Tag: آئی ایم ایف چیف

  • آئی ایم ایف کا پاکستان پر  تمام اہداف پر سختی سے عملدرآمد کرنے پر زور

    آئی ایم ایف کا پاکستان پر تمام اہداف پر سختی سے عملدرآمد کرنے پر زور

    اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد نے پاکستانی معاشی ٹیم کے اقدامات کو سراہتے ہوئے روز دیا کہ پاکستان کو تمام اہداف پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) وفد کا تعارفی سیشن ہوا ، ایف بی آر حکام بھی آئی ایم ایف وفد سے تعارفی سیشن میں شریک ہوئے جبکہ گورنراسٹیٹ بینک آئی ایم ایف وفد سے ملاقات کے بعد روانہ ہوگئے۔

    نگران وزیرخزانہ نے بتایا کہ قرض پروگرام کے تحت تمام اہداف پر عملدرآمد ہورہا ہے اور قرض پروگرام میں رہتے ہوئے تمام اہداف پرعملدرآمد کریں گے، اقتصادی جائزے تک آئی ایم ایف کی تمام شرائط پر عملدرآمد ہو چکا ہے۔

    آئی ایم ایف مشن کو ابتدائی طور پر اہداف پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کردی گئی ، آئی ایم ایف وفد نے معاشی ٹیم کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو تمام اہداف پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہے۔

    خیال رہے آئی ایم ایف سے مذاکرات کا آغاز آج ہوگیا ہے ، پہلے مرحلے میں ٹیکنیکل مذاکرات میں ڈیٹا شیئرنگ ہوگی، وزیر خزانہ شمشاد اختر مذاکرات میں پاکستانی ٹیم کی سربراہی کررہی ہے جبکہ پاکستان کیلئے مشن چیف نیتھن پورٹر آئی ایم ایف ٹیم کی سربراہی کررہے ہیں۔

    ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تمام اہداف حاصل کرلیے، پاکستان کامیابی سے پہلے جائزے کی تکمیل کیلئے پرامید ہیں، آئی ایم ایف کیلئے پہلی سہ ماہی کارکردگی قابل قبول ہونا ضروری ہے، جائزے کی کامیابی پر پاکستان کو تقریبا 70کروڑ ڈالرز کی قسط ملےگی۔

  • آئی ایم ایف مشن چیف پاکستان پہنچ گے، وزیرخزانہ سے اہم ملاقات ہوگی

    آئی ایم ایف مشن چیف پاکستان پہنچ گے، وزیرخزانہ سے اہم ملاقات ہوگی

    اسلام آباد: آئی ایم ایف کے نئے مشن چیف ارنسٹو ریمریز پاکستان پہنچ گے، وہ وزیرخزانہ اسد عمر سے اہم ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسدعمر سے ملاقات سمیت آئی ایم ایف مشن چیف اسٹیٹ بینک اور حکومت کی اقتصادی ٹیم سے بھی ملیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آئی ایم ایف سے متوقع مالی پیکج پر بات چیت کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا تھا پاکستان آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب پہنچ گیا ہے، آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج پربات چیت آخری مرحلے میں ہے، ممکنہ بیل آؤٹ پیکج پراختلافات میں کمی آئی ہے۔

    وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حتمی معاہدہ مذاکرات کے بعد ہوگا، اب تک بیل آؤٹ پیکج پر کوئی بھی رقم طے نہیں پائی، آئی ایم ایف مشن کی پاکستان آمد سے قبل فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ایشیا پیسیفک گروپ بھی پاکستان کا دورہ کرے گا۔

    بیل آؤٹ پیکج : آئی ایم ایف کے نئے مشن چیف 26مارچ کو پاکستان آئیں گے

    اسد عمر نے کہا تھا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے مشن کو حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے حوالے سے اٹھائے گئے سخت اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔