Tag: آئی ایم ایف کا مطالبہ

  • کیش پر خریدنے والوں کو پٹرول مہنگا، ڈیبٹ کارڈ پر سستا دیا جائے،آئی ایم ایف کا مطالبہ

    کیش پر خریدنے والوں کو پٹرول مہنگا، ڈیبٹ کارڈ پر سستا دیا جائے،آئی ایم ایف کا مطالبہ

    اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات میں عالمی مالیاتی فنڈ نے مطالبہ کیا ہے کہ کیش پر پٹرول اور ڈیزل 2 روپے مہنگا کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ساتھ ہونے والے بجٹ مذکرات میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ حکام نے کہا کہ کیش پر پٹرول اور ڈیزل 2 روپے مہنگا جبکہ ڈیبٹ کارڈ اور کریڈٹ کارڈ پر پٹرول اور ڈیزل 2 روپے سستا دیا جائے، کیش خریداری پر سیلز ٹیکس 18 کے بجائے 20 فیصد کیا جائے۔

    آئی ایم ایف نے کہا کہ کیش اور غیر دستاویزی معیشت کی حوصلہ شکنی کی جائے، ڈیبٹ کارڈ اور کریڈٹ کارڈ پر شاپنگ میں سیلز ٹیکس 2 فیصد کم کیا جائے۔

    بجٹ 26-2025: آئی ایم ایف نے پاکستان سے بڑا مطالبہ کر دیا

    نان فائلرز کی کیٹیگری مکمل طور پر ختم کی جائے، پاکستان میں صرف فائلرز کو گاڑی خریدنے کی اجازت دی جائے، نان فائلرز کے لیے گاڑی خریدنے پر پابندی برقراررکھی جائے، پاکستان میں صرف فائلرز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

    آئی ایم ایف نے کہا کہ نان فائلرز کےلیے بیرون ملک جانے پر پابندی برقرار رکھی جائے، پاکستان میں صرف فائلرز کو پراپرٹی خریدنے کی اجازت دی جائے۔

    نان فائلرز کے پراپرٹی خریدنے پر پابندی برقرار رکھی جائے، نان فائلرز کے 50 ہزار کیش نکلوانے پر اضافی ودہولڈنگ ٹیکس بڑھایا جائے۔

    انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کا مزید کہنا تھا کہ نان فائلرز کے 50 ہزار روپے نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس 0.6 سے بڑھاکر 1.2 فیصد کیا جائے۔

    https://urdu.arynews.tv/imf-budget-tax-revenue-nathan-porter/

  • آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس کیلئے قانون سازی کا مطالبہ، ذرائع

    آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس کیلئے قانون سازی کا مطالبہ، ذرائع

    اسلام آباد : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے، نئے پروگرام پر پالیسی مذاکرات آج سے شروع ہوں گے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے قرض پروگرام کے لیے پنشن میں اصلاحات کرنا ہوں گی، آئی ایم ایف نے زور دیا ہے کہ ایک لاکھ روپے سے زائد ماہانہ پنشن پر ٹیکس عائد کیا جائے۔

    ذرائع کے مطابق امرا کی پنشن پر ٹیکس عائد کرنے کے لیے ضروری قانونی سازی کی جائے، نئے قرض پروگرام کے لیے سخت معاشی فیصلے کرنا ہوں گے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس آئی ایم ایف قرض پروگرام کے متبادل کوئی پلان نہیں ہے اس کے لیے اخراجات اور خسارے کو کنٹرول کرنا ہوگا۔

    قبل ازیں آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان مصنوعی طور پر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے سے گریز کرے، اس کو اپنی نیٹ انٹرنیشنل انویسٹمنٹ پوزیشن مضبوط کرنا ہوگی، ساتھ ہی بیرونی اثاثے مضبوط اور بیرونی ادئیگیوں پر دباؤ کم کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

    آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ ڈالر کا ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کے مطابق اور شرح سود مہنگائی کے حساب سے رکھا جائے، اسٹیٹ بینک مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے سخت مانیٹری پالیسی اپنائے۔

    یاد رہے کہ آئی ایم ایف کا یہ 24 واں پروگرام ہوگا پاکستان کیلئے جسے اب تک کا سب سے مشکل ترین قرض پروگرام کہا جارہا ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے پنشن لینے والے افراد پر ٹیکس کا نفاذ ان بہت سی تجاویز میں شامل ہے۔

  • آئی ایم ایف کا مطالبہ ، صارفین کے لئے گیس کی قیمت میں 100 فیصد سے زائد اضافے کا امکان

    آئی ایم ایف کا مطالبہ ، صارفین کے لئے گیس کی قیمت میں 100 فیصد سے زائد اضافے کا امکان

    اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے گیس سیکٹر گردشی قرضے میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے گیس قیمتوں کو 100 فیصد سے زائد بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گیس مہنگی کرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ گئیں، ذرائع نے بتایا کہ گیس سیکٹر گردشی قرضے میں اضافے پر آئی ایم ایف نے اظہار تشویش کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس مہنگی کرنے کے معاملے پر ای سی سی کیلئے سمری تیار کر لی گئی ہے، آئی ایم ایف نے آئندہ اقتصادی جائزہ سے قبل گیس قیمتوں کو 100 فیصد سے زائد بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک گیس سیکٹرگردشی قرضے میں 46 ارب روپےاضافےکاخدشہ ہے ، سوئی گیس کی قیمت نہ بڑھانے سے 185 ارب روپے کا شارٹ فال بڑھے گا۔

    ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے آر ایل این جی کی قیمتیں نہ بڑھائیں تو 21 ارب کاشارٹ فال بڑھے گا، جولائی سے ستمبر تک گیس کمپنیوں کےنقصان میں مزید 46 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔

    گیس سیکٹر کامجموعی طور پر گردشی قرضہ 2700ارب روپے تک پہنچ چکا ہے ، گیس کی قیمتوں میں اضافےکی سمری آئندہ ای سی سی اجلاس میں پیش کی جائی گی۔