Tag: آئی ایم ایف کی شرط

  • آئی ایم ایف کی شرط ، اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کی میٹنگ قبل از وقت بلالی

    آئی ایم ایف کی شرط ، اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کی میٹنگ قبل از وقت بلالی

    کراچی : آئی ایم ایف کی شرط۔ پر عملدرآمد کے لئے اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی قبل ازوقت میٹنگ آج ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی شرح سود بڑھانے کی شرط۔ پر عملدرآمد کے لئے اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کی میٹنگ سولہ کے بجائے آج بلا لی ہے۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک پرشرح سود دو سو سے تین سو بیسسز پوائنٹس اضافہ کا دباو ہے، پاکستان میں شرح سود سترہ فیصد سےبڑھ کرانیس سے بیس فیصد ہوسکتا ہے۔

    دوسری جانب کراچی چیمبر اور ایف پی سی سی آئی کی جانب سے شرح سود مزید بڑھانے کی مخالفت کی جا رہی ہے۔

  • آئی ایم ایف کی شرط مان لی: حکومت عوام پر خوفناک مہنگائی کا  بم گرانے کے لیے تیار

    آئی ایم ایف کی شرط مان لی: حکومت عوام پر خوفناک مہنگائی کا بم گرانے کے لیے تیار

    اسلام آباد : پاکستان نے آئی ایم ایف کی مانیٹری پالیسی مزید سخت کرنے کی شرط مان لی، جس کے بعد شرح سود میں دو فیصد اضافے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل میٹنگ ہوئی ، جس میں تکنیکی سطح پر بات چیت جاری ہے۔

    حکام وزارت خزانہ نے بتایا کہ گزشتہ رات دیرتک مذاکرات جاری رہے،آئی ایم ایف حکام ہر نکتے کاتفصیل سے جائزہ لے رہے ہیں۔

    پاکستان نے مانیٹری پالیسی مزید سخت کرنے پر اتفاق کرلیا، جس سے مہنگائی کی شرح کے تناسب سے پالیسی ریٹ میں دو فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔

    شرح سود سترہ سے بڑھ کر انیس فیصد ہوجائےگی، جس سے قرضے مزید مہنگے ہوجائیں گے تاہم شرح سود کا حتمی فیصلہ اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی بورڈ کرے گا۔

    وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے پاور سیکٹر کے معاملے پر تفصیلات طے کی جا رہی ہیں، پاور سیکٹر کے معاملات طے ہونے کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا۔

    پاکستان نے جون تک غیر ملکی زرمبادلہ حاصل ہونےکےذرائع پربریفنگ دیدی ہےاور آئی ایم ایف کی زرمبادلہ فراہم کرنے والے ممالک سے بھی بات چیت جاری ہے، پاکستان کوجون تک 2 ماہ کی درآمدات کےمساوی زرمبادلہ محفوظ بناناہیں

  • آئی ایم ایف کی شرط : سگریٹ پینے والوں کیلئے اہم خبر

    آئی ایم ایف کی شرط : سگریٹ پینے والوں کیلئے اہم خبر

    اسلام آباد : حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پوری کرتے ہوئے مقامی سگریٹ پر ٹیکس میں اضافہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے مقامی سگریٹ پر ٹیکس بڑھا دیا، فیڈرل بورڈ آف ریونیونےسگریٹ پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ مقامی 9 روپے سے زائد کی قیمت کی سگریٹ پر 16.5 روپے ایکسائز ڈیوٹی اور مقامی 9 روپے سے کم قیمت کی سگریٹ پر 5 روپے 5پیسے ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کابینہ کی جانب سے فنانس بل کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا، جسے اب منظوری کے لیے (آج) پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے اعتراضات کے بعد وفاقی حکومت نے فنانس بل پارلیمنٹ سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

    ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ فنانس بل (آج) قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاسوں کے دوران پیش کیا جائے گا۔

  • سرکاری افسران کے اثاثے : حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر گھٹنے ٹیک دیئے

    سرکاری افسران کے اثاثے : حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر گھٹنے ٹیک دیئے

    اسلام آباد : حکومت نے آئی ایم ایف کی سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کی شرط پر عمل درآمد کا آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر عمل درآمد کا آغاز کردیا۔

    حکومت نے گریڈ 17 سے 22 تک افسران اور ان کے اہلخانہ کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

    اس حوالے سے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ سرکاری افسران کو اندرون اور بیرون ملک تمام اثاثے ظاہر کرناہوں گے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ گریڈ 17 سے 22 تک افسران کے اثاثوں کی تفصیلات تک متعلقہ اداروں کو رسائی ہوگی۔

    حکومت نے تمام افسران اور ان کے اہلخانہ کے اثاثے گوشوارے میں ظاہر کرنا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افسران اور ان کے اہلخانہ کے بینکوں اکاؤنٹس کی مکمل تفصیلات جمع کراناہوگی۔

    یاد رہے آئی ایم ایف نے پاکستان سے سرکاری افسران کے اثاثہ جات پبلک کرنے کے لئے قانونی ترامیم کا مطالبہ کیا تھا اور ان کی بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات بھی مانگی تھی۔

    ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کیلئے اتھارٹی کے قیام کا مطالبہ کردیا ہے۔

    ذرائع نے کہا تھا کہ بیورکریسی کے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات بھی آئی ایم ایف نے مانگ لی ہے اور بیورو کریسی کے بیرون ملک منقولہ اور غیرمنقولہ اثاثوں کو پبلک کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

  • حکومت پاکستان نے  آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی

    حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے آئی ایم ایف کی شرط پر 140 ارب روپے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کیلئے صدارتی آرڈیننس کی منظوری دے دی تاہم وقت کی کمی کے باعث بل پارلیمنٹ سے منظورنہیں کرایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کیلئےآرڈیننس لانے کا فیصلہ کرلیا ، جس کے بعد کابینہ نے140  ارب روپے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کیلئے صدارتی آرڈیننس کی منظوری دی ۔

    وفاقی کابینہ نےسمری سرکولیشن کے ذریعے  آرڈیننس لانےکی منظوری لی، سمری میں کہا گیا ہے کہ وقت کی کمی کے باعث بل پارلیمنٹ سے منظورنہیں کرایا گیا۔

    خیال رہے وفاقی حکومت نے 24 مارچ سے پہلے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے سے متعلق آئی ایم ایف کو آگاہ کرنا ہے۔

    یاد رہے فروری میں آئی ایم ایف نے پاکستان کا پروگرام بحال کر دیا تھا ،  جس کے بعد پاکستان کو500ملین ‏ڈالر کی قسط کےاجرا کی راہ ہموار ہوگئی۔

    آئی ایم ایف نےپاکستان کو39ماہ پروگرام کےتحت 6ارب ڈالرقرض دیناتھا تاہم کورونا وبا کے باعث آئی ایم ایف سے ‏جائزہ امور تعطل کےشکار ہوئےتھے۔

    خیال رہے جولائی 2019 میں  آئی ایم ایف نے  پاکستان کو تین برس کے دوران چھ ارب ڈالر کا قرض دینے کی منظوری دی تھی،  اس پروگرام کے تحت اب تک پاکستان کو دو قسطوں میں 1.5 ارب ڈالر کی رقم وصول ہو چکی ہے۔