، کمیٹی کو رواں مالی سال کےجی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ جاری کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام سے آئی ایم ایف پروگرام مزید تاخیر کا شکار ہے ، جس کے باعث بجٹ شیڈول بھی متاثر ہو رہا ہے۔

    نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے شیڈول میں دوسری بار تبدیلی کے بعد پیر کو طلب کر لیا گیا، کمیٹی کو رواں مالی سال کےجی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ جاری کرنا ہے.

    ذرائع نے بتایا کہ زراعت، صنعت، خدمات سمیت مختلف شعبوں کی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ اہداف کا تعین کیا جائے گا، بجٹ اسٹریٹجی پیپر کی کابینہ سے اگلے ہفتے منظوری متوقع ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس جو تیئیس مئی کو ہونا تھا تاہم اجلاس دو جون تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

    اے پی سی سی اجلاس میں قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی جائے گی، قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس جون کے پہلے ہفتے میں ہوگا

    حکام وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ نو جون کو پیش کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

  • ہم نے آئی ایم ایف پروگرام میں رہ کر سیاسی قیمت ادا کی، پوری کوشش ہے معاہدہ ہوجائے، عائشہ غوث پاشا

    ہم نے آئی ایم ایف پروگرام میں رہ کر سیاسی قیمت ادا کی، پوری کوشش ہے معاہدہ ہوجائے، عائشہ غوث پاشا

    اسلام آباد : وزیر مملکت ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف پروگرام میں رہ کر سیاسی قیمت ادا کی ہے ، پوری کوشش ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہو جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آئی ایم ایف کے ساتھ رابطے میں ہیں، پروگرام جاری رکھنا چاہتے ہیں اور اس کو مکمل کرنے کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں۔

    عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی ایم ایف پروگرام میں رہ کر سیاسی قیمت ادا کی ہے اور پوری کوشش ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہو جائے۔

    بجٹ کے حوالے سے وزیر مملکت نے کہا کہ بجٹ کی تیاری چل رہی ہے، بجٹ نمبرز کو حتمی شکل دے رہے ہیں، جون کے پہلے ہفتے میں بجٹ پیش کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنا ملک کی ضرورت ہے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی جب تک ڈبل ڈیجٹ نہیں ہوتا مشکل صورتحال رہے گی۔

    ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے مزید کہا کہ اسمگلنگ پر قابو پا کر ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جائے گا، اس ضمن میں پالیسی سطح پر کام کیا جا رہا ہے، بجٹ خسارے پر قابو پانا ہی عوام کے لیے بڑا ریلیف ہو گا۔

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ مشکل معاشی حالات میں بھی عوام کو ریلیف دینے کی پوری کوشش کریں گے۔

  • عمران خان اپنے ہی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی ناکام بنانے کی کوشش کررہا ہے، شہباز شریف کا دعویٰ

    عمران خان اپنے ہی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی ناکام بنانے کی کوشش کررہا ہے، شہباز شریف کا دعویٰ

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے ہی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی ناکام بنانے کی کوشش کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان اپنے ہی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی ناکام بنانے کی کوشش کررہا ہے، سڑکوں پرافراتفری اور فتنہ و فساد اسی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بزدل شخص عدالت کو تلاشی نہیں دیتا کیونکہ مجرم ہے، عمران خان چاہتا ہے ملک میں عدم استحکام کی آگ بھڑکے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ یہ نہیں چاہتا غریب عوام کومہنگائی،معاشی دباؤسے نجات ملے، یہ نہیں چاہتاکہ پاکستان کے لئے وسائل کی راہ ہموار ہو۔

    عدالتوں میں پیشی کے حوالے سے تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا عدالتوں سے بھاگنا بزدلی کی انتہاہے ، پہلے آئی ایم ایف پروگرام ، اپنے وعدوں اور نظریات سے بھاگ گئے ،اب عدالتوں سےبھاگ رہے ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف اور ن لیگ قیادت نے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے بدترین انتقام کا سامنا کیا، ہم اپنے بیٹوں، بیٹیوں اور بہنوں سمیت جھوٹے مقدمات میں عدالتوں میں پیش ہوئے۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کےرہنما سزائےموت کی چکیوں میں رہے،ہیروئن جیسے جھوٹے کیسز کا سامنا کیا۔